رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اٹلی : کرونا وائرس سے 12 ہزارسے زائد افراد ہلاک ،ایک لاکھ متاثر

    روم : عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرکے 12ہزار428 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثر افراد کی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار سات سو بانوے ہو گئی۔`اٹلی کے شہری سیکورٹی محکمہ کے سربراہ اینجیلو بورے لی نے منگل کو ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 837 افراد کی موت ہوئی ہے ۔

    اٹلی میں پیر کے مقابلہ میں منگل کے روز کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ کورونا وائرس سے متاثر 28 ہزار192 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں 4 ہزار23 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔اس کے علاوہ 45 ہزار 420 افراد کو ان کے گھروں میں ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔

    مسٹر بورے لی کے مطابق منگل کو اٹلی میں کورونا وائرس کے دو ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کرایک لاکھ پانچ ہزارسات سو بانوے ہو گئی ہے ۔ ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 15ہزار 729 مریض بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔قابل غورہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ اٹلی کا صوبہ لومبارڈی اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا دہشت گردی پر امریکہ سے ہاتھ ملانا تاریخ کی سب سے بڑی غلطی

    کورونا: مشتبہ شخص ملنے سے لوگوں میں خوف وہراس
    مکتسر:پنجاب میں مکتسر ضلع کے ملوٹ میں کورونا وائرس کے ایک مشتبہ شخص کے سامنے آنے سے آس پاس کے علاقے میں خوف کا ماحول بنا ہوا ہے ۔مشتبہ نوجوان 14 مارچ کو بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔ بخار ٹھیک نہ ہونے کہ وجہ سے اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جس کی خبر ملنے پرصحت اور سول انتظامیہ میں افرا تفری مچ گئی۔ وہ علاقہ جہاں سے مشتبہ کا تعلق ہے پوری طرح سے سیل کردیا گیا ہے ۔مشتبہ مریض کے لواحقین کے بھی نمونے بھیجے گئے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ، شہر کی پاش پڈا کالونی میں پنجاب حکومت کے افسر کا تیس سالہ بیٹا کناڈا میں دانتوں کا ڈاکٹر ہے ۔وہ کناڈا سے آیا تھا ، جس میں کورونا وائرس کی علامات سامنے آئی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  سلیمانی پر حملے میں اسرائیل شامل نہیں: نیتن یاہو
    یہ بھی پڑھیں  چین: کرونا وائرس سے 41 افراد ہلاک 1300 افراد متاثر

    انتظامیہ نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے پورے علاقے میں سخت انتظامات شروع کردئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق ، ایک نوجوان جو 14مارچ کوکناڈا سے واپس آیا تھا۔ اس نے موہالی سے دوائیں لی تھیں ، دوائی دینے والا ڈاکٹر بھی کورونامثبت پایا گیا ہے ۔ ملوٹ سول اسپتال میں کرونا وائرس کے نوڈل افسر نے بتایا کہ اس نوجوان کے ٹیسٹ کے لئے رپورٹس بھیجی جارہی ہیں جس کے بعد اس کی تصدیق کی جائے گی۔ اس خاندان کا کس کس سے رابطہ رہا ہے ان کی بھی پہچان کر کے جانچ کے لئے نمونے بھیجے جائیں گے ۔مشتبہ مریض کے سامنے آنے کی وجہ سے لوگوں میں دہشت اس لئے بھی ہے کہ مریض کی رہائش پڈا کالونی سے 200میٹر کی دوری پر سبزی منڈی ہونے کے سبب لوگوں کی آمدورفت رہی ہے ۔مشتبہ کیس کا پتہ چلتے ہی آج محکمہ صحت کی جانب سے پوری پڈی کا لونی کو سیل کردیا گیا اور کالونی کے جو لوگ بھی اس کے رابطے میں آئے ہیں ،ان کا پتہ لگایا جا رہا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں:عمران خان

    اس کے گھر آنے والے دودھ اور سبزی والوں کی بھی پہچان کی جا رہی ہے ۔معلوم ہو کہ مذکورہ شخص کے بارے میں محکمہ صحت کے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں تھی۔ڈی ایس پی منموہن سنگھ اولکھ نے کہا کہ جب تک نمونہ کی رپورٹ نہیں مل جاتی اس وقت تک پورے علاقے کو سیل کیا گیا ہے ۔سول سرجن ڈاکٹر ہری نارائن نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے مذکورہ شخص کے نمونے لے کر بھیج دئے ہیں ، رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں  مظاہرین سڑکوں پر رہے تو کوئی المیہ جنم لے سکتا ہے : لبنانی صدر

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    مولانا رفیق احمد قاسمی کے انتقال پرملال پر صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سید ارشدمدنی کا اظہاررنج وغم

    نئی دہلی : صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سیدارشدمدنی نے مشہورعالم دین و جماعت اسلامی ہندکے سابق سکریٹری مولانا رفیق احمدقاسمی...

    عالمی یوم ماحولیات : خوش گوار زندگی پانے کے لیے شجر کاری کے ذریعہ فضائی آلودگی کا خاتمہ ضروری : حاجی یاسین قریشی

    یومِ ماحولیات پر آئی ایم آئی ٹی کالج ہاپوڑ، جدید پولیس چوکی، پولیس لائن ہاپوڑ، محکمۂ جنگلات ڈسپینسری حافظ...

    محکمہ ماحولیات سرچشمے کا مطالعہ کر رہا ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران ہوا اور آلودگی کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے غور...

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ محکمہ ماحولیات پوری دہلی میں دواؤں کے...

    ’نیوز کلپنگ سروس‘ کاعالمی ریکارڈ بنانے پر شفیق الحسن کو مبارکباد

    ’ انٹرنیشنل بُک آف ریکارڈس‘نے سوشل میڈیا پر منفرد ’نیوز کلپنگ سروس‘ کیلئے اعزاز سے نوازا، اہم شخصیات نے...

    ہم نے لاک ڈاؤن میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا: سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ویڈیو کانفرنس کے زیر اہتمام کوویڈ 19 عالمی...

    سپریم کورٹ کی ہدایت پر جمعتہ نے براڈ کاسٹ ایسو سی ایشن کو بھی فریق بنا دیا، معاملہ کی جلد سماعت کے لئیے کوشش...

    ممبئی : مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار،ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان نفرت کی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you