رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    یوکرینی طیارے کا بلیک باکس واپس کرنے کے لیے ایران پر دباؤ میں اضافہ

    تہران: بین الاقوامی برادری ایران پر زور دے رہی ہے کہ وہ گرائے جانے والے یوکرینی مسافر طیارے کا بلیک باکس تفتیش کے لیے مغربی ممالک کے حوالے کرے۔تاہم ایران کا موقف ہے کہ وہ خود اس بلیک باکس کا تجزیہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔اس سے قبل آنے والی خبروں سے ایسے لگ رہا تھا کہ ایران بلیک باکس یوکرین کے حوالے کرنے کو تیار ہے تاہم تہران نے ایسی تمام خبروں کی تردید کی ہے۔عالمی برادری بالخصوص کینیڈا نے اس بات پر زور دے رہی ہے کہ فرانس اس طرح کا ڈیٹا ڈی کوڈ کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔آٹھ جنوری کو مار گرائے جانے والے طیارے میں ہلاک ہونے والے 176 شہریوں میں سے 57 کا تعلق کینیڈا سے تھا۔طیارہ گرائے جانے کے بعد سے ایران پر اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کروانے کے لیے دنیا بھر سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔تہران پہلے ہی اپنے جوہری پروگرام اور خطے پر اثر و رسوخ رکھنے کی کوششوں کی وجہ سے امریکہ کے ساتھ ایک طویل تنازعے کا شکار ہے۔ایران کی فوج کا موقف ہے کہ انھوں نے یوکرین کا طیارہ غلطی سے گرایا۔

    یاد رہے کہ امریکہ کی طرف سے ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کیے جانے کے بعد ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے تھے۔ایرانی سول ایوی ایشن کے ایک اعلیٰ اہلکار حسن رضیفر نے ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کو بتایا کہ ’ہم ایران میں ہی بلیک باکس کے معائنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بصورت دیگر ہم اسے یوکرین اور فرانس بھیج سکتے ہیں تاہم اسے کسی اور ملک بھیجنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔‘اس سے قبل ہفتے کو سول ایوی ایشن کے اہلکار رضیفر کے حوالے سے ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے ایک خبر شائع کی تھی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ بلیک باکس ایران میں ڈی کوڈ نہیں ہو سکتا اور یہ یوکرین کو بھیجا جائے گا کیونکہ انھوں نے اس حوالے سے ایران سے متعدد بار درخواست بھی کر رکھی ہے۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ رضیفر کس بنیاد پر اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔یاد رہے کہ یوکرین کا طیارہ بوئنگ 737-800 تہران سے یوکرین کے دارالخلافہ کی طرف پرواز کر رہا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں  مظاہرین سڑکوں پر رہے تو کوئی المیہ جنم لے سکتا ہے : لبنانی صدر
    یہ بھی پڑھیں  امریکہ : کرسمس کے موقع پر فائرنگ کے 52 واقعات میں26 افراد ہلاک

    اس طیارے کے زیادہ تر مسافر ایرانی تھے یا دہری شہریت کے حامل تھے۔کینیڈا کے وزیر خارجہ فرانسوا فلیپے شیمپین نے کہا ہے کہ انھوں نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو اتوار کو بتایا ہے کہ یہ بلیک باکس جلد سے جلد فرانس یا یوکرین کو بھیج دیا جائے۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ بلیک باکس کی حوالگی سے متعلق ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ مذاکرات خاصے پیچیدہ اور تناؤ والے ہیں۔کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق ان کے دو اہلکار چھ دن تہران میں گزار کر واپس آ گئے ہیں۔ تہران میں اپنے قیام کے دوران انھوں نے وہاں جہاز کے ملبے کا معائنہ کیا۔کینیڈا کے مطابق ایرانی حکام نے اس دوران بہت تعاون کیا لیکن یہ ابھی تک کوئی ایسا واضح پلان سامنے نہیں آیا ہے کہ بلیک باکس کو کب اور کیسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔اس سے قبل یوکرین نے کہا تھا کہ اسے امید ہے کہ جہاز کا ریکارڈر ان کے حوالے کیا جائے گا جبکہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ فرانس ان چند ممالک میں شامل ہے جو ریکارڈر سے سب معلوم کر سکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  جسٹن ٹروڈو کینیڈین انتخابات میں اکثریت لینے میں ناکام

    فرانس کی فضائی حادثات سے متعلق کھوج لگانے والی کمپنی بی ای اے نے سنیچر کو کہا ہے کہ وہ اس متعلق کسی قسم کے تعاون کی درخواست کی منتظر ہے۔ گرائے جانے والے طیارے میں سوار 11 یوکرینی شہریوں کو اتوار کو کیو کے ایئرپورٹ پرلایا گیا جہاں اس حوالے سے ایک تقریب کا اہمتام کیا گیا تھا۔یوکرین کے وزیر خارجہ ویدم پریسٹا ئیکو نے کہا ہے کہ غمزدہ خاندان اور پوی قوم کے لیے یہ بچھڑ جانے والوں کو تکریم دینے کا موقع ہے۔یہ طیارہ ایک ایسے وقت میں مار گرایا گیا جب امریکہ اور ایران کے درمیان سخت تناؤ والی کیفیت پائی جاتی تھی۔ امریکہ کی طرف سے ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر تین جنوری کو میزائل سے حملے کیے۔ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی فوج کی جانب سے طیارے کو مار گرانے کو ناقابل معافی غلطی قرار دیا اور یہ وعدہ کیا کہ زمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔مظاہروں کے بعد پاسداران انقلاب نے اس واقعے پر معافی بھی مانگی ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جمعے کو کہا ہے کہ ’کچھ (عناصر) اس واقعے کو ہمارے عظیم جنرل (قاسم سلیمانی) کی شہادت کو پس منظر میں لے جانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  امریکہ : کرسمس کے موقع پر فائرنگ کے 52 واقعات میں26 افراد ہلاک

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  احتجاجی مظاہروں پر قابو پا نے کیلئے بغداد سمیت کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند

    Latest news

    دہلی میں 5-ٹی پلان کو عمل میں لاکر جیتیں گے کورونا سے جنگ : اروند کیجریوال

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ سے کورونا کو شکست دینے...

    میڈیا کی متعصبانہ رپورٹنگ کے خلاف جمعیة علماء ہند سپریم کورٹ میں

    نئی دہلی:ملک کے بے لگام ٹی وی چینلوں پر قانونی لگام لگانے کی پہل جمعیةعلماءہند نے کردی گزشتہ روز...

    مرکزی حکومت نے 27 ہزار پی پی ای کٹس مختص کیں: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم دہلی میں کسی کو بھوکا سونے نہیں...

    کورونا وائرس پوری دنیا میں قہر بن کر ٹوٹ رہاہے : مولانا ارشد مدنی

    دیوبند: جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہاکہ کورونا وائرس پوری دنیا میں قہر...

    سات نئے کورونا کے مثبت معاملے ملنے سے مچا ہڑکمپ

    لکھنؤ:راجدھانی میں کورونا مثبت پائے گئے مریضوں کی تعداد میں کوئی بھی کمی نہیں آرہی ہے۔سات نئے معاملے سامنے...

    معـــاشرتی ، مــذہبی اور عــــلاقائی اختــلاف سے بالاتر ہوکر ہی کـــوویڈ 19 سےجیتی جاسکتی ہے جنـــــــگ : پروفیســــر احــــرار حســـــین

    نئی دہلی : سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈائریکٹر (اکیڈمک) پروفیسر احرار حسین نےکہاکہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you