رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اسرائیل کی دھمکی ، حزب اللہ، لبنان کی فوج اور حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ہمارا امتحان نہ لیں

    تل ابیب : اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے خبردار کیا ہے کہ ہم حزب اللہ، لبنان کی فوج اور حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ہمارا امتحان نہ لیں۔ یہ بیان حزب اللہ ملیشیا کے جمعہ کو اس بات کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا کہ اس نے اسرائیل پر 15 سے زائد میزائل داغے ہیں۔

    انہوں نے چینل 12 میں ایک ٹیلی ویڑن بیان میں مزید کہا کہ لبنان میں صورتحال پہلے ہی تشویشناک ہے اور ہم اسے مزید خراب کر سکتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ جنگ بندی کو پرسکون طریقے سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ تل ابیب کو لبنان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حزب اللہ کو اپنے ساتھ گڑبڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں  میکسیکو نے311 ہندستانی کوکیا ملک بدر

    اس تناظر میں اسرائیلی وزیر دفاع اور ان کے امریکی ہم منصب نے لبنان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔گینٹز نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی مذموم سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔جمعہ کو اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ وہ موجودہ حالات کے مطابق کسی بھی فوجی آپریشن کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کو قبول نہیں کریں گے۔ ہم اسرائیلی شہریوں کے خلاف کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں  ترکی کی شمالی شام میں کردوں کو نکال باہر کرنے کی دھمکی

    اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حزب اللہ لبنانیوں کو اپنی دہشت گرد کارروائیوں کے لیے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہے۔جمعہ کو حزب اللہ ملیشیا نے اسرائیل پر 15 سے زائد راکٹ داغنے کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ آپریشن تل ابیب پر بمباری کا جواب ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  ایران کے پڑوسیوں کی صحت کو بھی سنگین خطرہ لاحق ہے : امریکہ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you