ممبئی : بالی وڈ کے معروف نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں کی خودکشی ۔ سوشانت سنگھ راجپوت کے نوکر نے پولیس کو اطلاع دی ۔ خودکشی کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔
انڈین ٹی وی سے اپنے کریئر کی ابتدا کرنے والے سوشانت راجپوت نے حالیہ برسوں میں کئی اہم فلموں میں کام کیا جن میں انڈیا کے سابق کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر مبنی فلم بھی شامل ہے۔
ان کی اہم فلموں میں ‘ ڈٹیکٹو بیومکیش بخشی ‘، ‘ایم ایس دھونی : دی ان ٹولڈ سٹوری’، ‘کائی پوچے’، اور ‘چھچھورے’ جیسی فلمیں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عامر خان کی فلم ’پی کے‘ میں انھوں نے پاکستانی لڑکے سرفراز کا کردار نبھایا تھا جو سرحد کے دونوں جانب بہت مقبول ہوا تھا۔
سوشانت سنگھ فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی پہلی ایسی نوجوان شخصیت نہیں جنھوں نے اپنی جان لی ہو۔
اس سے پہلے 2013 میں نوجوان اداکارہ جیا خان بھی ممبئی میں ہی اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی تھیں۔