رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    آنگ سان سوچی سمیت متعدد رہنما زیرِ حراست: ملک میں ایمرجنسی کی صورتحال کا اعلان

    میانمار: میانمار کی فوج نے ملک کی سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ آنگ سان سوچی اور اُن کی جماعت کے دیگر رہنماؤں کو تحویل میں لیتے ہوئے اقتدار پر سنبھال لیا ہے۔

    فوج نے پیر کی صبح سرکاری تنصیبات کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے حکمراں جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی (این ایل ڈی) کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔

    دارالحکومت نیپیٹاؤ میں جگہ جگہ فوجی اہلکار گشت کر رہے ہیں اور ٹیلی فون سروس اور سرکاری ٹی وی کو بند کر دیا گیا ہے جب کہ کاروباری شہر ینگون سے رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے۔

    میانمار کی فوج نے ملٹری ٹیلی ویژن پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کی وجہ سے سیاسی قیادت کو نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملک بھر میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  جنرل قاسم سلیمانی امریکی حملے میں ہلاک ، ایران کا بدلہ لینے کا اعلان

    فوج نے بیان میں مزید کہا ہے کہ سیاسی قیادت کی نظر بندی کے دوران تمام اختیارات آرمی چیف من آنگ لینگ کے پاس رہیں گے۔

    میانمار کی سیاسی قیادت کی نظر بندی ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب حالیہ انتخابات کے بعد سویلین حکومت اور فوج کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی تھی اور ملک میں مارشل لا کے نفاذ کے خدشات کا بھی اظہار کیا جا رہا تھا۔

    میانمار میں حالیہ انتخابات کے بعد فوج اور سویلین حکومت کے درمیان کشیدگی پائی جاتی تھی۔
    میانمار میں حالیہ انتخابات کے بعد فوج اور سویلین حکومت کے درمیان کشیدگی پائی جاتی تھی۔
    یاد رہے کہ این ایل ڈی نے گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی اور اس کامیابی کو آن سانگ سوچی کی جمہوری حکومت کے حق میں ریفرنڈم قرار دیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں  ایرانی سمندری ٹینکر نے اپنا تیل شام کے حوالے کیا ہے : واشنگٹن
    یہ بھی پڑھیں  چین میں اویغور مسلمانوں کی ’عبوری نظر بندی، جبری سلوک اور ہراسانی‘ کے خلاف ایک قانون کا مسودہ منظور

    خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق این ایل ڈی کے ترجمان ماؤ نیوت نے بتایا ہے کہ فوج علی الصباح آنگ سان سوچی اور ملک کے صدر ون مینٹ سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو اپنے ہمراہ لے گئی ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کو آنگ سان سوچی کو حراست میں لیے جانے پر بریفنگ دی گئی ہے۔

    ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ میانمار کے حالیہ انتخابات کے نتائج اور جمہوری انتقالِ اقتدار میں خلل ڈالنے کے اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔ اگر یہ اقدامات واپس نہیں لیے گئے تو امریکہ ذمہ داروں کے خلاف اقدامات اٹھائے گا۔

    آسٹریلیا کی حکومت نے بھی کہا ہے کہ میانمار کی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اقتدار پر قبضے کی خبروں پر تشویش ہے۔ آسٹریلیا نے زیرِ حراست رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں:عمران خان

    جاپان نے کہا ہے کہ وہ میانمار کی صورتِ حال کا جائزہ لے رہا ہے اور فوری طور پر اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کا کوئی منصوبہ زیرِِ غور نہیں۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  عراق کے الصدر شہر میں پولیس اور مظاہرین میں تصادم

    Latest news

    میں راجیہ سبھا سے ریٹائرڈ ہواہوں سیاست سے نہیں: غلام نبی آزاد

    نئی دہلی : کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہونے کے بعد جموں...

    کیا بی جے پی کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنا دہلی پولیس کا واحد کام ہے؟: آتشی

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی کالکاجی سے ممبر اسمبلی، آتشی نے کہا کہ بی جے پی کی...

    ہندوستانی بچے اپنے ملک کے جانبازوں، ہمارے ہیروز سے زیادہ باہر کے ہیروزکے بارے میں بات کرنے لگے: وزیر اعظم نریندر مودی

    بھدوہی : تاریخ کے صفحات سے تقریبا مٹ چکے کٹھ پتلی فن اور اس سے منسلک فنکاروں کو وزیر...

    اگر دہلی پولیس قاتلوں کو فوری طور پر نہیں پکڑتی ہے تو دلت معاشرہ سڑکوں پر آجائے گا اور پوری دہلی کو جام کردیگا...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دلت معاشرے سے...

    منیش سسودیا نے پارٹی میں سکھبیر سنگھ ملہوترا کو پٹکا پہنا پارٹی میں خیر مقدم کیا

    نئی دہلی : اسکول اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کیجریوال حکومت کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you