رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    سعودی عرب: جدہ کے لاک ڈاؤن کا حکم

    ریاض : سعودی عرب نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جدہ میں مکینوں اور شہریوں کے داخلے یا وہاں سے خروج پر پابندی عاید کردی ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے اتوار کو ٹویٹر پر اطلاع دی ہے کہ جدہ کی گورنری میں اب کرفیو کا آغاز شام سات بجے کے بجائے سہ پہر تین بجے ہوگا اور یہ صبح چھے بجے تک نافذ العمل رہے گا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سکیورٹی ،فوج اور میڈیا سمیت اہم سرکاری اور نجی شعبوں میں کام کرنے والے اہلکار اور شعبہ صحت میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر حضرات اور طبی عملہ کرفیو کی پابندیوں سے مستثنا ہوگا

    ۔سعودی عرب نے گذشتہ ہفتے عشرے کے دوران میں کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے کئی ایک سخت اقدامات کیے ہیں۔ان کے تحت مملکت کے تیرہ صوبوں میں شہریوں اور مکینوں پر سفری پابندی عاید کردی گئی ہے۔جدہ سے پہلے 23 مارچ کو مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور دارالحکومت الریاض میں سہ پہر تین بجے سے صبح چھے بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔اس کے تحت ان شہروں سے خروج یا ان میں دخول پر پابندی عاید ہے۔سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 25 مارچ کو ان تین شہروں مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ اور الریاض میں لاک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں  ہمیں ایک طاقت ور صہیونی حکومت کی ضرورت ہے : نیتن یاہو

    سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق اس کرفیو کی جو کوئی بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا،اس پر 10 ہزار ریال (2663 ڈالر) جرمانہ عاید کیا جائے گا۔دوبارہ خلاف ورزی کے مرتکب کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی اور ساتھ دْگنا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔سعودی حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کئی ایک احتیاطی اور انتظامی اقدامات کیے ہیں۔حکومت نے بیشتر سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین سے کہا ہیکہ وہ آیندہ سولہ روز تک اپنے گھروں سے ہی کام کریں۔سعودی حکام نے شہریوں پر زوردیا ہے کہ وہ کرفیو کے مذکورہ اوقات میں اپنے گھروں ہی میں مقیم رہیں، سماجی روابط سے گریز کریں اور کسی ناگزیر ضرورت ہی کی صورت میں گھر سے باہر نکلیں۔

    یہ بھی پڑھیں  لیبیا: شامی اور دوسرے غیرملکی جنگجوؤں کی موجودگی کا فوری خاتمہ کیا جائے: عمانوایل

    وزارت صحت نے الگ سے شہریوں اور مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور انھیں معمولی نہ سمجھیں۔ وہ باقاعدگی سے اپنے ہاتھوں کو دھوئیں ، اپنے مْنھ ، چہرے اور ناک کو چْھونے سے گریز کریں۔اگر کسی فرد میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں تو اس کو فوری طور پر خود کو الگ تھلگ کرلینا چاہیے۔چہرے پر ماسک پہننا چاہیے تا کہ اس کے کھانسنے یا چھینکنے سے یہ وبائی وائرس پھیلے اور نہ دوسرے لوگ متاثر ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں  شام پر ترکی کا حملہ ، ایک ہفتے میں 70 شہری جاں بحق اور 3 لاکھ بے گھر

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  بے روزگار کے باعث معاشرتی بدامنی میں اضافہ : قوام متحدہ

    Latest news

    دس مہینے بعد تعلیمی سرگرمی شروع ہونے سے بچوں کے چہروں پر لوٹی مسکراہٹ

    نئی دہلی: دس مہینے بعد دہلی کے اسکولوں میں محدود ہی سہی لیکن رونقیں واپس لوٹ آئی ہیں۔ کل...

    دہلی فسادات معاملہ،متاثرین کی باز آبادکاری میں مصروف اقلیتی فلاحی کمیٹی

    میٹنگ میں جلد سے جلد زیر التوامعاملات کے نپٹارہ کی افسران کو ہدایت،کچھ معاملات میں دوبارہ سروے کرنے کی...

    بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی سے نہ صرف دہلی کے لوگ متاثر ہیں، بلکہ ملازمین بھی نالاں ہیں : سوربھ...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی کے زیر...

    راجیندر نگر کے ایم ایل اے راگھو چڈھا نے سوامی دیانند سروودیا کنیا اسکول کا دورہ کیا

    لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھلنے کے بعد سکیورٹی کے تمام انتظامات کردیئے گئے ہیں، طلباء اساتذہ کو N95...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you