رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مالی میں چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملہ ، 53 فوجی جاں بحق

    بماکو:افریقی ملک مالی میں فوجی اڈے پر حملے میں 53 فوجی اور ایک عام شہری ہلاک ہوگیا۔مالی کے وزیر اطلاعات یحییٰ سنگارے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے شمال مشرقی علاقے میناکا میں نائیجر کی سرحد کے قریب دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے فوجی اڈے پر دھاوا بول کر 53 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    حکام کے مطابق صورت حال قابو میں آگئی ہے اور ہلاک شدگان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مالی کی حکومت نے اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔2012 میں مالی میں القاعدہ نے وسیع و عریض علاقے پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد فرانس کی فوج نے اس کے خلاف آپریشن کرکے بہت سے عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔مالی میں ’جی 5 ساحل فورس‘ کے نام سے 5 ممالک کی افواج بھی القاعدہ اور داعش سمیت دیگر مسلح تنظیموں کے خلاف کارروائی کے لیے تعینات ہیں۔ ان ممالک میں برکینا فاسو، چاڈ، مالی، موریطانیہ اور نائیجر شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  ایران: ’میتھانول‘ کے استعمال سے 300 سے زائد افراد ہلاک

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  بوئنگ کا 737 میکس طیاروں کی تیاری جنوری سے روکنے کا کیافیصلہ

    Latest news

    اردو اکادمی دہلی ، دہلی ای۔ لرننگ کورس جلد شروع کرے: منیش سسودیا

    اردو اکادمی، دہلی کی دہلی سیکریٹریٹ میں منعقدگورننگ کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش نئی دہلی : اردو...

    عام آدمی پارٹی کے روہتاش نگر ودھان سبھا میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا

    نئی دہلی : بی جے پی کی زیر اقتدار ایم سی ڈی میں بدعنوانی اور مودی حکومت کی ناکام...

    ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    شہر ناندورا میں سہ ماہی تکمیل کے مدیر عامر اصغر قریشی کے اعزاز میں ادبی نشست ناندورا : بتاریخ 23...

    ایم سی ڈی بلڈر مافیا کے تعاون سے لیز پر دی گئی دکانوں کا سروے کررہی ہے اور عمارت کو خطرناک دکھا کر خالی...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے زیر اقتدار نارتھ ایم سی ڈی کی طرف...

    اگلے تین دن تک مسلسل بارش کے امکانات ، تمام افسران دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ، کسی بھی وقت ضرورت ہوسکتی...

    نئی دہلی : لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے نکاسی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you