رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    فرانس : کرونا وائرس سے مزید 1355 اور اسپین میں 961 اموات

    پیرس: فرانس میں جمعرات کو کرونا وائرس سے مزید 1355 اور اسپین میں 961 اموات کا اعلان کیا گیا جس کے بعد دنیا بھر میں چوبیس گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار ہوگئی۔عالمگیر وبا کی زد میں آنے والے مریضوں کی تعداد دس لاکھ اور اموات کی تعداد 52 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔امریکہ میں روزانہ بڑے پیمانے پر کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد غیر معمولی طور پر بڑھ رہی ہے۔جمعرات کی سہہ پہر تک مزید 25 ہزار کیسز کی تصدیق ہوئی تھی

    اور 700 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے تھے۔ اس وقت ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد 5800 سے زیادہ ہے۔جان ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق، اٹلی میں جمعرات کو 760 اموات ہوئیں۔ اٹلی میں کل ہلاکتیں 13915 اور اسپین میں 10348 ہوگئی ہیں۔ اٹلی میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار اور اسپین میں ایک لاکھ 12 ہزار ہوچکی ہے۔برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 569، بیلجیم میں 183، جرمنی میں 176، نیدرلینڈز میں 166 اور ایران میں 124 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 5387، ایران میں 3160، برطانیہ میں 2921، نیدرلینڈز میں 1339، جرمنی میں 1107 اور بیلجیم میں 1011 تک پہنچ گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  ترکی کی شمالی شام میں کردوں کو نکال باہرکرنے کی دھمکی

    کئی دوسرے ملکوں میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں ترکی میں 79، سویڈن میں 69، برازیل میں 57، سوئزرلینڈ میں 48 اور کینیڈا میں 47 اموات شامل ہیں۔ جمعرات کو 80 ملکوں میں کرونا وائرس سے اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔جرمنی میں مریضوں کی تعداد 84 ہزار، فرانس میں 59 ہزار، ایران میں 50 ہزار اور برطانیہ میں 33 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  ترکی کی شمالی شام میں کردوں کو نکال باہرکرنے کی دھمکی

    سوئزرلینڈ اور ترکی میں تعداد 18 ہزار، بیلجیم میں 15 ہزار، نیدرلینڈز میں 14 ہزار اور کینیڈا اور آسٹریا میں 11 ہزار ہے۔چین کے اعداد و شمار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شکوک و شبہات کا اظہار کرچکے ہیں۔ لیکن، چین نے اس پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ چینی حکام کے مطابق، جمعرات کو 6 ہلاکتیں ہوئیں اور 35 نئے کیس سامنے آئے۔ اس طرح کل ہلاکتیں 3318 اور مجموعی کیسز 81589 ہیں جو اب چار ملکوں سے کم ہیں۔دنیا بھر میں کرونا وائرس کے 10 لاکھ سے زیادہ متاثرین میں 2 لاکھ 10 ہزار ایسے لوگ شامل ہیں جو مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 52 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔ باقی 7 لاکھ 44 ہزار افراد اب بھی اس بیماری میں مبتلا ہیں جن میں سے 37 ہزار کی حالت تشویش ناک ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  کرونا وائرس : اٹلی اور اسپین میں مریضوں کی ہلاکتوں میں اضافہ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلا کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    Latest news

    امونیا کی سطح میں اضافے کی وجہ سے سونیا وہار اور بھاگیرتی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ متاثر ہوں گے ، عام پانی کی فراہمی کل...

    نئی دہلی : دہلی جل بورڈ کے وائس چیئرمین ، راگھو چڈھا نے جنوبی دہلی ، مشرقی دہلی اور...

    بی جے پی نے ایم سی ڈی کو لوٹ کر برباد کردیا ، وہ اب بھی چھوڑ دیں ، ‘آپ’ ایم سی ڈی بھی...

    نئی دہلی : دہلی ایم سی ڈی میں بدانتظامی اور بدعنوانی کا الزام بی جے پی پر عائد کرتے...

    تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کامعاملہ ، جمعیۃعلماء ہندکی عرضی پر نہیں ہوسکاکوئی فیصلہ، مرکزی حکومت کا حلف نامہ داخل کرنے سے ٹال مٹول

    کوئی بھی مسلمان اپنے محبو ب پیغمبرحضرت محمد ﷺ کی شان میں ادنی سی گستاخی بھی برداشت نہیں کرسکتا:...

    دہلی فساد معاملہ ، متاثرین کو ہوئی اب تک کل24.48 کروڑمعاوضہ کی تقسیم

    657رد ہوئے کیسوں پر وقف بورڈ کر رہاہے کام،اسمبلی کی اقلیتی فلاحی کمیٹی کی میٹنگ میں سامنے آرہی ہے...

    ویسٹ ٹو پاور پلانٹ سے غازی پور منڈی سے نکلنے والا کچرا بجلی بنانے کے لئے استعمال کیا جائے گا : وزیراعلی اروند کیجریوال

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ منڈی سے نکلنے والے کچرے سے غازی پور کی...

    اسٹیٹ کوآرڈینیٹرکے نوٹیفکیشن کے خلاف جمعیۃعلماء ہندکی پٹیشن منظور

    اس طرح کا نوٹیفکیشن جاری کرکے اسٹیٹ کوآرڈینیٹرتوہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں: وکلاء کی دلیل ، ہم آسام...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you