رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    میکسیکو نے311 ہندستانی کوکیا ملک بدر

    میکسیکو میکسیکو کے نیشنل مائیگریشن انسٹی ٹیوٹ (آئی این ایم) کہا کہنا ہے کہ سرحد عبور کر کے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 311 بھارتی باشندوں کو ملک بدر کر دیا ہے۔دھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی باشندوں کے پاس میکسیکو میں رہنے کے لیے درکار دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں۔انہیں تالوکا انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے بوئنگ 747 کے ذریعے نئی دہلی بھیجا گیا ہے۔

    ملک بدر کیے جانے والے ہندستانی باشندے میکسیکو کی باجا کیلی فورنیا، ویراسکوز، چیاپس، سونورا، میکسیکو سٹی، ڈورانگو اور ٹاپسکو ریاستوں میں امیگریشن حکام کے حوالے کیے گئے تھے۔یہ کارروائی ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب جون میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر میکسیکو کی سرحد سے امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کا داخلہ روکنے کے موثر اقدامات نہ کیے گئے تو وہ میکسیکو کے تجارتی سامان پر محصولات میں اضافہ کر دیا جائے گا۔اس دھمکی کے بعد میکسیکو نے اپنی سرحد پر سیکورٹی سخت کرتے ہوئے اور غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنے کے پروگرام کا دائرہ وسیع کر دیا تھا۔میکسیکو اور امریکہ کے درمیان سرحد تقریباً دو ہزار میل طویل ہے جس کے کئی مقامات ایسے ہیں جسے غیرقانونی تارکین وطن امریکہ میں داخل ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب کے خلاف سازشوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی
    یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب کے خلاف سازشوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی

    انہیں روکنے کے لیے صدر ٹرمپ سرحد پر آہنی دیوار تعمیر کر رہے ہیں۔میکسیکو سرحد عبور کرنے والوں میں صرف میکسیکو کے باشندے ہی نہیں ہوتے بلکہ آس پاس کے ملکوں اور دوسرے براعظموں کے غیر قانونی تارکین وطن بھی یہ راستہ اختیار کرتے ہیں۔میکسیکو کے امیگریشن حکام نے کہا ہے کہ ہندستانی باشندوں کی اپنے وطن واپسی میں ہندستانی سفارت خانے نے بہت تعاون کیا اور ان کی شناخت میں مدد دی۔میکسیکو کا کہنا ہے کہ 311 ہندستانی باشندوں کی اپنے ملک میں واپسی کے عمل میں غیر ملکیوں کی بے دخلی سے متعلق انسانی حقوق کے قواعد پر عمل کیا گیا۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you