رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اسرائیل اور امارات کے درمیان ویزا میں چھوٹ کے معاہدہ پر دستخط

    ‎تل ابیب : اسرائیل اور متحدہ عرب امارات آج بروز منگل ویزا میں چھوٹ کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں جو اسرائیل کا کسی عرب ملک کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہوگا۔

    ‎اس معاہدے پریہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دستخط کیے
    ‎جائیں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے دو سینئر وزراء کے علاوہ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن بھی شرکت کریں گے – امارتی وفد اسرائیل کا دورہ کرنے والا نخلیجی ممالک کا پہلا اعلی سطحی وفد ہوگا۔ یہ اطلاع ٹائمز آف اسرائیل نے دی ہے۔

    ‎اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان ویزا کی چھوٹ کے اس معاہدے کا مطلب یہ ہوگا کہ دونوں ممالک کے شہریوں کو پہلے ویزا کے لئے درخواست دینے کی پریشانی سے گزرے بغیر ایک دوسرے کے ممالک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں  سلیمانی کی ہلاکت کے روز امریکی فورسز نے سینئر ایرانی فوجی اہل کار کے خلاف دوسری خفیہ کارروائی کی

    ‎بہر حال یہ معاہدہ دونوں ممالک کے توثیق کے بعد ہی عمل میں آجائے گا۔ اس کے لئے اسرائیلی پارلیمان میں ووٹنگ کے ذریعہ منظوری کی ضرورت ہوگی۔

    ‎اسرائیل اس وقت چار عرب ممالک مصر ، اردن ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ امن کے رخ پر معاہدہ بند ہے، لیکن اب تک صرف مؤخر الذکر کے ساتھ ہی بغیر ویزا آنے جانے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے قریب ترین حلیف امریکہ کے ساتھ ابھی تک اسرائیل کا ویزا کی چھوٹ کا کوئی معاہدہ نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  دنیا کے پہلے تیرتے جوہری بجلی گھر کا پانچ ہزار کلومیٹر کا سفر

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    اردو اکادمی دہلی ، دہلی ای۔ لرننگ کورس جلد شروع کرے: منیش سسودیا

    اردو اکادمی، دہلی کی دہلی سیکریٹریٹ میں منعقدگورننگ کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش نئی دہلی : اردو...

    عام آدمی پارٹی کے روہتاش نگر ودھان سبھا میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا

    نئی دہلی : بی جے پی کی زیر اقتدار ایم سی ڈی میں بدعنوانی اور مودی حکومت کی ناکام...

    ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    شہر ناندورا میں سہ ماہی تکمیل کے مدیر عامر اصغر قریشی کے اعزاز میں ادبی نشست ناندورا : بتاریخ 23...

    ایم سی ڈی بلڈر مافیا کے تعاون سے لیز پر دی گئی دکانوں کا سروے کررہی ہے اور عمارت کو خطرناک دکھا کر خالی...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے زیر اقتدار نارتھ ایم سی ڈی کی طرف...

    اگلے تین دن تک مسلسل بارش کے امکانات ، تمام افسران دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ، کسی بھی وقت ضرورت ہوسکتی...

    نئی دہلی : لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے نکاسی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you