عالمی نیوز نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی کی وزیر اعظم سے...

نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی کی وزیر اعظم سے ملاقات

نئی دہلی : معاشیات کا اس سال کا نوبل انعام پانے والے ابھیجیت بنرجی نے منگل کے روز یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے ابھیجیت کو ان کی کامیابی کے لئے مبارک دی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ابھیجیت سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا، “نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی سے ملاقات شاندار رہی۔ انسان کو بااختیار بنانے کے تئیں ان کا جذبہ صاف دکھائی دیتا ہے۔ ہم نے مختلف موضوعات پر ایک صحت مند اور وسیع بات چیت کی۔ بھارت کو ان کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ ہم ان کے مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ابھیجیت بنرجی،ا یستھے ڈفلواور مائیکل کریمر کو 2019 کے نوبل اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس میں ڈفلوابھیجیت بنرجی کی بیوی بھی ہیں۔ تینوں ماہرین اقتصادیات کو مشترکہ طور پر یہ انعام دیاگیا ہے۔ عالمی غربت کو ختم کرنے کے لئے کی گئی ان کی تحقیق پر یہ اعزاز دیا گیا ہیْ امرتیہ سین کے بعد ابھیجیت بنرجی دوسرے ایسے ہندوستانی نژاد شخص ہیں، جنہیں معاشیات کا نوبل پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  طالبان سے بات چیت کے لیے 1 ماہ جنگ بندی کی شرط

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here
یہ بھی پڑھیں  ایمیزون کے جنگلات میں مزید سیکڑوں مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

Latest news

ہندستانی مسلمان یعنی چکن خوروں کی بھیڑ

سیف ازہر جامعہ ملیہ اسلامیہ ،نئی دہلی سب سے پہلے یہ بتانا ضروری ہے کہ چکن کھانا حرام نہیں بلکہ حلال...

سعودی عرب کے خلاف سازشوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی

واشنگٹن : امریکی ویب سائٹ " The Intercept" نے ایرانی انٹلیجنس کی خفیہ دستاویزات کے حوالے سے بتایا ہے...

بابری مسجد -رام مندر تنازع پر فیصلہ :نظرثانی کی درخواست آئینی حق ہے ، عدالت کی توہین نہیں

عبد الماجد نظامی ( کالم نگار ہند نیوز اخبار کے چیف ایڈیٹر ہیں) ؍9 نومبر ہندوستانی جمہوریت کا ایک تاریخی دن...

پریشان نہ ہوں ، میں رجسٹری کراکر دوںگا : کجریوال

نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں کچی کالونیوں کا بل نہ لانے...

اے پی جے عبدالکلام کی یاد میں فیس گروپ کی تقریب ، نمایاںکام انجام دینے والوں کو ڈاکٹر کلام اسمرتی ایکسی لینس ایوارڈ

نئی دہلی:اے پی جے عبدالکلام کی یاد میں فیس گروپ کے زیر اہتمام جے پی ہوٹل پڑ پڑ گنج...

دہلی سرکار کے خلاف کانگریس نے کیا چکہ جام

نئی دہلی:دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سر سبھاش چوپڑا کی قیادت میں آج سینکڑوں کانگریس ورکرس اور عام...

Must read

ہندستانی مسلمان یعنی چکن خوروں کی بھیڑ

سیف ازہر جامعہ ملیہ اسلامیہ ،نئی دہلی سب سے پہلے یہ...
- Advertisement -

You might also likeRELATED
Recommended to you