رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دہلی کانگریس نے کی کجریوال سرکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش

    نئی دہلی :کجریوال سرکار کے دس نکات ہر مشتمل رپورٹ کارڈ پر حملہ بولتے ہوئے دلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑہ نے آج اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے اس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کانگریس کے ذریعہ شواہدودستاویز کے ساتھ ایک اصلی رپورٹ بھی پیش کی۔ ڈی پی سی سی میں منعقد پریس کانفرنس میں چوپڑہ کے ساتھ جے پی اگروال،سندیپ دکشت،رمیش کمار،کرشنا تیرتھ،مہابل مشرا،کیرتی آزاد،دیویندر یادو،راجیش للوٹھیا،چودھری متین احمد،مکیش شرما،تروندر سنگھ مارواہ،ویر سنگھ دھینگان بھی موجود تھے۔ سبھاش چوپڑہ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی بنیاد جھوٹ فریب کے ساتھ جھوٹے اشتہارات پر ٹکی ہوئی ہے اور اب یہ سرکار اپنے بقیہ تین مہینوں میں اپنے آپ کو بچانے کے لئے متعدد جھوٹ بول رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سوراج اور لوک پال کے نام پر اقتدار میں آئی عام آدمی پارٹی دونوں ہی معاملوں سے پوری طرح کنارہ کشی کر چکی ہے کانگریس نے جو لوک آیکت دیا تھا اس کو بھی اس سرکار نے بالکل بے اثر کردیا ہے۔

    انہوں نے طنز کستے ہوئے کہا کہ کجریوال نے دلی والوں کو گندہ پانی اور آلودگی والی ہوا کی سوغات دی ہے جس کے چلتے آج پوری دلی کھانس رہی ہے پہلے وہ اکیلے کھانستے تھے۔
    سبھاش چوپڑہ نے کہا کہ دلی کانگریس کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ دلی کے لوگوں کو صحیح دستاویز اور شواہد سے آگاہ کرائے۔انہوں نے کہا کہ دلی میں روزمرہ کے کام کرانے کے لئے بھی لوگوں کو رشوت دینی پڑ رہی ہے۔سرکاری محکموں کو اس کا بول بالا ہے۔
    جے پرکاش اگروال نے کہا کہ کجریوال سرکار نے 8532کروڑ روپیہ کا بجلی گھوٹالہ کر کے پرائیویٹ کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا ہے ان کمپنیوں کا سی اے جی آڈٹ نہیں کرایا گیا۔82 فیصد دلی جس میں چھوٹے دکاندار،گھریلو صنعت شامل ہیں ان کے بجلی کے بلوں میں کئی گنا اضافہ ہواہے۔

    یہ بھی پڑھیں  عوام نے کجریوال کو تیسری بار وزیراعلیٰ کرسی پر بٹھایا

    سندیپ دکشت نے صحت کے شعبہ میں مخصوص بجٹ میں پچھلے پانچ سالوں میں 46 فیصد خرچ ہی نہیں کیا گیا۔صرف بجٹ کو بڑھا چڑھاکر کاغذوں میں دکھاتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہزار محلہ کلینک کھولنے کا وعدہ کر نے والی سرکار نے پوری دلی میں صرف 189 ہی محلہ کلینک کھولے۔وہیں پانچ سو ڈسپنسریاں بند کر دی گئیں ایک بھی نیا اسپتال تعمیر نہیں کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں  گزشتہ سال مہاراشٹر میں ہر روز 7؍ کسانوں نے کی خودکشی

    مہابل مشرا اور رمیش کمار نے کہا کہ کچی کالونیوں میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ عام آدمی پارٹی نے دھوکہ کیا ہے۔اس سرکار نے آج تک ایک بھی کچی کالونی کو پکی نہیں کیا۔وہیں جہاں جھگی وہیں مکان کا ان کا وعدہ بھی جملہ ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ چالیس لاکھ لوگوں کو مالکانہ حق دینے کے نام پر ڈی ڈی اے کو ان کو لوٹنے کالائسنس دے دیا گیا ہے۔وہیں مرکز نے دفعہ 7 اے لگاکر اکثر کالونیوں کو منظور کرنے سے محروم کر دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی انتخابی نتیجہ LIVE: آپ کی سبقت 58 سیٹوں پر برقرار

    انہوں نے کہا کہ آج پورے ہندوستان میں دلی میں پانی سب سے زیادہ زہریلا ہے۔20 فیصد دلی والے پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ نجی باڈلنگ کمپنیوں کع 851 لائسنس تقسیم کئے ہیں وہیں کچی کالونیوں میں پانی کی قلت کی وجہ سے ٹینکر مافیا خوف فائدہ اٹھا رہا ہے۔
    مکیش شرما نے کہا کہ شیلا دکشت سرکار کی مونو ریل چلانے کے منصوبے کو اس سرکار نے ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا۔جبکہ آج ٹریفک جام سے راحت دلانے کے لئے یہ منصوبہ بہت کارگر ثابت ہوتا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور میں یمنا کا صاف کرنے کا پروجیکٹ انٹر سیپٹر کا کام اب تک صرف 20 فیصد بھی پورا نہیں ہو سکا جس میں 3600 کروڑ روپیہ لاگت ہے۔اس کام میں تاخیر سے اب تک 200 کچی کالونیاں ایسی ہیں جہاں سیور لائن نہیں ڈالی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنی حکومت میں جن کاموں کو کرانے کے ٹینڈر جاری کئے تھے یہ سرکار انہیں بھی پورا نہیں کر اسکی۔

    کیرتی آزاد اور چودھری متین احمد نے کہا کہ تعلیم کا بجٹ صرف کاغذوں میں بڑھایا گیا ہے۔پانچ سال میں 46فیصد بجٹ کا استعمال ہی نہیں کیا گیا۔کجریوال سرکار نے چار سالوں میں ایک لاکھ بتیس ہزار بچوں کو اسکول سے باہر نکالاجبکہ کانگریس کے دور حکومت میں داخلے بڑھے تھے۔عام آدمی پارٹی کے سرکار میں دسویں کے تعلیمی نتائج کانگریس کے 99.45 سے گھٹ کر 68.9 فیصد ہو گئے۔پرائیویٹ اسکولوں میں ای ڈبلیو ایس طلبہ کی بھرتی 20 فیصد گھٹ گئی،74 اسکول ایسے ہیں جہاں ایک بھی داخلہ ای ڈبلیو ایس کوٹے سے نہیں ہوا۔دونوں لیڈروں نے کہا کہ دو لاکھ بیت الخلائ￿ تعمیر کرنے کا ان کا وعدہ جھوٹا نکلا،پی ڈی ایس لاگو کرنے میں دلی کو سب سے زیادہ بد عنوان صوبہ ہونے کا اعزاز ملا ہے اس سرکار نے کوئی نیا کالج،نیا اسکول،یا یونیورسٹی نا اسپتال بنایا اور نہ کہیں پیڑ لگائے اور نہ ہی انفرااسٹرکچر نیا بنایا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں  مغربی بنگال میں 15 سال پرانی کمرشیل گاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ
    یہ بھی پڑھیں  بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کریں

    دیویندر یادو،راجیش للوٹھیا اور تروندر سنگھ مارواہ نے کہا کہ دلی میٹرو کا فیس 3 کا کام تین سال پیچھے اور فیس4 کاکام پانچ سال پیچھے چل رہا ہے۔ساڑھے چار سال میں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں صرف ایک بس شامل کی گئی ہے۔3800 بسیں ہٹادی گئیں جبکہ الیکشن کے قریب آتے ہی100 بسیں شروع کر دی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ذریعہ مجوزہ دلی میرٹھ ہائی سپیڈ ریل کوریڈور التوا میں پڑا ہے۔وہیں اس سرکار نے وعدہ کیا تھا کہ آٹھ لاکھ نئے روزگار دیں گے لیکن آج دلی میں بے روزگاری کی شرح 16 فیصد ہو گئی ہے۔دلی کو عالمی سطح پرسب سے زیادہ فضائی آلودگی والا شہر بنا دیا ہے۔پانچ سال میں ایک بھی نئے فلائی اوور کی تعمیر نہیں ہوئی ہے۔ایک کلومیٹر سڑک نئی نہیں بنی۔بھاجپا اور عام آدمی پارٹی تنازعات میں الجھی رہیں ترقیاتی کام ٹھپ پڑے رہے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you