رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ایرانی سمندری ٹینکر نے اپنا تیل شام کے حوالے کیا ہے : واشنگٹن

    واشنگٹن:امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ ایرانی تیل بردار جہاز “ایڈریان ڈاریا 1” نے اپنے خام تیل کی کھیپ شامی حکومت کو منتقل کی ہے اور اپنے اس وعدے کی پاسداری نہیں کی کہ وہ شام کو تیل فروخت نہیں کرے گا۔اس سے قبل برطانوی کمانڈوز نے چار جولائی کو جبل طارق کے نزدیک اس ایرانی تیل بردار جہاز کو تحویل میں لے لیا تھا جو اس وقت “گریس 1” کے نام سے جانا گیا تھا۔ جہاز کو اس شک کی بنیاد پر تحویل میں لیا گیا تھا کہ وہ شام کو تیل منتقل کر کے یورپی یونین کی جانب سے دمشق پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بعد ازاں جبل طارق کے حکام نے 15 اگست کو یہ تیل بردار جہاز چھوڑ دیا۔
    جہاز کی رہائی ایران کی جانب سے اس بات کی تحریری یقین دہانی کے بعد عمل میں آئی کہ وہ جہاز پر لدا 21 لاکھ بیرل تیل شام میں نہیں اتارے گا۔منگل کے روز برطانیہ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران نے تیل بردار جہاز کے حوالے سے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خام تیل کی کھیپ شامی صدر بشار الاسد کو فروخت کر دی ہے اور تیل شام منتقل کر دیا گیا ہے۔
    اس کے اگلے روز لندن میں برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے طلب کیے جانے والے ایرانی سفیر حمیدی بعیدی نجاد نے بتایا کہ ایڈریان ڈاریا 1 پر لدی تیل کی کھیپ کو سمندر کے بیچ ایک نجی کمپنی کو فروخت کر دیا گیا ہے۔ نجاد نے اس امر کی تردید کی کہ تہران اس تیل بردار جہاز کے حوالے سے پیش کی گئی یقین دہانیوں کی مخالفت کا مرتکب ہوا ہے۔
    تاہم انہوں نے باور کرایا کہ مذکورہ خریدار ہی آگے فروخت کا تعین کرے گا۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگوس نے کہا ہے کہ “یقینا ایران نے یہ تیل شام کے حوالے کیا ہے۔ یہ تیل براہ راست اْن فورسز کے ٹینکروں میں جا رہا ہے بے قصور شامیوں کا قتل عام کرتی ہیں”۔مورگن سے جب پوچھا گیا کہ آیا ان کے پاس اس امر کے ثبوت ہیں تو ان کا جواب تھا “اگر ایسا نہ ہوتا تو ہم کبھی اس طرح کی بات نہ کرتے”۔

    یہ بھی پڑھیں  افغانستان : بم دھماکے میں 8 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  منی پور کے مشرقی امپھال ضلع میں بم دھماکہ،5 افراد زخمی

    Latest news

    اسپتال میں ملی ہاپوڑ کے محسن علی کی لاش

    دنگائیوں کی بھینٹ چڑھ گیا معصوم نئی دہلی : شمال مشرقی دہلی میں اتوار سے تشددجاری ہے، اس تشددمیں اب...

    شاہین باغ معاملے میں سماعت کے لئے ماحول سازگار نہیں : سپریم کورٹ

    نئی دہلی:سپریم کورٹ نے بدھ کو دہلی کے شاہین باغ علاقے میں مظاہرین کو ہٹائے جانے سے متعلق عرضیوں...

    شمال مشرقی دہلی میں تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 9، حالات کشیدہ

    نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف جاری تشدد میں آج...

    این پی آر پرانے طریقے سے ہی ہوگا ، این آر سی غیر ضروری : نتیش

    پٹنہ: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج اسمبلی میں قومی شہری رجسٹر ( این آر سی ) کو...

    مرکزی حکومت نے دہلی میں تشدد کے معاملے پر ہنگامی میٹنگ طلب کی

    نئی دہلی: دہلی میں دو دن سے جاری تشدد کے واقعات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے منگل کے...

    ہمیں پھر ایک بار اپنی قربانیوں کا جائزہ لینا پڑے گا : قاری محمد طیب قاسمی

    آنند نگر مہراج گنج : گزشتہ روز ضلع مہراج گنج کی مشہور ادارہ دارالعلوم فیض...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you