رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مودی مجھے پسند لیکن ہندوستان سے ٹریڈ ڈیل نہیں : ٹرمپ

    واشنگٹن:ہندوستان کے دو روزہ دورہ پر آنے سے چند روز قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ ایک بڑا ٹریڈ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، لیکن انہیں نہیں معلوم کہ یہ امریکی انتخابات سے پہلے ہو پائے گایا نہیں۔مسٹر ٹرمپ 24 فروری کو دو روزہ دورہ پر ہندوستان جا رہے ہیں۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ اس دوران امریکہ اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ معاہدے ہو سکتے ہیں۔ ساتھ ہی مسٹر ٹرمپ کی ہندوستان کے دورہ کے دوران امریکہ کے ساتھ ٹریڈ ڈیل پر خدشات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے کیلی فورنیا روانہ ہونے سے پہلے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں ہندوستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کو حوالہ سے خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  صدر ٹرمپ کا ترکی سے پابندی اٹھانے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ایک بڑا ٹریڈ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، لیکن انہیں نہیں معلوم کہ یہ امریکی انتخابات سے پہلے ہو پائے گایا نہیں۔ ہندوستان اور امریکہ کے تجارتی تعلقات پر مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان نے ہمارے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا۔ لیکن انہوں نے مسٹر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہندوستان دورے سے کافی امیدیں ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے ہندوستان کے ساتھ ٹریڈ تعلقات سے عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا‘‘ہندوستان نے ہمارے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا ہے ’’۔مسٹر ٹرمپ نے کہا‘‘میں پی ایم مودی کو بہت پسند کرتا ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں  امن مذاکرات کا حتمی فیصلہ افغان عوام ہی کریں گے: اشرف غنی

    انہوں نے مجھے بتایا کہ ایئرپورٹ اور پروگرام سائٹ کے درمیان 70 لاکھ لوگ ہوں گے ۔ مجھے پتہ ہے کہ اسٹیڈیم سیمی انڈر کنسٹرکشن ہے ، لیکن یہ دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہوگا۔ لہذا یہ بہت دلچسپ ہو گا۔ مجھے امید ہے آپ اسے پسند کریں گے ’’۔قابل غور ہے کہ مسٹر ٹرمپ 24 فروری کو ہندوستان کے دو روزہ دورے پر جا رہے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان اس دوران دو طرفہ معاہدے پر دستخط ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، امریکہ کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ ھائزر مسٹر ٹرمپ کے ساتھ ہندوستانی دورے پر نہیں جا رہے ہیں۔ حکام نے اسے ابھی مکمل طور مسترد بھی نہیں کیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  امن مذاکرات کا حتمی فیصلہ افغان عوام ہی کریں گے: اشرف غنی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  اردغان نے 30 لاکھ شامی پناہ گزینوں کی واپسی کا امکان کیا ظاہر

    Latest news

    دہلی میں 5-ٹی پلان کو عمل میں لاکر جیتیں گے کورونا سے جنگ : اروند کیجریوال

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ سے کورونا کو شکست دینے...

    میڈیا کی متعصبانہ رپورٹنگ کے خلاف جمعیة علماء ہند سپریم کورٹ میں

    نئی دہلی:ملک کے بے لگام ٹی وی چینلوں پر قانونی لگام لگانے کی پہل جمعیةعلماءہند نے کردی گزشتہ روز...

    مرکزی حکومت نے 27 ہزار پی پی ای کٹس مختص کیں: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم دہلی میں کسی کو بھوکا سونے نہیں...

    کورونا وائرس پوری دنیا میں قہر بن کر ٹوٹ رہاہے : مولانا ارشد مدنی

    دیوبند: جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہاکہ کورونا وائرس پوری دنیا میں قہر...

    سات نئے کورونا کے مثبت معاملے ملنے سے مچا ہڑکمپ

    لکھنؤ:راجدھانی میں کورونا مثبت پائے گئے مریضوں کی تعداد میں کوئی بھی کمی نہیں آرہی ہے۔سات نئے معاملے سامنے...

    معـــاشرتی ، مــذہبی اور عــــلاقائی اختــلاف سے بالاتر ہوکر ہی کـــوویڈ 19 سےجیتی جاسکتی ہے جنـــــــگ : پروفیســــر احــــرار حســـــین

    نئی دہلی : سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈائریکٹر (اکیڈمک) پروفیسر احرار حسین نےکہاکہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you