رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • عالمی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    براعظم افریقہ کے چار ممالک میں ویکسین سے پولیوکیسز کے انکشاف

    لندن : افریقی براعظم کے چار ممالک میں پولیو کے ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جس کا سبب اورل ویکسین بنی ہے جبکہ صحت کے عالمی اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر بچے عام طور پر پائے گئے وائرس کے بجائے ویکسین میں موجود وائرس سے معذوری کا شکار ہوئے ۔ خبررساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ منظر عام پر آنے والی رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت -ڈبلیو ایچ او نے نائیجیریا، کانگو، سینٹرل افریقن رپبلک اور انگولا میں 9 ایسے نئے کیسز کی نشاندہی کی جو ویکسین کی وجہ سے ہوئے ۔

    رپورٹ کے مطابق افریقہ کے دیگر 7 ممالک اور ایشیا میں بھی اس قسم کے کیسز رپورٹ سامنے آئے ہیں جس میں پاکستان اور افغانستان بھی شامل ہیں جہاں اب تک پولیو کی بیماری کا خاتمہ نہ ہوسکا۔خیال رہے کہ ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ پولیو ویکسین میں موجود زندہ وائرس اس قابل ہوجائے کہ بیماری پیدا کرنے کی طاقت حاصل کرے ۔حال ہی میں ویکسین کے ذریعہ پولیو کے مرض کا شکار بننے والے تمام کیسز کی وجہ پولیو ویکسین میں موجود ٹائپ- 2 وائرس تھا جبکہ عام ماحول میں پایا جانے والا ٹائپ- 2 وائرس ختم ہوئے ۔برسوں گزر چکے ہیں۔واضح رہے کہ پولیو انتہائی متعدی مرض ہے جو گندے پانی یا کھانے سے پھیلتا ہے اور عموماً 5 سال سے کم عمر بچوں کو اپنا شکار بناتا ہے ۔اس انفیکشن کے 200 نتائج میں سے ایک معذوری ہے اور اس میں بہت معمولی شرح بچوں کی اموات کی بھی ہے جو سانسوں کا نظام سکڑنے کے باعث ہوتی ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  شام میں چند ایک جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
    یہ بھی پڑھیں  شام میں چند ایک جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

    اس حوالہ سے گزشتہ ہفتہ عطیات دہندگان نے پولیو کے خاتمہ کے لئے 2 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا عہد کیا تھا، جو 1988 میں شروع ہونے والے انسداد پولیو پروگرام کا حصہ ہے اور اس کا مقصد سال 2000 تک دنیا سے پولیو کے مرض کا خاتمہ تھا، تاہم اس وقت سے اب تک کئی ڈیڈ لائنز گزر چکی ہیں لیکن یہ مرض اب بھی معذوری کا سبب بن رہا ہے ۔ایک اندازے کے مطابق دنیا سے پولیو کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ 95 فیصد سے زائد آبادی میں قوت مدافعت موجود ہو جس کے لئے عالمی ادارہ صحت اور اس کے شراکت دار طویل عرصہ سے اورل پولیو ویکسین پر انحصار کررہے ہیں کیوں کہ یہ سستی ہے اور آسانی سے پلائی جاسکتی ہے اور ایک خوراک میں صرف 2 قطرے شامل ہوتے ہیں۔اس ضمن میں عالمی ادارہ صحت کے قائم کئے گئے انڈپینڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ نے انسداد پولیو پروگرام کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ میں خبردار کیا کہ مغربی افریقہ میں ویکسین کے ذریعہ پولیو وائرس کا پھیلاؤ زمینی حدود و قیود توڑتے ہوئے بے قابو ہورہا ہے اور بنیادی سوالات کو جنم دے رہا ہے جبکہ انسداد پولیو کے پورے عمل کو بھی چیلنج کررہا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  امریکہ : کرونا سے اموات کی تعداد 4 ہزار سے زیادہ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  پاکستان: ٹرین میں دھماکہ، 65 افراد ہلاک ،30 زخمی

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you