رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    امریکہ : کرونا سے اموات کی تعداد 4 ہزار سے زیادہ

    واشنگٹن: امریکا میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 865 افراد دنیا سے رخصت ہو گئے۔ یہ ایک دن کے اندر ملک میں اس مہلک وائرس کے سبب ریکارڈ کی جانے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ جونز ہوپکنز یونیورسٹی نے بدھ کے روز بتایا کہ اس طرح امریکا میں کرونا کے سبب فوت ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 4ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ گذشتہ تین روز کے دوران اس تعداد میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔ادھر طبی دیکھ بھال کے نظام کو درپیش دباؤ کے بعد امریکی حکومت نے بڑے شہروں کے نزدیک سیکڑوں عارضی ہسپتالوں کے قیام کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ہوپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس کے نمودار ہونے کے بعد سے منگل کے روز تک اس وبا کے سبب 4076 افراد موت کی نیند سو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ اس کے مقابل ہفتے کے روز تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2010 تھی۔ہوپکنز یونیورسٹی کو کوویڈ – 19 وائرس کے کیسوں اور متاثرہ افراد کی اموات کی تعداد کا ریکارڈ رکھنے کے ذریعہ شمار کیا جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  لیبیا: شامی اور دوسرے غیرملکی جنگجوؤں کی موجودگی کا فوری خاتمہ کیا جائے: عمانوایل

    یونیورسٹی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 24743 نئے کیس سامنے آئے۔ اس طرح امریکا میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 188172 تک پہنچ گئی ہے۔کرونا سے واقع ہونے والی نئی اموات میں سے آدھی نیویارک ریاست میں ریکارڈ کی گئیں۔ نیویارک کے میئر نے ٹرمپ انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کو فوری امداد فراہم کی جائے۔کرونا وائرس کے سبب ایک دن میں سب سے زیادہ اموات کا ریکارڈ ابھی تک اطالیہ کا ہے۔ یہاں 27 مارچ کو اس مہلک مرض کے سبب 969 لوگوں کی وفات کا اندراج کیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز خبردار کیا تھا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے ملک کے لیے “نہایت دردناک” ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں  نیوزی لینڈ:آتش فشاں کے دھماکے میں مارے گئے مزید 6 لوگوں کی لاشیں برآمد
    یہ بھی پڑھیں  لیبیا: شامی اور دوسرے غیرملکی جنگجوؤں کی موجودگی کا فوری خاتمہ کیا جائے: عمانوایل

    وائٹ ہاؤس میں اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “میں چاہتا ہوں کہ ہر امریکی آنے والے مشکل دنوں کے لیے تیار رہے”۔وائٹ ہاؤس کی تخمیناتی رپورٹوں کے مطابق امریکا میں تمام لوگوں کی جانب سے حالیہ عائد پابندیوں کی پاسداری کی صورت میں ملک میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے 2.4 لاکھ تک ہو سکتی ہے۔ اس کے مقابلے میں اگر کسی قسم کی پابندی عائد نہ کی جاتی تو 15 سے 22 لاکھ افرد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  ایران: ’میتھانول‘ کے استعمال سے 300 سے زائد افراد ہلاک

    Latest news

    مولانا رفیق احمد قاسمی کے انتقال پرملال پر صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سید ارشدمدنی کا اظہاررنج وغم

    نئی دہلی : صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سیدارشدمدنی نے مشہورعالم دین و جماعت اسلامی ہندکے سابق سکریٹری مولانا رفیق احمدقاسمی...

    عالمی یوم ماحولیات : خوش گوار زندگی پانے کے لیے شجر کاری کے ذریعہ فضائی آلودگی کا خاتمہ ضروری : حاجی یاسین قریشی

    یومِ ماحولیات پر آئی ایم آئی ٹی کالج ہاپوڑ، جدید پولیس چوکی، پولیس لائن ہاپوڑ، محکمۂ جنگلات ڈسپینسری حافظ...

    محکمہ ماحولیات سرچشمے کا مطالعہ کر رہا ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران ہوا اور آلودگی کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے غور...

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ محکمہ ماحولیات پوری دہلی میں دواؤں کے...

    ’نیوز کلپنگ سروس‘ کاعالمی ریکارڈ بنانے پر شفیق الحسن کو مبارکباد

    ’ انٹرنیشنل بُک آف ریکارڈس‘نے سوشل میڈیا پر منفرد ’نیوز کلپنگ سروس‘ کیلئے اعزاز سے نوازا، اہم شخصیات نے...

    ہم نے لاک ڈاؤن میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا: سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ویڈیو کانفرنس کے زیر اہتمام کوویڈ 19 عالمی...

    سپریم کورٹ کی ہدایت پر جمعتہ نے براڈ کاسٹ ایسو سی ایشن کو بھی فریق بنا دیا، معاملہ کی جلد سماعت کے لئیے کوشش...

    ممبئی : مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار،ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان نفرت کی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you