رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    لبنان: بندرگاہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 سے زائد ، 2500 سے زیادہ افراد زخمی ہیں

    ویب ڈیسک : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔ ان دھماکوں سے مشرقی بیروت میں بندرگاہ کا بیشتر حصہ تباہ ہو گیا ہے جب کہ کئی عمارتوں کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 سے زائد ہو چکی ہے جب کہ 2500 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔

    لبنان کے صدر مشیل ایون نے کہا ہے کہ 2750 ٹن امونئیم نائٹریٹ چھ سال سے بندرگاہ پر کسی حفاظتی انتظام کے بغیر ذخیرہ کیا ہوا تھا، جو ‘نا قابل قبول ہے’ ۔

    انہوں نے صورتِ حال پر غور کے لئے کابینہ کا فوری اجلاس طلب کیا ہے اور دو ہفتے کے لئے ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

    لبنان کے وزیرِ اعظم حسان دیاب نے دھماکے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  عراق میں ملک گیر پرتشدد مظاہروں کی تازہ لہر میں کم از کم 40 افراد ہلاک

    لبنانی ریڈ کراس کے سربراہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہم ایک عظیم تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ہر جگہ ہلاک اور زخمی ہونے والے موجود ہیں ۔

    دھماکے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے مقام سے کئی کلو میٹر دور دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔

    لبنان کی داخلی سلامتی کے سربراہ عباس ابراہیم نے خیال ظاہر کیا ہے کہ دھماکہ ممکنہ طور پر اس بارودی مواد میں ہوا ہے جو کچھ عرصہ قبل ایک بحری جہاز سے قبضے میں لے کر مقامی ویئر ہاؤس میں ذخیرہ کیا گیا تھا۔

    امریکی خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق اسرائیل کے ایک سرکاری عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا ہے کہ اسرائیل کا اس دھماکے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  چین میں اویغور مسلمانوں کی ’عبوری نظر بندی، جبری سلوک اور ہراسانی‘ کے خلاف ایک قانون کا مسودہ منظور
    یہ بھی پڑھیں  ایران: ’میتھانول‘ کے استعمال سے 300 سے زائد افراد ہلاک

    ‘نیو یارک ٹائمز’ نے لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دھماکوں سے مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق دھماکے سے کچھ دیر قبل فائر کریکرز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    وائٹ ہاؤس کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھماکوں کے متعلق بریف کیا گیا ہے اور امریکہ لبنان کے عوام کے لیے دعاگو ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں سے متاثرہ افراد کے لیے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس سانحے کے اثرات سے باہر نکلنے کے لیے مدد پر تیار ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  جنگلات میں لگنے والی آگ سے دنیا بھر میں پینے کے پانی کی قلت کا خدشہ

    دھماکہ ایسے وقت پر ہوا ہے، جب اقوام متحدہ کی ایک عدالت میں لبنانی حزب اللہ کے چار ارکان پر سابق وزیر اعظم رفیق الحریری کے قتل کے مقدمے کی سماعت جاری ہے۔

    حزب اللہ کے ارکان پر الزام ہے کہ انہوں نے لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق الحریری کو پندرہ سال قبل ایک ٹرک بم دھماکے میں ہلاک کروا دیا تھا، جس سے خطے میں امن و امان کی صورتِ حال کو زبردست دھچکہ لگا تھا۔

    یاد رہے کہ لبنان کئی دہائیوں کے بدترین اقتصادی بحران سے دوچار ہے اور حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان لبنان کی جنوبی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  عراق میں ملک گیر پرتشدد مظاہروں کی تازہ لہر میں کم از کم 40 افراد ہلاک

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    اردو اکادمی دہلی ، دہلی ای۔ لرننگ کورس جلد شروع کرے: منیش سسودیا

    اردو اکادمی، دہلی کی دہلی سیکریٹریٹ میں منعقدگورننگ کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش نئی دہلی : اردو...

    عام آدمی پارٹی کے روہتاش نگر ودھان سبھا میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا

    نئی دہلی : بی جے پی کی زیر اقتدار ایم سی ڈی میں بدعنوانی اور مودی حکومت کی ناکام...

    ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    شہر ناندورا میں سہ ماہی تکمیل کے مدیر عامر اصغر قریشی کے اعزاز میں ادبی نشست ناندورا : بتاریخ 23...

    ایم سی ڈی بلڈر مافیا کے تعاون سے لیز پر دی گئی دکانوں کا سروے کررہی ہے اور عمارت کو خطرناک دکھا کر خالی...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے زیر اقتدار نارتھ ایم سی ڈی کی طرف...

    اگلے تین دن تک مسلسل بارش کے امکانات ، تمام افسران دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ، کسی بھی وقت ضرورت ہوسکتی...

    نئی دہلی : لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے نکاسی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you