رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کورونا وائرس سے دنیا میں 33 ہزار 509 افراد ہلاک، 704000 متاثر

    بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی: دنیا کے بیشتر (اب تک 185) ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس (کووڈ- 19) رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس جان لیوا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 33509 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 704000 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں۔ہندوستان میں بھی کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے اور ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 107 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1024 ہو گئی ہے جبکہ تین اور مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے ۔وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 1024 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے ۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 81ہزار 439 لوگ کوروناوائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 3300 لوگ اس وائرس کی زد میں آنے کے بعد موت ہو چکی ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  ریسرچ : نوجوانوں کوسمارٹ فون استعمال کرنے سے روکا جائے تو وہ پریشان اور خوف زدہ ہو جاتے ہیں

    اس وائرس کے حوالہ تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے حوالہ سے سب سے زیادہ سنگین صورتحال اٹلی اور اسپین کے ہیں۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار کا ہندسہ پار کر گئی ہے

    اور مرنے والوں کے اعداد و شمار 10ہزار779 تک پہنچ گئی ہے ۔اسپین میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6528 ہو گئی ہے ۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 78ہزار797 ہو گئی ہے ۔ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2640 ہو چکی ہے جبکہ 38309 لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔جنوبی کوریا میں اس وبا سے 152 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 9583 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  کولیسٹرول کی سطح زیادہ ہے تو خبردار ہو جائیں
    یہ بھی پڑھیں  طبی سیاحت میں ملیشیا نے ہندوستان کو پیچھے چھوڑ ا

    امریکہ میں بھی یہ بیماری بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے ۔ یہاں کورونا وائرس سے اب تک 2191 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 32 ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔چین کے علاوہ کورونا وائرس نے اٹلی، ایران، امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت دنیا کے کئی اور ممالک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے ۔ اس وبا کے نصف سے زائد کیسز اب چین کے باہر کے ہیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد اٹلی میں یہ جان لیوا وائرس وسیع پیمانہ پر پھیل چکا ہے

    اور یہاں کورونا وائرس سے مرنے والی کی تعداد چین سے تقریبادوگنی ہو چکی ہے ۔دنیا کے کچھ دوسرے ممالک میں بھی صورت حال انتہائی سنگین ہیں۔ کورونا وائرس سے اب تک مغربی بحرالکاہل خطہ میں 3626، یوروپی خطہ میں 21493، جنوب مشرقی ایشیائی خطہ میں 139، مغربی ایشیا ئی خطہ میں 2668، امریکی کے قریب پڑنے والے علاقوں میں 1973 اور افریقی خطہ میں 51 فراد کی موت ہوئی ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  حیرت انگیز تحقیق، فضائی آلودگی بڑھنے سے جرائم میں ہوتا ہے اضافہ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  موٹاپے اور ذیابیطس قابو کرنے میں بھی بہت فائدے مند ہیں بادام

    Latest news

    کورونااورلاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے

    مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا یہ خطرناک کھیل آخر کب تک؟: مولانا...

    مسلمانوں سے متعلق میڈیا کا دہرا رویہ تشویشناک ، گرفتاریوں کا ڈھنڈورا لیکن عدالت سے رہائی کا کوئی ذکر نہیں : مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی : بنگلور سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کیئے گئے تریپورہ...

    ہماری سرکار اردو کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے : وزیراعلیٰ،دہلی

    وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد سے خصوصی ملاقات میں متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی نئی دہلی :...

    جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور وہ راشن لینا چاہتے ہیں، وہ مرکز میں آکر راشن لے سکتے ہیں: گوپال رائے

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ترقیات گوپال رائے نے آج بابرپور کے علاقے کردمپوری میں پرائمری اسکول میں...

    رام مندر کے لئے ، 12080 مربع میٹر اراضی 18.50 کروڑ میں خریدی گئی ، جبکہ اس سے متصل 10370 مربع میٹر اراضی صرف...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور اترپردیش انچارج سنجے سنگھ نے رام مندر کے لئے...

    نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے غیر ضروری سرکاری اخراجات کو کم کرنے کا حکم جاری کیا

    نئی دہلی : کورونا کی وجہ سے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ، دہلی حکومت نے اخراجات کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you