رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کولیسٹرول کی سطح زیادہ ہے تو خبردار ہو جائیں

    واشنگٹن : ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جوانی میں کولیسٹرول کا علاج کرانے سے بڑھاپے میں دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔طبی جریدے ‘دی لانسیٹ’ میں بدھ کو شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کی عمر 45 سال کے درمیان ہے اور جسم میں کولیسٹرول کی سطح زیادہ ہے تو خبردار ہو جائیں۔ کیوں کہ بڑی عمر تک پہنچنے سے پہلے اس کا علاج نہ کرانے کی صورت میں بڑھاپے میں دل کے دورے اور فالج کے حملے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔رپورٹ کے مطابق جوانی میں کولیسٹرول کے شکار مریضوں کے بڑھاپے میں اس کے اثرات جانچنے کے لیے تقریباً چار لاکھ مریضوں کا جامع جائزہ لیا گیا جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ جوانی میں کولیسٹرول کا علاج نہ کرانے والے افراد میں دل کے دورے یا فالج کے حملے کا امکان 29 فی صد تک ہوسکتا ہے

    یہ بھی پڑھیں  کورونا وائرس سے دنیا میں 33 ہزار 509 افراد ہلاک، 704000 متاثر

    جب کہ خواتین میں اس خطرے کی شرح 16 فی صد تک ہو سکتی ہے۔جسم میں کولیسٹرول بڑھنے سے مراد شریانوں میں چربی کا جم جانا ہے جس سے جسم کو خون فراہم کرنے والی شریانیں تنگ ہوجاتی ہیں اور مریض بلڈ پریشر میں بھی اسی کے باعث مبتلا ہوتا ہے۔ اس سے دل کے دورے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 45 سال کی عمر کے لوگوں میں کولیسٹرول کی سطح صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اور بڑھاپے میں قدم رکھنے سے پہلے اس کا علاج لازم ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  حیرت انگیز تحقیق، فضائی آلودگی بڑھنے سے جرائم میں ہوتا ہے اضافہ

    ‘دی لانسیٹ’ کے اس مطالعے پر تبصرہ کرتے ہوئے یونیورسٹی آف آئیووا کی جینیفر رابنسن کا کہنا ہے کہ اگر کولیسٹرول کا مرض زیادہ پرانا نہ ہو اور اس کی مقدار کم ہو تو اس کے ابتدائی علاج سے ہی مہلک بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی میں کارڈیو ویسکولر میڈیسن کے پروفیسر پال لیسن کا کہنا ہے کہ کولیسٹرول کے خاتمے کے لیے طویل المیعاد ادویات کے مسئلے پر توجہ دینا ہوگی یعنی ایسی ادویات تیار کرنا ہوں گی جو مریض کو طویل مدت تک کھانا نہ پڑیں اور جن سے علاج کی مدت کو بھی کم کیا جاسکے۔

    یہ بھی پڑھیں  حیرت انگیز تحقیق، فضائی آلودگی بڑھنے سے جرائم میں ہوتا ہے اضافہ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    کیجریوال حکومت کے بروقت لاک ڈاؤن نے دہلی میں کوویڈ 19 میں انفیکشن کی شرح کو کم کردیا

    نئی دہلی : دہلی حکومت کی کاوشوں اور بہتر کوویڈ انتظامیہ کی وجہ سے ، انفیکشن کی شرح میں...

    پچھلے سال دہلی حکومت نے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو 5-5 ہزار روپے دے کر مدد کی تھی: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سربراہی میں ، مالی تنگدستیوں سے نبرد آزما غریب خاندانوں...

    دارالعلوم دیوبند کے استاذ عربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا ارشدمدنی نے کیا رنج وغم...

    نئی دہلی : دارالعلوم دیوبند کے استاذعربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند...

    نوجوانوں میں ویکسینیشن کا جوش و خروش، بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی وجہ سے کورونا ہاریگا : نائب وزیر اعلی

    نئی دہلی : دہلی حکومت نے پیر سے 18 سے 45 سال کے درمیان لوگوں کے لئے مفت کورونا...

    کورونا کا قہر جاری عوام کی رائے سے دہلی میں ایک ہفتہ کےلئے اور لاک ڈاؤن بڑھایا جارہا ہے : اروند کیجریوال

    کورونا کا انفیکشن 37 سے گھٹ کر 30 فیصد ہوگیا ہےلیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کورونا ختم ہونے...

    94 سالہ شخص کو سپریم کورٹ نے عبوری راحت دی

    جولائی تک پیرول میں توسیع کردی، 27 سال بعد گھر پر عید منا سکیں گے ڈاکٹر حبیب : گلزار...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you