رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    وقف بورڈ کا چیئر مین وقف کا محافظ ہوتاہے مالک نہیں:مولانا سید ارشدمدنی

    نئی دہلی:سپریم کورٹ میں آج جو کچھ ہوا اس پر اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا سید ارشدمدنی نے کہا کہ بابری مسجدکے سلسلہ مسلمانان ہند کا موقف وہی ہے جس کا اظہارجمعیۃعلماء ہندکی طرف سے باربارکیا جاچکاہے یعنی جو جگہ مسجد کے لئے وقف کردی جائے وہ ہمیشہ مسجد ہی رہتی ہے ، اس کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی ، اس لئے نہ تو مسلمان دست بردارہوسکتاہے اور نہ ہی کسی دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتاہے ، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا یہ نقطہ نظر پوری طرح تاریخی حقائق وشواہد پر مبنی ہے کہ بابری مسجد کسی مندرکو منہدم کرکے یا کسی مندرکی جگہ پر تعمیر نہیں کی گئی ہے ، انہوں نے وضاحت کی کہ مسجد وقف علی اللہ ہوتی ہے

    اور واقف کو بھی وقف کے بعد یہ اختیارنہیں رہ جاتا کہ وہ مسجد کی زمین واپس لے اور وقف بورڈ کا صدریا چیئر مین صرف اس کا منتظم اور کیر ٹیکر ہوتاہے ،مالک نہیں، یہ تولیت کا مقدمہ نہیں ہے بلکہ ملکیت کے حق کا مقدمہ ہے جس کا فیصلہ اب سپریم کورٹ کو کرنا ہے ، مولانا مدنی نے کہا کہ ہر طرح کی مصالحت کی کوشش کے ناکام ہونے کہ بعدہی عدالت میں حتمی بحث شروع ہوئی تھی ، مگر اب آخری لمحوں میں یہ جو کچھ ہوا اس پر صرف افسوس کا اظہارہی کیا جاسکتاہے

    یہ بھی پڑھیں  بی جے پی آئی تو ختم کر دیگی مفت بس سفر سروس

    یہ مسلمانوں کونفسیاتی اور اخلاقی طورپر پست ہمت کرنے کی ایک دانستہ کوشش بھی ہوسکتی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملہ میں ابتداہی سے حق اور انصاف کی جگہ طاقت اور زبردستی کا ہی مظاہرہ ہوتاآیا ہے ، مسجد کے اندررات کے اندھیرے میں جبراًمورتیاں رکھی گئیں ، مسلمانوں نے انصاف طلب کیا تو نماز پر پابندی عائد کرکے مسجدمیں تالالگادیاگیا ، اس کے بعد ایک مقامی عدالت کے فیصلہ کی آڑ میں تالاکھول تودیا گیا مگر مسلمانوں کو مسجد میں داخل ہونے کا حق نہیں دیا گیا اور بالآخر 6 ؍دسمبر 1992کو تو آئین وقانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اسے شہید بھی کردیا گیا ، انہوں نے کہا کہ ملک کے دستورمیں ہمیں جو اختیارات دیئے ہیں

    یہ بھی پڑھیں  کجریوال کے ساتھ خاندان کی طرح دیوالی منائیگی پوری دہلی

    ان کا سہارالیکر ہم انصاف کی جنگ قانونی سطح پر لڑتے آئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر آئندہ بھی لڑیںگے انہوں نے آگے کہاکہ مسلمان ملک کے آئین قانون اورعدلیہ پر مکمل یقین رکھتے ہیں ان کا پوری طرح احترام کرتے ہیں چنانچہ وہ اس معاملہ میں عدالت کے فیصلہ کے منتظرہیں ۔ انہوں نے ایک بارپھر وضاحت کی کہ کسی وقف بورڈ یا اس کے صدرکو اس بات کا حق حاصل نہیں ہے کہ وہ وقف شدہ آراضی کسی کو فروخت کرے یا تحفہ میں دے کیونکہ وہ صرف وقف کا نگراں اورمحافظ ہوتاہے ، دوسرے وقف بورڈ کی حیثیت سرکاری ہوتی ہے

    یہ بھی پڑھیں  بی جے پی کے وزراء کا کام معیشت کوبہتر بنانا، کامیڈی سرکس چلانا نہیں : پرینکا گاندھی کا طنز

    کل کو سرکاراگرچاہئے تو وقف بورڈ کو تحلیل یا ختم کرسکتی ہے تو کیا اس سے وقف اور وقف آراضی کی بھی حیثیت ختم ہوجائے گی ؟ نہیں بالکل نہیں وقف آراضی کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی اور نہ ہی وقف کے تعلق سے شریعت کے حکم میں کوئی ترمیم ہوسکتی ہے ۔ مولانا مدنی نے آخرمیں اپنے وکلاء کی ٹیم اور خاص طورپر ڈاکٹر راجیودھون ، ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول کی خدمات کا اعتراف کیا اور ان کا اس بات کیلئے ایک بارپھرشکریہ اداکیا کہ انہوں نے نہ صرف مسجد کے حق میں ایک مؤثر بحث کی بلکہ عدالت کے سامنے تمام ثبوت وشواہد بھی بہتر اندازمیں رکھے اور مخالف فریق کے وکلاء کی بحث کا معقول جواب بھی دیئے ۔

    یہ بھی پڑھیں  بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کریں

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میں راجیہ سبھا سے ریٹائرڈ ہواہوں سیاست سے نہیں: غلام نبی آزاد

    نئی دہلی : کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہونے کے بعد جموں...

    کیا بی جے پی کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنا دہلی پولیس کا واحد کام ہے؟: آتشی

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی کالکاجی سے ممبر اسمبلی، آتشی نے کہا کہ بی جے پی کی...

    ہندوستانی بچے اپنے ملک کے جانبازوں، ہمارے ہیروز سے زیادہ باہر کے ہیروزکے بارے میں بات کرنے لگے: وزیر اعظم نریندر مودی

    بھدوہی : تاریخ کے صفحات سے تقریبا مٹ چکے کٹھ پتلی فن اور اس سے منسلک فنکاروں کو وزیر...

    اگر دہلی پولیس قاتلوں کو فوری طور پر نہیں پکڑتی ہے تو دلت معاشرہ سڑکوں پر آجائے گا اور پوری دہلی کو جام کردیگا...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دلت معاشرے سے...

    منیش سسودیا نے پارٹی میں سکھبیر سنگھ ملہوترا کو پٹکا پہنا پارٹی میں خیر مقدم کیا

    نئی دہلی : اسکول اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کیجریوال حکومت کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you