رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    طبی سیاحت میں ملیشیا نے ہندوستان کو پیچھے چھوڑ ا

    کوالالمپور:ملیشیا نے ہندوستان کو طبی سیاحت میں کافی پیچھے چھوڑ دیا اور یہ ترقی یافتہ ملک ایشیا کے طبی سہولیات فراہم کرنے والا سب سے بڑے طبی سیاحت کے مرکز کے طور پر ابھررہا ہے۔ حالانکہ ہندوستان میں ملیشیا کے مقابلے میںعلاج ومعالجہ کے لئے اخراجات کم لگتے ہیں۔ لیکن سہولیات اورجدید میڈیکل ٹیکنا لوجی کی وجہ سے بیرونی ملک کے مریض ملیشیا کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

    ہر سال 12لاکھ لوگ مختلف امراض کے علاج کے لئے ملیشیا کا رخ کرتے ہیں۔ جبکہ ہندوستان میں ایک لاکھ سے کم بیرونی ملک کے مریض علاج کی غرض سے آتے ہیں۔ محترمہ شیرین ازلی جو ملیشیا ہیلتھ کیئر ٹرول کونسل (MHTC)کی چیف ایگزیکیٹو افسر ہے نے کہا کہ انڈونیشیا، آسٹریلیا، ویتنام،چین کے علاوہ عرب ملکوں سے بھی مریض علاج کے لئے آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملیشیا کو 2015سے لیکر2018تک لگاتار ہیلتھ کیئر ڈسٹینیشن کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں  موٹاپے اور ذیابیطس قابو کرنے میں بھی بہت فائدے مند ہیں بادام

    انہوں نے کہا کہ ملیشیا میں 75سے زیادہ ہائی ٹیک اسپتالوں میں بیرونی ممالک کے مریضوں کو علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ یہاں پراعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکٹرس کے علاوہ نرس اسٹاف بھی موجود ہیں۔دنیا کے صرف15ملک ہیں جہاں لوگ طبی سیاحت کے لئے جاتے ہیں۔ا ن میں امریکہ ،برطانیہ اور سنگا پور کا بھی ذکر ہے۔عالمی اردو سروس کے نمائندے شیخ منظور احمدنے ملیشیا میں طبی مراکز کادورہ کیا جہاں بیرونی ملکوں کے لوگوں کو مختلف امراض کے لئے علاج کیا جارہا ہے۔مریضوں میں ملیشیا کے اسپتالوں میں علاج کی زبردست تعریف کی۔

    یہ بھی پڑھیں  کولیسٹرول کی سطح زیادہ ہے تو خبردار ہو جائیں

    جبکہ ہندوستان میںبھی اعلیٰ درجے کی سہولیات مہیا ہیں۔ بدقسمتی سے ہندوستان اس شعبے میں کوئی خاص ترقی نہیںکرسکا۔ محترمہ شیریں نے کہا کہ ملیشیا قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے اور یہاں مریضوں کے لئے اعلیٰ انتظامات ہیں اور ان کواس کے لئے بڑی رقم نہیں دینی پڑتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بیرونی ملکوں کے مریض ملیشیا کو دوسرے ملکوں کے مقابلے میں ترجیح دے رہے ہیں ۔ محترمہ شیریں کے علاوہ نک یازمین ازمان بھی اس کار خار میں شامل ہیں ۔ وہ مریضوں کے انشورنس اور دوسرے انتظامات کی دیکھ بھال کررہی ہیں۔انہوں نے کہا دنیا کہ177ممالک سے لوگ یہاں علاج کے لئے آرہے ہیں اور ان کوہر قسم کی سہولیات پیش کی جارہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  کورونا وائرس سے دنیا میں 33 ہزار 509 افراد ہلاک، 704000 متاثر

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    کورونااورلاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے

    مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا یہ خطرناک کھیل آخر کب تک؟: مولانا...

    مسلمانوں سے متعلق میڈیا کا دہرا رویہ تشویشناک ، گرفتاریوں کا ڈھنڈورا لیکن عدالت سے رہائی کا کوئی ذکر نہیں : مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی : بنگلور سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کیئے گئے تریپورہ...

    ہماری سرکار اردو کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے : وزیراعلیٰ،دہلی

    وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد سے خصوصی ملاقات میں متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی نئی دہلی :...

    جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور وہ راشن لینا چاہتے ہیں، وہ مرکز میں آکر راشن لے سکتے ہیں: گوپال رائے

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ترقیات گوپال رائے نے آج بابرپور کے علاقے کردمپوری میں پرائمری اسکول میں...

    رام مندر کے لئے ، 12080 مربع میٹر اراضی 18.50 کروڑ میں خریدی گئی ، جبکہ اس سے متصل 10370 مربع میٹر اراضی صرف...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور اترپردیش انچارج سنجے سنگھ نے رام مندر کے لئے...

    نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے غیر ضروری سرکاری اخراجات کو کم کرنے کا حکم جاری کیا

    نئی دہلی : کورونا کی وجہ سے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ، دہلی حکومت نے اخراجات کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you