رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    جمعیۃ نے کہا : کشمیر کے حالات قابومیں نہیں ہیں ، عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

    نئی دہلی: ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظرآج مرکزی دفترجمعیۃعلماء ہند کے مفتی کفایت اللہ میٹنگ ہال میں جمعیۃعلماء ہند کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں کشمیر کے موجودہ حالات پر اپنی تشویش کااظہارکیاگیااور ایک قرار داد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ دفعہ 370کے منسوخی کے بعد سے آج تک ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود جموں وکشمیر کے حالات قابومیں نہیں ہیں ،عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے ، بیماروں کو علاج کی سہولیات میسرنہیں آرہی ہے ، ڈائلیسس کے مریضوں اور دل کی بیماریوں میں مبتلاافرادنہایت کسمپرسی کا شکارہیں ،کورٹ معطل ہیں

    اسکول اور کالج ٹھپ پڑے ہوئے ہیں ، بازار بندہیں روزانہ محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والے دانے دانے کے محتاج ہوگئے ہیں ، اور سیکڑوں نوجوانوں کو ملک کی مختلف جیلوں میں اس طرح قید کردیا گیا ہے کہ کسی کو ان کی کوئی خبر نہیں ہے ،جمعیۃعلماء ہند کی ورکنگ کمیٹی کا یہ اجلاس اس بات پر یقین رکھتاہے کہ مسائل صرف اورصرف گفت وشنید ہی سے حل ہوسکتے ہیں ، اس لئے حکومت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بات چیت کا روازہ کھلا رکھنا چاہئے اور کشمیریوں کو اعتمادمیں لیکر معاملات کو حل کرنا چاہئے ۔طاقت کے بل پر عوامی تحریکوں کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا بلکہ ہمیں کشمیریوں کے دل جیتنے کی اشد ضرورت ہے ؛اس لئے کہ صرف کشمیر ہی نہیںبلکہ کشمیری بھی ہمارے ہیں۔دفعہ 370 کے حوالہ سے جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کااجلاس یہ محسوس کرتاہے کہ یہ معاملہ کورٹ میں ہے ہمیں امید ہے کہ عدالت سے کشمیریوں کوانصاف ملے گا ا ور ان کے حقوق کے تحفظ کی راہیں ہموارہوںگی ۔

    یہ بھی پڑھیں  وزیر اعلی کیجریوال نے تیمار پور سے 100 محلہ کلینک کا کیا افتتاح
    یہ بھی پڑھیں  راجدھانی دہلی بنی گیس چیمبر

    صدر نے اجلاس مجلس منتظمہ کے التواء کے اسباب تفصیل سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں مجلس منتظمہ کا اجلاس شمالی ہندستان میں کرنا مشکل نظرآرہا ہے اورجماعتی نظام اورمسائل کے لحاظ سے اس کا انعقاد بھی ضروری ہے لہذا غوروفکر کرکے جگہ کی تعیین ضروری ہے ، اس سلسلہ میں جمعیۃعلماء آندھراپریش وتلنگانہ نے حیدرآبادمیں اجلاس کے لئے دعوت دی ، گجرات اورراجستھان کے لوگوں نے دعوت دی ،غوروخوض کرکے مجلس عاملہ نے طے کیا کہ فی الحال حیدرآبادمیں اجلاس مناسب رہے گا، چنانچہ حیدرآبادمیں اجلاس مجلس منتظمہ اور اجلاس عام کے انعقادکا فیصلہ کیا گیا ،جس کی تاریخ کاا علان قانونی کاروائیوں کے مکمل ہونے بعد جلد ہی کیا جائے گا۔ورکنگ کمیٹی نے ریاستی، ضلعی اور مقامی یونٹوں کو متوجہ کیا کہ جمعیۃ علماء ہندکے تعمیری پروگرام خصوصا اصلاح معاشرہ کے پروگرام بطور تحریک چلائیں جس سے معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کا سد باب ہوسکے۔

    یہ بھی پڑھیں  مدرسہ عالیہ مسجد فتحپوری میں امانت اللہ خان کے اعزاز میں استقبالیہ

    اجلاس مجلس عاملہ میں مرحومین خاص کر صاحبزادہ شیخ الحدیث پیرجی مولانا محمد طلحہ کاندھلوی ؒ پیر طریقت مولاناافتخارالحسن کاندھلوی وغیرہ کے انتقال پرملال پر رنج وغم کااظہاراور ان کے لئے دعاء مغفرت کی گئی ، اس میں ایک تجویز منظورکی گئی اجلاس کی کارروائی صدرمحترم مظلہ کی دعاء پر اختتام پزیرہوئی ۔اجلاس میں صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سید ارشدمدنی ، ناظم عمومی مولانا عبدالعلیم فاروقی ، مولانا سید اسجدمدنی،مولانا سید اشہد رشیدی ،مولانا مشتاق عنفر،مولانا عبداللہ ناصر، مولانا عبدالہادی پرتاپ گڑھی ، مولانامفتی غیاث الدین قاسمی ، مولانا عبدالرشید قاسمی ، مولانا فضل الرحمن قاسمی، الحاج حسن احمد قادری ،الحاج سلامت اللہ ارکان کے علاوہ مولانا حبیب اللہ قاسمی ، مولانا عبدالقیوم قاسمی، مولانا محمد مسلم قاسمی، مولانا محمد خالد قاسمی، مولانا مفتی عبدالقیوم منصوری وغیرہ بطورمدعوخصوصی شریک ہوئے ۔

    یہ بھی پڑھیں  عظیم مجاہد آزادی اشفاق اللہ خاں کے یوم پیدائش پر پرمدھیہ پردیش کے رہنماؤں نے پیش کی خراج عقیدت

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  دہلی میں بی جے پی کی حکومت بنی تو دہلی کے 200یونٹ مفت بجلی اسکیم ختم کر دیں گے

    Latest news

    کیجریوال حکومت کے بروقت لاک ڈاؤن نے دہلی میں کوویڈ 19 میں انفیکشن کی شرح کو کم کردیا

    نئی دہلی : دہلی حکومت کی کاوشوں اور بہتر کوویڈ انتظامیہ کی وجہ سے ، انفیکشن کی شرح میں...

    پچھلے سال دہلی حکومت نے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو 5-5 ہزار روپے دے کر مدد کی تھی: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سربراہی میں ، مالی تنگدستیوں سے نبرد آزما غریب خاندانوں...

    دارالعلوم دیوبند کے استاذ عربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا ارشدمدنی نے کیا رنج وغم...

    نئی دہلی : دارالعلوم دیوبند کے استاذعربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند...

    نوجوانوں میں ویکسینیشن کا جوش و خروش، بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی وجہ سے کورونا ہاریگا : نائب وزیر اعلی

    نئی دہلی : دہلی حکومت نے پیر سے 18 سے 45 سال کے درمیان لوگوں کے لئے مفت کورونا...

    کورونا کا قہر جاری عوام کی رائے سے دہلی میں ایک ہفتہ کےلئے اور لاک ڈاؤن بڑھایا جارہا ہے : اروند کیجریوال

    کورونا کا انفیکشن 37 سے گھٹ کر 30 فیصد ہوگیا ہےلیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کورونا ختم ہونے...

    94 سالہ شخص کو سپریم کورٹ نے عبوری راحت دی

    جولائی تک پیرول میں توسیع کردی، 27 سال بعد گھر پر عید منا سکیں گے ڈاکٹر حبیب : گلزار...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you