رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • فلمی و تفریحی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    یوپی میں ٹیکس فری ہوئی اجے دیوگن کی فلم ’تانہاجی ‘ دی ان سنگ واریئر

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم’تانہاجی ‘: دی ان سنگ واریئر‘ باکس-آفس پر شاندار کمائی کر رہی ہے۔ 10 جنوری کو ریلیز ہوئی فلم ’تانہاجی ‘: دی ان سنگ واریئر‘ کو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹیکس فری کر دیا ہے۔ یوپی حکومت نے فلم کے میکر اجے دیوگن کی درخواست کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔

    اس فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ کاجول، سیف علی خان اور شرد کیلکر اہم کردار میں ہیں۔ فلم نے تین دن میں 50 کروڑ کی آمدنی پارکر لی ہے۔ اب فلم ’تانہاجی‘ جلد ہی 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہو جائے گی۔ فلم اور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کے مطابق، فلم ’تانہاجی ‘: دی ان سنگ واریئر‘ نے اب تک 61.75 کروڑ کی کمائی کی ہے۔ فلم نے پہلے دن باکس آفس پر اچھی اوپننگ کی تھی۔ ترن نے ٹویٹ کیا-‘فلم ’تانہاجی‘ نے پہلے دن جمعہ کو 15.10 کروڑ، ہفتہ کو 20.57 کروڑ اور تیسرے دن اتوار کو 26.08 کروڑ کا کلیکشن کیا ہے۔ پہلے ہفتے کے آخر میں میں فلم نے 61.75 کروڑ کا بڑا اعداد وشمار چھو لیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  فلم 'ملنگ' سے آدتیہ رائے کپور اور دیشا پٹانی کے کریکٹر پوسٹرہوا جاری

    پیریڈ ڈرامہ فلم ’تانہاجی ‘ نے باکس آفس پر 61.75 کروڑ روپے کی شاندار کمائی ہفتے کے آخر میں کی ہے۔ فلم تانہاجی نے چوتھے دن تقریباً 13 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ فلم میں اجے دیوگن اور کاجول نے 11 سال بعد ساتھ میں کام کیا ہے۔ فلم میں ناظرین کو اجے دیوگن اور کاجول کی اداکاری پسند آ رہی ہے۔ فلم ’تانہاجی : دی ان سنگ واریئر‘ 10 جنوری کو 3 ڈی میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلمکی ہدایت کاری اوم راوت نے کی ہے۔ فلم میں اجے دیوگن مراٹھی مجاہد اور کاجول تانہاجی کی بیوی ساویتری مالسرے کے کردار میں ہیں۔ وہیں سیف علی خان نے ادے بھان راٹھور کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم چھترپتی شیواجی مہاراج کی فوج کے رہنما تانہاجی مالسرے کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں 17 ویں صدی کی کہانی ہے۔ تانہاجی مشہور مراٹھا سلطنت میں چھترپتی شیواجی کے سپہ سالار تھے۔’تنہاجی: دی ان سنگ واریئر‘ کے پروڈیوسر اجے دیوگن، بھوشن کمار اور کرشن کمار ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  کے. جی ایف ڈائریکٹر اور مہیش بابو کی ہوئی میٹنگ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  دی زویا فیکٹر" کی اداکارہ سونم کپور اور فلم کے ساتھ منسلک دلچسپ بات

    Latest news

    دس مہینے بعد تعلیمی سرگرمی شروع ہونے سے بچوں کے چہروں پر لوٹی مسکراہٹ

    نئی دہلی: دس مہینے بعد دہلی کے اسکولوں میں محدود ہی سہی لیکن رونقیں واپس لوٹ آئی ہیں۔ کل...

    دہلی فسادات معاملہ،متاثرین کی باز آبادکاری میں مصروف اقلیتی فلاحی کمیٹی

    میٹنگ میں جلد سے جلد زیر التوامعاملات کے نپٹارہ کی افسران کو ہدایت،کچھ معاملات میں دوبارہ سروے کرنے کی...

    بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی سے نہ صرف دہلی کے لوگ متاثر ہیں، بلکہ ملازمین بھی نالاں ہیں : سوربھ...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی کے زیر...

    راجیندر نگر کے ایم ایل اے راگھو چڈھا نے سوامی دیانند سروودیا کنیا اسکول کا دورہ کیا

    لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھلنے کے بعد سکیورٹی کے تمام انتظامات کردیئے گئے ہیں، طلباء اساتذہ کو N95...

    محلہ کے اجلاسوں میں لوگوں اجتماع۔ آج جمعہ کو 21 ہزار سے زائد افراد نے 57 اسمبلیوں میں 208 مقامات پر ہونے والے محلہ...

    نئی دہلی : بی جے پی کے زیر اقتدار میونسپل کارپوریشن کی بدعنوانی کے خاتمے کی مہم کے ایک...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you