رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    یوروپ کی طرح ہوں گی دہلی کی سڑکیں

    نئی دہلی:اگلے ایک سال میں دہلی کی 9 سڑکیں آپ کو یورپ کے بڑے شہروں کی طرح خوبصورت دکھیںگی۔ جس کوبنانے کا عزم دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کیا ہے، جس سے دہلی کی سڑکیں بھی دنیا کے دیگر ممالک کے دارالحکومت کی سڑکوں کی طرح خوبصورت ہو سکیں۔دہلی کی سڑکوں کی ری ڈیزائن کے سلسلے میں منگل کو ایک پریس کانفرنس میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریول نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے دائرہ اختیار میں آنے والی 9 سڑکوں کی ری ڈیزائن کیا جائے گا۔اس کے لئے کئی سال سے مشقت ہو رہی تھی۔ پہلے ان 9 سڑکوں کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ری ڈیزائن کیا جائے گا، جس سے ان سڑکوں پر جام ختم ہوں گے۔ ساتھ ہی حادثے بھی پیش نہ آئین۔ اس پروجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں 45 کلومیٹر سڑک کو ری ڈیزائن کیا جائے گا۔ اس پر چار سو کروڑ روپے خرچ کیا جائے گا۔ اس سے دہلی کی سڑکیں پہلی بار جدید ڈیزائن اور پلان سے تیار ہوسکیں گی۔

    سڑکوں سے کئی مسائل ہوں گے ختم

    یہ بھی پڑھیں  جمعیۃ نے کہا : کشمیر کے حالات قابومیں نہیں ہیں ، عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

    وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ سڑکوں کے ری ڈیزائن سے باٹلنیک ختم ہوں گے، ابھی کوئی سڑک چار لین سے تین لین کی ہو جاتی ہے یا چھ لین سے چار لین کی ہو جاتی ہے۔ اس سے اچانک سڑک پر ایک جگہ دباؤ بنتا ہے اور جام لگ جاتا ہے۔ نئے ڈیزائن میں اسے ختم کیا جائے گا، اس سے جام لگنا ختم ہو جائے گا۔ سڑک اور سڑک کے کنارے یا آس پاس کی سڑکوں کے اسپیس کوختم کیا جائے گا۔ اس کا بہتر استعمال ہوگا، فٹ پاتھ، نان موٹر وائیکل کے لئے اسپیس بنایا جائے گا، کم از کم 5 فٹ کے فٹ پاتھ کو زیادہ سے زیادہ 10 فٹ کا کیا جائے گا۔معذوروں کے حساب سے فٹ پاتھ کو ڈیزائن کیا جائے گا، جس سے سڑک ایک جیسی نظر آئے، ساتھ ہی معذور افراد کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

    یہ بھی پڑھیں  بابری مسجد مقدمہ کی فریق اول جمعیۃعلماء ہند نے یوپی سنی سینٹرل وقف بورڈ کی تجویز کی مذمت کی

    ابھی سڑکوں کے کنارے ہریالی کا دائرہ بہت کم ہے۔ نئی ری ڈیزائن میں فٹ پاتھ پر درخت کے لئے جگہ ہو گی۔ ساتھ ہی گرین بیلٹ کے لئے جگہ ہوگا، آٹو اور ای رکشہ کے لئے الگ سے جگہ اور اسٹینڈ ہوگا۔ سڑک کے سلوپ اور نالوں کو ری ڈیزائن اور ری کنسٹریکٹ کیا جائے گا۔ نالوں کے اندر ری ہارویسٹنگ نظام ہوں گے۔ سڑک کے سلوپ ٹھیک کئے جائیں گے، جس سے برسات کے پانی کو زمین میں ری چارج کیا جائے گا۔ا سٹریٹ فرنیچر لگیں گے، جنکشن کو ٹھیک کیا جائے گا،سڑک پر کوئی کھلی جگہ نہیں ہو گی۔ سڑک کنارے گھاس لگیں گے۔ یا درخت لگائے جائیں گے۔ سڑکوں کو ری فریشمنٹ کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی میں بی جے پی کی حکومت بنی تو دہلی کے 200یونٹ مفت بجلی اسکیم ختم کر دیں گے

    گھاس لگا کرسڑکوں سے ہوگادھول کا خاتمہ

    سڑک کے آس پاس ایک انچ زمین بھی خالی نہیں ہوگی، جس سے سڑکوں پر دھول بالکل نہ ہو۔ اب سڑکوں پر دھول اڑنے کا مسئلہ ہے، جس سے لوگوں کو بے حد پریشانی ہوتی ہے۔ سڑکوں کے ری ڈیزائن میں سڑک کی ایک انچ زمین بھی خالی نہیں ہوگی۔ خالی زمین پر گرین بیلٹ یا گھاس ہوگا، جس سے سڑکیں خوبصورت نظر آئیں گی۔ ساتھ ہی دھول اڑنے کا مسئلہ بالکل ختم ہوجائے گا۔

    ہمارا مقصد دہلی کوخوبصورت بنانا ہے، دہلی ملک کی دارالحکومت ہے، وہ دوسرے ممالک کے دارالحکومت کی طرح نظر آئے یہ ہماری کوشش ہے۔ جس سے دہلی بھی دنیا کے دیگر ممالک کے دارالحکومت کی طرح نظر آئے۔ دنیا میں بھارت کی تصویر بہتر ہو۔ دہلی حکومت دہلی کی سڑکوں کو بہتر کرنے کے لئے ہم مسلسل کام کر رہی ہے۔ گزشتہ دنوں ہم لوگوں نے دہلی کی سڑکوں کوگڈھوں کے پاک کیا۔

    یہ بھی پڑھیں  سی آئی آئی کے وفد نے کیا اروند کجریوال سے ملاقات
    یہ بھی پڑھیں  آڈ ایون دوبارہ نافذ کرنے کا معاملہ ، دہلی کے وزرا سمیت وزیر اعلی پر بھی ہوگا لاگو

    دہلی میں بڑی تعداد میں بیرون ممالک سے لوگ آتے ہیں، اگر یہاں کہ سڑک خوبصورت اور جام کے مسائل سے پاک ہوںگی تو پوری دنیا میں بھارت کی تصویر اچھی بنے گی۔ ساتھ ہی سڑکوںکے کنارے اور سینٹرل ورج میں ہریالی نظر آئے گی، جس سے دہلی میں آلودگی بھی کم کرنے میں مدد ملے گی اور سڑکیں خوبصورت بھی دکھیںگی۔ سڑکوں کی ری ڈیزائن کے دوران باٹیلنک کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ سڑکوں کی پوری زمین کو پلاننگ کے تحت استعمال کیا جائے گا، ابھی سڑکیںپلان کرکے تیار نہیں کی گئی ہیں۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    پاکستانی چینی بھائی، بھائی دونوں بھائی’ہندو اور مسلمان‘پر کر رہے مظالم : محمد عرفان احمد

    نئی دہلی : بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدرعرفان احمد نے چین میں ہورہے ’مسلمانوں‘ اور...

    مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کا باغلی کو ضلع بنانے کا اعلان

    ہاٹپیپلیا : مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ضلع دیواس کے تحت آنے والے...

    ایم سی ڈی کے اندر بی جے پی قائدین کو ایک روپیہ کی بھی بدعنوانی کی اجازت نہیں دیں گے: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے کونسلر منوج کمار تیاگی ، جو دہلی کے تین ایم سی ڈی...

    جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہوگا ’ آن لائن سمر اسکول آن جاب ریڈینیس‘ کا انعقاد

    نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کی یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل16 جولائی تا 24 جولائی 2020 ء کو ایک ہفتہ طویل "آن...

    سال2020 کے آخر تک دنیا میں تقریبا 97 لاکھ بچے مستقل طور پر اسکول چھوڑ سکتے ہیں

    لندن : کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی غربت اور بجٹ میں کمی کی وجہ سے...

    جلگاؤں سیمی مقدمہ ، اورنگ آباد ہائی کورٹ نے دو نوں ملزمین کو کیا باعزت بری

    جلگاؤں سیشن عدالت نے ملزمین کو دس سال قیدبامشقت کی سزا سنائی تھی ، گلزار اعظمی ممبئی : ممنوع تنظیم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you