رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    سال2020 کے آخر تک دنیا میں تقریبا 97 لاکھ بچے مستقل طور پر اسکول چھوڑ سکتے ہیں

    لندن : کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی غربت اور بجٹ میں کمی کی وجہ سے اس سال کے آخر تک دنیا میں تقریبا 97 لاکھ بچے مستقل طور پر اسکول چھوڑ سکتے ہیں۔ لندن نشیں رفاہی تنظیم ‘سیو دی چلڈرن’ نے پیر کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

    ‘سیو دی چلڈرن’ نامی اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 12 ممالک میں کورونا وبا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد، بڑی تعداد میں بچوں کے اسکول واپس نہ جانے کا اندیشہ بہت زیادہ ہے ۔

    ان 12 ممالک میں بنیادی طور پر مغربی اور وسطی افریقہ کے ممالک، یمن اور افغانستان شامل ہیں۔ دنیا کے دوسرے 28 ممالک میں بھی ایسا ہی اندیشہ ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  بے روزگار کے باعث معاشرتی بدامنی میں اضافہ : قوام متحدہ

    اس رپورٹ کے مطابق، موجودہ وقت میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے عالمی سطح پر 1.6 ارببچوں کو اسکول چھوڑنا پڑا ہے ۔

    ‘سیو دی چلڈرن’ کی سی ای او انگر ایشنگ نے اس صورتحال کو تعلیم کی ہنگامی حالت قرار دیتے ہوئے کہا، ہم جانتے ہیں کہ پہلے ہی پسماندہ غریب اور انتہائی غریب بچوں کو اس طرح کی صورتحال کا سب سے زیادہ سامنا کرنا پڑا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  یونیسیف :کنونشن آن دی رائٹس آف چائلڈ کے 30 سال مکمل

    ‘سیو دی چلڈرن’ کی رپورٹ کے مطابق، دنیا کے غریب ترین ممالک میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اگلے 18 ماہ کے دوران تعلیم کے اخراجات میں 77 ارب امریکی ڈالر کی کمی دیکھنے کو ملے گی۔

    اس کے علاوہ ویسے ممالک میں جہاں حکومتیں تعلیم کے لئے استعمال ہونے والی رقم کو کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے استعمال کررہی ہیں، 2021 کے آخر تک تعلیم کے اخراجات میں 192 ارب ڈالر تک کمی واقع ہوسکتی ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  یونیسیف :کنونشن آن دی رائٹس آف چائلڈ کے 30 سال مکمل

    محترمہ ایشنگ نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ تعلیم پر اخراجات میں کمی سے غریب اور امیر، لڑکوں اور لڑکیوں کے مابین پہلے سے موجود عدم مساوات کی کھائی مزید وسیع ہوسکتی ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق، اسکولوں بند ہونے کی وجہ سے کے لئے تشدد، کم عمری کی شادی اور کم عمری میں حاملہ ہونے کے خدشات بڑھ جائیں گے۔

    ‘سیو دی چلڈرن’ نے تعلیم میں اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومتوں اور ڈونرز سے اپیل کی ہے کہ وہ تعلیم کی مالی اعانت میں اضافہ کریں۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں اضافہ

    Latest news

    اے پی : کوویڈ کیر سنٹر میں لگی آگ ، 7 افراد ہلاک

    حیدرآباد:اے پی کے وجئے واڑہ میں واقع سورنا پیلس ہوٹل جس کو رمیش اسپتال کی جانب سے کوویڈ کیر...

    اندھی بہری حکومت آشا کارکنوں کی بات نہیں سنتی : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آشا کارکنوں کی حالت زار کے حوالہ سے مودی...

    جب تک عدالت حکم نہیں دیتی حکومت خود سے کچھ نہیں کرتی : چیف جسٹس آف انڈیا

    نئی دہلی : مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار اور ہندووں اورمسلمانوں کے...

    پولیس کی مجرموں کو پکڑنے کی کوشش جاری ، حکومت انہیں کڑی سزا دے گی : اروند کیجریوال

    نئی دہلی: وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایمس میں زیادتی کا شکار 12 سالہ بچی اور ان کے کنبہ...

    لبنان: بندرگاہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 سے زائد ، 2500 سے زیادہ افراد زخمی ہیں

    ویب ڈیسک : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔ ان دھماکوں سے مشرقی بیروت میں...

    اسلام میں قربانی کا کوئی بدل نہیں

    قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے دین و شریعت کے احکام کی تکمیل کی جائے: مولانا ارشد مدنی نئی دہلی:...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you