رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    جموں و کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ حصہ بنانے میں پولیس اہلکاروں کا اہم کردار: امت شاہ

    نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو پولیس میموریل ڈے پریڈ- 2019 کے موقع پر پولیس کے جوانوں کے جم کر حوصلے بڑھا ئے اور کہا کہ عام نظر سے پولیس کا کام سرکاری اہلکار کے طور پر ظاہر ہوتا ہے لیکن جب نقطہ نظر تبدیل کر کے دیکھتے ہیں تو معلوم پڑتا ہے کہ پولیس کے جوانوں کا ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں یہ مقام تمام پولیس اہلکاروں کے کے لئے قابل فخر ثابت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ چاہے سرحدوں کی حفاظت ہو، دہشت گردی کا سامنا کرنا ہو، نکسلیوں کا سامنا کرنا ہو یا سڑک پر سیکورٹی بندوبست بہتر بنانے کا کام ہو، سب میں پولیس کے جوان مستعدی سے اپنا فرض پوری ذمہ داری سے ادا کرتے ہیں۔ غیر قانونی سرگرمیوں پر روک لگانا ملک کو امن کی سمت میں آگے لے جانے کے علاوہ شمال مشرقی ہندمیں انتہا پسندی کے ساتھ جدوجہد کرکے امن کو قائم بنانے میں پولیس فورسز کا اہم کردار ہے۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ پولیس کے ذریعہ ہی نکسل متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی کام کرانے اور جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ اور ریاست کو بھارت کا اٹوٹ حصہ بنانا ممکن ہو سکا۔ انہوں نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں پولیس فورس کی مہارت کی تعریف بھی کی۔

    یہ بھی پڑھیں  بی جے پی کے وزراء کا کام معیشت کوبہتر بنانا، کامیڈی سرکس چلانا نہیں : پرینکا گاندھی کا طنز
    یہ بھی پڑھیں  بی جے پی کے وزراء کا کام معیشت کوبہتر بنانا، کامیڈی سرکس چلانا نہیں : پرینکا گاندھی کا طنز

    شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سوچ کی وجہ سے پولیس یادگار کی تعمیر ہوئی۔ ساتھ ہی یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ یہ پولیس یادگار نہ صرف ایک یادگار بن کر رہے گی بلکہ یہاں سے پولیس کے فرض کی ادائیگی کو قابل فخر بنانے کی سمت میں متعدد سرگرمیوں کو تقویت دی جائے گی جو ملک کو پولیس کی کہانی سنانے کا کام کریں گی۔ ملک کے بچے اور سیاح اس جگہ کو جانبازی کی علامت تصورکر کے یہاں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے، ایسا اہتمام کیا جائے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کی وجہ سے ہی ملک محفوظ ہے۔ انتہائی مشکل حالات میں پولیس کے جوان ملک کی خدمت میں پر جوش رہتے ہیں۔سر حدی سیکورٹی فورس برف کی چوٹیوں پر، راجستھان کے صحرا میں، سی آئی ایس ایف، ریپڈ ایکشن فورس اور این ایس جی اور دیگر مرکزی فورس مضبوطی کے ساتھ ملک کے سامنے آنے والی چیلنجوں کا جانبازی سے سامنا کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام مسلح افواج کے جوانوں کو یقین دلایا کہ پولیس بہبود کے لئے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں حکومت نے ڈھیر ساری اسکیمیں بنائی ہیں جس میں بنیادی سہولیات سمیت تمام سمتوں میں کام کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر انہوں نے جنگ میں شہید ہوئے سی آر پی ایف جوانوں کی بہادری کو بھی یاد کیا۔

    یہ بھی پڑھیں  مرکزی حکومت نے دہلی حکومت کو پیاز دینا بندکیوں کیا : منیش سسودیا

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  دہلی انتخابی نتیجہ LIVE: آپ کی سبقت 58 سیٹوں پر برقرار

    Latest news

    نرسنگھا نند سروسوتی کے بیان سے ہندوستان کی شبیہ دنیا میں داغدار ہوئی

    گستاخ رسول کے خلاف دیئے گئے اپنے بیان پر قائم،میرا بیان ہندوستان کے آئن کے مطابق،پارلیمینٹ اسٹریٹ تھانہ پہونچ...

    نرسنہانند پر کارروائی کے لئے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم

    وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو بھی کاپی،چیئرمین امانت اللہ خان نے درج کرائی تھی شکایت،مساجد کے ممبروں سے...

    آج کسان ایم ایس پی کی لڑائی لڑ رہے ہیں ، وہ جانتے ہیں کہ تین زرعی قوانین کے نفاذ کے بعد کتنا تکلیف...

    نئی دہلی : دہلی کی منڈیوں میں کاؤنٹر لگا کر ایف سی آئی کی جانب سے گندم کی خریداری...

    وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بے گھر کنبے کے لئے فلیٹ شفٹ کرنے کے لئے ‘جہاں کچی آبادی ،وہیں مکان’ اسکیم کا جائزہ لیا

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کچی بستیوں میں رہنے والے خاندانوں کے لئے ' جہاں جھگی...

    لال مسجد معاملہ ، 29اپریل تک کسی طرح کا ایکشن نہ لینے کی مرکز نے کرائی یقین دہانی

    مسجد کو شہید کرنے کی ہورہی ہے سازش،وقف بورڈ نے دکھائی مستعدی،پولیس انتظامیہ کے ذریعہ مسجد شہید کرنے کی...

    امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی کی وفات پر ملت ٹائمز کے زیر اہتمام تعزیتی نشست کا انعقاد

    نئی دہلی : امیر شریعت مولانا ولی رحمانی نور اللہ مرقدہ کے سانحہ ارتحال پر ملت ٹائمز کے زیر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you