رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    طیارہ حادثے میں 80 افراد ہلاک

    اسلام آباد : پاکستان کے شہر کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب رہائشی علاقے میں جمعہ کی دوپہر لینڈنگ کرتے وقت ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے 80 لوگوں کی موت ہو گئی ۔اس طیارہ میں عملے کے ارکان سمیت 100 سے زیادہ مسافر سوار تھے ۔

    سندھ محکمہ صحت نے کہا کہ اب تک 80 لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے ۔تاہم، یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ مرنے والے سھی طیارہ کے مسافر تھے یا علاقے کے باشندے بھی شامل ہیں جہاں یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے ) کا لاہور سے کراچی آنے والا مسافر طیارہ اے 320 ایئربس جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 80 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  عراق کے الصدر شہر میں پولیس اور مظاہرین میں تصادم

    ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ واقعہ ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں پیش آیا، جہاں طیارہ رہائشی مکانات پر جاگرا جس میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی۔
    واقعے کے بعد دھواں اٹھتے دیکھا گیا

    پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ پی آئی اے کی پرواز 8303 لاہور سے 91 مسافروں اور عملے کے 8 افراد کو لے کر کراچی آرہی تھی۔

    قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کے طیارہ حادثہ کی تیار کردہ ابتدائی رپورٹ کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ لینڈنگ گیئر خراب ہونے پر پائلٹ طیارے کو لینڈنگ کے لیے نیچے لا رہے تھے ۔ طیارہ لینڈنگ گیئر جام ہونے کے بعد ایک سے زیادہ پرندوں سے بھی ٹکرایا۔

    یہ بھی پڑھیں  امریکہ کے ساتھ تعلقات دائو پر لگ چکے ہیں : عراق

    اسی دوران طیارے کے دونوں انجن جزوی طور پر بند ہوگئے ، انجنوں سے کم طاقت ملنے کے سبب جہاز کی بلندی انتہائی کم ہوتی گئی اور کچھ ہی دیر میں جہاز اپنی بلندی برقرار نہ رکھ سکا۔
    ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر پائلٹ نے ‘مے ڈے ’ کی کال بھی دے دی۔

    یہ بھی پڑھیں  جنرل سلیمانی کی ہلاکت پر عالمی رہنماؤں کا رد عمل

    رپورٹ کے مطابق طیارہ رن وے پر پہنچنے سے پہلے ہی آبادی والے علاقے میں مکانات سے ٹکرا گیا، جس وقت طیارہ مکانات کی بالائی منزل سے ٹکرایا اس وقت وہ گلائیڈ کر رہا تھا۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    مدارس اسامیہ دین اسلام کے محافظ اور اسلامی عقائد وتعلیمات کی حفاظت کا بڑا ذریعہ ہیں: مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی

    جامعہ گلزارِ حسینیہ اجراڑہ کے اجلاس عام کی پہلی نشست (برائے خواتین) میرٹھ : ”مدارس اسامیہ دین اسلام کے...

    آدتیہ دھر کی اگلی فلم سچے واقعات سے متاثر ہو کر ایک دلچسپ کہانی اور دلچسپ مناظر کے ساتھ ہے

    ممبئی : یہ فلم پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں سے متاثر ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ...

    ونود بھانوشالی کی پروڈیوس کردہ اور سیجل شاہ کی ہدایت کاری میں بننے والی تھرلر فلم میں نوازالدین صدیقی نظر آئیں گے – آج...

    ممبئی : پاور ہاؤس اداکار نوازالدین صدیقی جلد ہی فلمساز ونود بھانوشالی اور ہدایت کار سیجل شاہ کے ساتھ...

    نسلی تشدد کا جاری رہنا انسانیت کے لئے باعث شرم : جماعت اسلامی ہند

    نئی دہلی : ”منی پور میں المناک نسلی تشدد تقریبا تین ماہ سے جاری ہے۔ اتنے عرصے تک کسی...

    گروگرام : گھروں میں پڑھی گئی نمازِ جمعہ، درجن بھر گاڑیوں کے ساتھ توڑ پھوڑ، دکان نذرِ آتش، پولیس تعینات

    ہریانہ : گروگرام کے لیجر ویلی میدان میں سناٹا پسرا رہا جہاں جمعہ کی نماز ادا کی جاتی رہی...

    مسلمانوں کے خلاف یکطرفہ کارروائی قانون وانصاف کے ساتھ سنگین مذاق

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you