رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • فلمی و تفریحی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    پچاسواں انٹرنیشنل انڈیا فلم فیسٹول گوا میں

    نئی دہلی : جنگلات و ماحولیات اور اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ اس سال 50 ویں انڈیا انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا انعقاد گوا میں کیا جائے گا اور مشہور فلم اداکار رجنی کانت کو اس میں ‘اسپیشل آئیکن ایوارڈ’ سے نوازا جائے گا ۔مسٹر جاوڈیکر نے ہفتہ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ پچاسویں فلم فیسٹول 20 سے 28 نومبر تک گوا میں منعقد کیا جائے گا اور اس میں 20 اور 21 نومبر کو اسپیشل آئیکن ایوارڈ مسٹر رجنی کانت کو دیا جائے گا ۔ ان کے علاوہ بین الاقوامی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ فرانسیسی اداکارہ ایزابیل ھوپرٹ کو دیا جائے گا۔اس فیسٹول کی خاصیت یہ بھی ہوگی

    کہ اس میں 50 خواتین فلم ڈائرکٹرز کی 50 فلموں کی نمائش کی جائے گی اور اس میں ہندوستان کی خواتین کا سنیما میں تعاون کے بارے میں بتایا جائے گا۔ یہ خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہوگامسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ اس فلم فیسٹول میں 200 فلمیں بھیجی گئی ہیں جن میں سے 24 فلمیں آسکر کی نومنیشن فہرست میں ہیں اور پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لئے چار نومبر کو آرڈی نیشن کمیٹی کی میٹنگ ہو گی جس میں گوا کے وزیر اعلی کے علاوہ کمیٹی کے رکن اور دیگر اسٹیک ہولڈر حصہ لیں گے ۔
    اس فیسٹول میں تقریباً 10 ہزارافراد کی شرکت کی امید ہے ۔قابل غور ہے کہ محترمہ ھوپرٹ نے 120 سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے اور ان کی پہلی فلم 1971 میں ریلیز ہوئی تھی. وہ ایک ایسی اداکارہ ہیں جن کی فلمیں سب سے زیادہ 16 بار سیزر ایوارڈ کے لئے نامزد ہو چکی ہے ۔ انہیں گولڈن گلوب ایوارڈ بھی مل چکا ہے ۔ اس کے علاوہ انہیں 102 بین الاقوامی ایوارڈ بھی دئیے جا چکے ہیں۔رجنی کانت تمل، تیلگو، کناڈا، ملیالم اور ہندی زبان میں 170 سے زائد فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔ وہ ہالی ووڈ فلم ‘بلڈ اسٹون’ (1988) میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  باہوبلی کے بعد تمنا بھاٹیہ اب اس بہزبانی فلم میں آئیں گی نظر !

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  آیشمان کھرانہ اور نصرت بھروچا جلد مشہور مراٹهی گانے، "ڈھگالا لاگلي کڑ " کے ریمکس میں آئیں گے نظر

    Latest news

    مولانا رفیق احمد قاسمی کے انتقال پرملال پر صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سید ارشدمدنی کا اظہاررنج وغم

    نئی دہلی : صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سیدارشدمدنی نے مشہورعالم دین و جماعت اسلامی ہندکے سابق سکریٹری مولانا رفیق احمدقاسمی...

    عالمی یوم ماحولیات : خوش گوار زندگی پانے کے لیے شجر کاری کے ذریعہ فضائی آلودگی کا خاتمہ ضروری : حاجی یاسین قریشی

    یومِ ماحولیات پر آئی ایم آئی ٹی کالج ہاپوڑ، جدید پولیس چوکی، پولیس لائن ہاپوڑ، محکمۂ جنگلات ڈسپینسری حافظ...

    محکمہ ماحولیات سرچشمے کا مطالعہ کر رہا ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران ہوا اور آلودگی کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے غور...

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ محکمہ ماحولیات پوری دہلی میں دواؤں کے...

    ’نیوز کلپنگ سروس‘ کاعالمی ریکارڈ بنانے پر شفیق الحسن کو مبارکباد

    ’ انٹرنیشنل بُک آف ریکارڈس‘نے سوشل میڈیا پر منفرد ’نیوز کلپنگ سروس‘ کیلئے اعزاز سے نوازا، اہم شخصیات نے...

    ہم نے لاک ڈاؤن میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا: سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ویڈیو کانفرنس کے زیر اہتمام کوویڈ 19 عالمی...

    سپریم کورٹ کی ہدایت پر جمعتہ نے براڈ کاسٹ ایسو سی ایشن کو بھی فریق بنا دیا، معاملہ کی جلد سماعت کے لئیے کوشش...

    ممبئی : مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار،ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان نفرت کی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you