رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    صدر مواخذے کی سماعت پر آئیں یا شکوہ کرنا چھوڑیں

    واشنگٹن : امریکی کانگریس نے صدر ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کو دعوت دی ہے کہ وہ چار دسمبر کو ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی کی پہلی سماعت میں شریک ہوں۔ڈیموکریٹک پارٹی کی ہاؤس جیوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین جیرولڈ نیڈلر نے کہا ہے کہ یا تو صدر مواخدے کی کارروائی کے موقع پر آئیں یا پھر شکوہ کرنا بند کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر صدر سماعت کے موقع پر آئیں گے تو وہ گواہوں سے سوال کرنے کے مجاز ہوں گے۔خیال رہے کہ امریکی صدر پر الزام ہے کہ انھوں نے یوکرین کو دی جانے والی فوجی امداد روک لی تھی تاکہ وہ یوکرین کے نو منتخب صدر کو اس بات پر مجبور کر سکیں کہ وہ سابق امریکی نائب صدر اور صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے بیٹے کے خلاف مبینہ کرپشن کے الزامات پر تحقیقات شروع کروائیں۔مواخدے کی کارروائی میں یہ دیکھا جا رہا ہے

    یہ بھی پڑھیں  لیبیا: شامی اور دوسرے غیرملکی جنگجوؤں کی موجودگی کا فوری خاتمہ کیا جائے: عمانوایل

    کہ آیا امریکی صدر نے بائیڈن کے خلاف تحقیقات نہ کرنے پر یوکرین کو امداد روکنے کی دھمکی دی تھی یا نہیں۔لیکن دوسری جانب صدر ٹرمپ امریکہ کے ایوان نمائندگان میں صدر کے مواخذے کے لیے کی جانے والی تحقیقات کو ایک ’انتقامی کارروائی‘ قرار دیتے ہیں۔گذشتہ ہفتے ہاؤس انٹیلیجنس کمیٹی نے دو ہفتوں کی عوامی سماعت کو مکمل کیا اور اس سے پہلے بند کمرے میں کئی ہفتوں تک گواہوں کے بیانات جمع ہوئے۔ڈیموکریٹس کے چیئرمین برائے انٹیلیجنس کمیٹی ایڈم شِف کہتے ہیں کہ کمیٹی، جو کہ تحقیقات کی سربراہی کر رہی ہے، اب اپنی رپورٹ پر کام کر رہی ہے اور اسے تین دسمبر کو پیش کیا جائے گا۔نیڈلر نے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے ٹرمپ کو بذریعہ خط اگلے ماہ سماعت کی دعوت دی۔

    یہ بھی پڑھیں  ہزاروں امریکیوں کے قاتل جنرل قاسم کو بہت پہلے مار دینا چاہیے تھا: ٹرمپ

    نیڈلر کا کہنا تھا کہ ’صدر کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مواخذے کی کارروائی کا حصہ بنیں گے یا پھر مواخذے کے عمل پر اعتراضات ہی اٹھاتے رہیں گے۔’مجھے امید ہے کہ وہ گذشتہ صدور کی طرح بذات خود یا وکیل کے ذریعے اس انکوائری کا حصہ بنیں گے۔‘صدر کو اپنے خط میں نیڈلر نے لکھا کہ یہ سماعت مواخذے کی آئینی اور تاریخی اہمیت پر بحث کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم اس بات پر بھی بحث کریں گے کہ کیا آپ پر لگے الزامات کانگریس کو اس بات کی اجازت دیتے ہیں

    یہ بھی پڑھیں  جسٹن ٹروڈو کینیڈین انتخابات میں اکثریت لینے میں ناکام

    کہ وہ مواخدے کی انکوائری کا حکم دے سکے۔‘انھوں نے ٹرمپ کو یکم دسمبر شام چھ بجے (ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم) تک کا وقت دیا ہے تاکہ وہ سماعت میں اپنی موجودگی کے حوالے سے تصدیق کر سکیں اور اگر وہ پیش نہیں ہو سکیں گے تو کیا ان کے وکیل ان کی جگہ پیش ہوں گے۔قانونی کمیٹی مواخذے کی شقیں ترتیب دینے اور صدر پر لگے الزامات کی وضاحت کے لیے دسمبر کے آغاز میں کام شروع کرے گی۔کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت کے باعث ایک ووٹ کے بعد مواخذے کی سماعث سینیٹ میں ہو گی جہاں ریپبلکن پارٹی کی اکثریت ہے۔اگر ٹرمپ کو دو تہائی اکثریت مجرم قرار دے دیتی ہے، جو کہ انتہائی مشکل ہے، تو وہ امریکہ کے پہلے صدر ہوں گے جنھیں مواخذے کے ذریعے ہٹایا گیا ہو۔وائٹ ہاؤس اور کچھ رپبلکن چاہتے کے مواخذے کی سماعت دو ہفتوں پر محیط ہو۔

    یہ بھی پڑھیں  ہزاروں امریکیوں کے قاتل جنرل قاسم کو بہت پہلے مار دینا چاہیے تھا: ٹرمپ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  لیبیا: شامی اور دوسرے غیرملکی جنگجوؤں کی موجودگی کا فوری خاتمہ کیا جائے: عمانوایل

    Latest news

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    سید بلال نورانی حامیوں کے ساتھ ایس پی میں شامل، مل سکتی ہے بڑی ذمہ داری

    لکھنؤ: ریاست کے معروف سماجی کارکن اور رہنما سید بلال نورانی جمعہ کو اپنے حامیوں کے ساتھ سماج وادی...

    اسکول، اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کجریوال حکومت کے تاریخی کاموں سے متاثر ہو کر لوگ آپ...

    نئی دہلی : دہلی میں 2022 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے پہلے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔...

    اروند کیجریوال نئے ورینٹ سے متاثرہ ممالک سے آنے والی پروازوں کو روکنے کا کیا مطالبہ

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you