رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری، مریض 4 لاکھ، ہلاکتیں 18 ہزار

    ویب ڈیسک :عالمگیر وبا کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد منگل کو چار لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔ عالمی ادارہ صحت نے ایک دن پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ وبا کے پھیلاؤ میں کمی کے بجائے تیزی آرہی ہے۔اٹلی میں دو دن تک ہلاکتوں میں پہلے کی نسبت معمولی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ایک دن میں مزید 743 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین میں بھی 489 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    جان ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے بطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 5249 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس طرح مجموعی تعداد 70 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ملک میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6820 ہوگئی ہے۔ اسپین میں منگل کو 4540 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی تعداد لگ بھگ 40 ہزار ہوگئی ہے۔ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 2800 تک پہنچ گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  ایرانی اپوزیشن نے خامنہ ای سے اقتدار چھوڑ نے کا کیا مطالبہ

    امریکہ میں منگل کی سہہ پہر تک 5860 نئے کیسز کا علم ہوا تھا جس کے بعد مجموعی تعداد تقریباً 50 ہزار تھی۔ یہاں آج کم از کم 69 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد کل تعداد 622 ہوچکی ہے۔ادھر چین میں کیسز میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اگرچہ تعداد یورپ اور امریکہ سے کم ہے لیکن چند دن کے رجحان کی نسبت زیادہ ہوئی ہے۔ وہاں 78 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  سلیمانی پر حملے میں اسرائیل شامل نہیں: نیتن یاہو

    ایران میں منگل کو 1762 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور 122 افراد جان سے گئے۔ یہ بات بعد ماہرین کے لیے تعجب کا سبب ہے کہ ایران میں ایک خاص شرح سے کیسز اور ہلاکتیں ہورہی ہیں جن میں غیر معمولی اضافہ یا کمی نہیں ہورہی۔ وہاں مریضوں کی کل تعداد تقریباً 25 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد 1934 ہے۔ منگل کو امریکہ سے زیادہ ہلاکتیں برطانیہ میں ہوئیں جہاں 87 افراد چل بسے۔ اس طرح ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 422 ہوگئی ہے جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  آسٹریلیا: ایئر ٹینکر کے گر کر تباہ تین امریکی فائر فائٹرس ہلاک

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    پاکستانی چینی بھائی، بھائی دونوں بھائی’ہندو اور مسلمان‘پر کر رہے مظالم : محمد عرفان احمد

    نئی دہلی : بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدرعرفان احمد نے چین میں ہورہے ’مسلمانوں‘ اور...

    مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کا باغلی کو ضلع بنانے کا اعلان

    ہاٹپیپلیا : مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ضلع دیواس کے تحت آنے والے...

    ایم سی ڈی کے اندر بی جے پی قائدین کو ایک روپیہ کی بھی بدعنوانی کی اجازت نہیں دیں گے: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے کونسلر منوج کمار تیاگی ، جو دہلی کے تین ایم سی ڈی...

    جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہوگا ’ آن لائن سمر اسکول آن جاب ریڈینیس‘ کا انعقاد

    نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کی یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل16 جولائی تا 24 جولائی 2020 ء کو ایک ہفتہ طویل "آن...

    سال2020 کے آخر تک دنیا میں تقریبا 97 لاکھ بچے مستقل طور پر اسکول چھوڑ سکتے ہیں

    لندن : کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی غربت اور بجٹ میں کمی کی وجہ سے...

    جلگاؤں سیمی مقدمہ ، اورنگ آباد ہائی کورٹ نے دو نوں ملزمین کو کیا باعزت بری

    جلگاؤں سیشن عدالت نے ملزمین کو دس سال قیدبامشقت کی سزا سنائی تھی ، گلزار اعظمی ممبئی : ممنوع تنظیم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you