رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    امریکہ : بے روزگاری الاؤنس کیلئے درخواست دینے والوں کے ریکارڈ میں اضافہ

    اشنگٹن :امریکہ میں بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواست دینے والوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ محنت نے بتایا ہے کہ پچھلے ہفتے 66 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد نے اپنی درخواستیں جمع کرائیں جن میں کہا گیا تھا کہ ان کی ملازمت ختم ہو گئی ہے، اس لیے انہیں بے روزگاری الاؤنس دیا جائے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ بے روزگاروں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ کئی افراد بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواست دینے کی شرائط پر پورا نہیں اترتے۔

    اس سلسلے میں تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ایک کروڑ سے زیادہ کارکنوں کی ملازمتیں ختم ہو گئی ہیں، جس کی وجہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ڈر سے کاروباروں، صنعتوں اور سروسز سے وابستہ اداروں کی بندش ہے۔ یہ خدشات موجود ہیں کہ آنے والے ہفتوں میں لاک ڈاؤن کے باعث مزید لاکھوں افراد بے روزگاروں کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں جس سے بے روزگاری الاؤنس طلب کرنے والوں میں مزید اضافہ ہو گا۔کرونا وائرس امریکی معیشت کو، جو مسلسل ترقی کر رہی تھی، تیزی سے کساد بازاری کی جانب دھکیل رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  انتونیو گٹریس نے کیا خبردار : آب و ہوا کی تبدیلی روکنے میں ناکامی ناقابل تلافی ہو گی

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد سن 2008 کی کساد بازاری میں پہلے چھ مہینوں میں بے روزگاری الاؤنس لینے والوں سے بڑھ گئی ہے۔امریکہ کے ماہرین معاشیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جولائی تک ساڑھے 16 کروڑ کارکنوں پر مشتمل امریکی ورک فورس میں سے ڈھائی سے چار کروڑ تک افراد اپنے روزگار سے محروم ہو سکتے ہیں، جس سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت اپریل تا جون کی سہ ماہی میں کساد بازاری میں چلی جائے گی۔پچھلے ہفتے 33 لاکھ افراد نے بے روزگاری الؤنس کے لیے درخواست دی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں  زلمے خلیل زاد نے طالبان سے مذاکرات کے لیے ٹیم تشکیل دینے پر افغان حکومت کو دی مبارک باد

    اس ہفتے کی تعداد گزشتہ ہفتے سے دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔بے روزگاری الاؤنس کے لیے سب سے زیادہ درخواستیں امریکہ کی سب سے گنجان آباد ریاست کیلی فورنیا سے دائر کی گئیں جن کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار ہے۔ اس کے بعد مشرقی ریاست پنسلوانیا کا نمبر آتا ہے جہاں سے چار لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔ اس فہرست میں نیویارک 3 لاکھ 66 ہزار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔صدر ٹرمپ نے حال ہی میں کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے جس 2 ٹریلین ڈالر کے پیکیج کا اعلان کیا ہے، اس میں 250 ارب ڈالر بے روزگار ہونے والوں کی مدد کے لیے رکھے گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  فرانس : کرونا وائرس سے مزید 1355 اور اسپین میں 961 اموات

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  انتونیو گٹریس نے کیا خبردار : آب و ہوا کی تبدیلی روکنے میں ناکامی ناقابل تلافی ہو گی

    Latest news

    اے پی : کوویڈ کیر سنٹر میں لگی آگ ، 7 افراد ہلاک

    حیدرآباد:اے پی کے وجئے واڑہ میں واقع سورنا پیلس ہوٹل جس کو رمیش اسپتال کی جانب سے کوویڈ کیر...

    اندھی بہری حکومت آشا کارکنوں کی بات نہیں سنتی : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آشا کارکنوں کی حالت زار کے حوالہ سے مودی...

    جب تک عدالت حکم نہیں دیتی حکومت خود سے کچھ نہیں کرتی : چیف جسٹس آف انڈیا

    نئی دہلی : مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار اور ہندووں اورمسلمانوں کے...

    پولیس کی مجرموں کو پکڑنے کی کوشش جاری ، حکومت انہیں کڑی سزا دے گی : اروند کیجریوال

    نئی دہلی: وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایمس میں زیادتی کا شکار 12 سالہ بچی اور ان کے کنبہ...

    لبنان: بندرگاہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 سے زائد ، 2500 سے زیادہ افراد زخمی ہیں

    ویب ڈیسک : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔ ان دھماکوں سے مشرقی بیروت میں...

    اسلام میں قربانی کا کوئی بدل نہیں

    قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے دین و شریعت کے احکام کی تکمیل کی جائے: مولانا ارشد مدنی نئی دہلی:...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you