رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ہند۔پاک کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے:ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے اور وہ جلد ہی دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے ملنے والے ہیں۔ ٹرمپ نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ جلد ہی ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں پیدا ہونے والی تلخی میں کمی آئی ہے ۔ ٹرمپ نے کشمیر کا نام لیے بغیر کہا‘‘میں وزیر اعظم مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے ’’۔ ٹرمپ 22 ستمبر کو ٹیکساس کے ہیوسٹن میں ‘ھاؤڈي مودی’ پروگرام میں مسٹر مودی کے ساتھ پلیٹ فارم اشتراک کریں گے ۔ یہ پروگرام تاریخی ہوگا جب دو سب سے بڑے جمہوری ممالک کے سربراہ ایک ساتھ 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کو ایک پلیٹ فارم سے خطاب کریں گے ۔ امریکی صدر نے اگرچہ یہ نہیں کہا ہے کہ وہ مسٹر خان سے کب اور کہاں ملیں گے ۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ اس ماہ نیو یارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سالانہ اجلاس سے الگ پاکستانی وزیر اعظم سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔طے شدہ پروگراموں کے مطابق امریکی صدر مسٹر مودی کے ساتھ ہیوسٹن میں امریکی اور ہندوستانی شہریوں سمیت 50 ہزار سے زیادہ لوگوں سے خطاب کرنے کے بعد اوہائیو جائیں گے اور اس کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں شرکت کرنے کے لئے نیو یارک روانہ ہو جائیں گے ۔….پوپ کے بعد امریکہ میں کسی غیر ملکی رہنما کے لئے منعقد ہونے والایہ سب سے بڑا پروگرام ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں  عمران خان کی حکومت کے لئے بجی خطرے کی گھنٹی
    یہ بھی پڑھیں  عمران کو استعفی کے لئے آزادی مارچ کا 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

    مسٹر مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ میں یہ پہلا پروگرام ہوگا۔‘ھاؤڈي مودی’ پروگرام دو طاقتور ممالک کے اور قریب آنے کی کہانی رچنے کے ساتھ ہی دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور توسیع دینے میں اہم کردار نبھائے گا۔امریکہ میں ہندوستانی سفیر ہرش وردھن شرنگلا نے مسٹر ٹرمپ کے اس پروگرام میں شامل ہونے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا یہ قدم ہندوستان اور امریکہ کی دوستی کی قربت کا مظہر ہے ۔اس سے پہلے مسٹر مودی کے لئے میڈیسن اسکوائر گارڈن اور کیلی فورنیا کے سلیکان ویلی پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں تقریبا 20 ہزار افراد شامل ہوئے تھے ۔‘ھاؤڈي مودی’ پروگرام کا موضوع ‘شیئرڈ ڈریمز اینڈ برائٹ فیوچر: انڈیا امریکہ اسٹوری’ رکھا گیا ہے ۔مسٹر مودی نے تارکین وطن کے اس تاریخی پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت قبول کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ مسٹر ٹرمپ کی رضامندی امریکی معاشرے اور معیشت کے لئے ہندوستانی برادری کی شراکت اور تعلقات کی طاقت کی عکاسی کرتی ہے ۔مسٹر مودی نے پروگرام میں امریکی صدر کی شمولیت کی تصدیق پر اظہارمسرت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا‘‘یہ جان کر خوشی ہوئی کہ 22 ستمبر کو ہیوسٹن میں منعقد ہونے والے ہندوستانیوں کے پروگرام میں امریکی صدر شامل ہوں گے ۔ یہ امریکی معاشرے اور معیشت کے لئے ہندوستانی برادری کی شراکت اور ہمارے تعلقات کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے ۔ میں ہندوستانی برادری کے ساتھ مسٹر ٹرمپ کا پروگرام میں استقبال کرنے کیلئے بے چینی سے انتظار کر رہا ہوں’’۔وزیر اعظم نے کہا‘‘ٹیکساس انڈیا فورم کی جانب سے اس پروگرام کو ایک کمیونٹی سربراہی اجلاس کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے ، جس میں ہندوستانی برادریوں کے ہزاروں لوگوں کے شامل ہونے کا امکان ہے ۔ ٹیکساس، آبادی اور معیشت کے معاملہ میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی ریاست ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  شام پر ترکی کا حملہ ، ایک ہفتے میں 70 شہری جاں بحق اور 3 لاکھ بے گھر

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  پاکستان:ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی نہیں ہو سکی شناخت

    Latest news

    دہلی حکومت کے کوویڈ اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈوں کی مسلسل بڑھ رہی ہے تعداد

    نئی دہلی : کوویڈ -19 کے خلاف دہلی کی لڑائی میں طبی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لئے...

    اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے جاری

    حیدرآباد : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2020-21 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ...

    ’جیو میٹ ‘زوم کے مقابلے آسان:امیتابھ کانت

    جیو میٹ کے سافٹ لانچ اور اس کے استعمال سے ہر کسی کو مفت ویڈیو کانفرنسنگ سہولت کے بعد...

    جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں تصادم، دو جنگجو ہلاک

    سری نگر : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے واگہامہ بجبہاڑہ میں منگل کی علی الصبح ہونے والے...

    چینی ایپ پر پابندی لگانے پر ملک نے تعریف کی : جاوڈیکر

    نئی دہلی : اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ 59موبائل ایپ پر پابندی لگانے...

    بی جے پی کے خلاف کانگریس کارکنان اترے سڑکوں پر

    لکھنؤ : اترپردیش میں تین دہائیوں سے زیادہ وقت سے اقتدار سے باہرکانگریس اس وقت جس طرح سے ریاستی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you