رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور بداعتمادی کا ایسا دور آیا کہ قدیم رشتے اور مراسم منقطع ہوکر رہ گئے۔ اس انتشار کا سب سے زیادہ فائدہ فرقہ پرستوں نے اٹھایا اور بدگمانیوں کو خوب ہوا دی مگر کسان تحریک نے اس خلیج کو ختم کرنے میں اہم رول ادا کیا اور جاٹ جن میں ہندو اور مسلمان دونوں ہوتے ہیں کافی قریب آئے۔

    الیکشن سے پہلے ہی سماجوادی پارٹی اور راشٹریہ لوکدل کے درمیان اختلافات کی خبریں آرہی ہیں۔ دونوں پارٹیوں کے لیے میرٹھ اسمبلی سیٹ سوال خاص تلخی کا سبب بن گئی ہے۔ سماجوادی پارٹی یہاں سے سابق ایم ایل اے غلام محمد کو امیدوار بنانا چاہتی ہے جبکہ راشٹریہ لوکدل اس سیٹ پر ایک جاٹ امیدوار کو ٹکٹ دینا چاہتی ہے۔ باغپت ضلع سے سٹی سوال خاص اسمبلی کو لے کر آر ایل ڈی کے لیے وقار کا مسئلہ بن گیا ہے۔ میرٹھ میں شہر سیٹ اور کیٹھور سیٹ پر سماجوادی پارٹی پہلے ہی مسلم امیدوار میدان میں اتار چکی ہے جبکہ آر ایل ڈی کے کھاتے میں ایک بھی سیٹ نہیں آئی ہے ایسے میں اگر سماجوادی پارٹی نے اس سیٹ پر بھی کسی مسلم امیدوار کو ٹکٹ دے دیا تو آر ایل ڈی کے لیے میرٹھ میں جاٹ امیدوار بنانے کا متبادل ختم ہوجائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں  بابری مسجد مقدمہ کی فریق اول جمعیۃعلماء ہند نے یوپی سنی سینٹرل وقف بورڈ کی تجویز کی مذمت کی

    سوال خاص اور سردھنا میں آر ایل ڈی اپنا امیدوار کھڑا کرنا چاہتی ہے۔ آر ایل ڈی کے لیڈر میرٹھ کی دو سیٹوں پر اپنے امیدوار چاہتے ہیں۔ ان میں سب سے پہلے سوال خاص سیٹ اور دوسری سیٹ سردھنا کی ہے۔ سردھنا سیٹ پر سماجوادی پارٹی نے اکھلیش یادو کے قریبی اتل پردھان کو امیدوار بنایا ہے۔ اتل پردھان گوجر ہیں اور دوبار بی جے پی کے سنگیت سوم کو الیکشن ہرا چکے ہیں جس کے بعد لوکدل سوال خاص سیٹ کے لیے لڑائی لڑ رہی ہیں۔ لوکدل میرٹھ میں جاٹ لینڈ کی سوال خاص سیٹ کو وقار کا مسئلہ بنائے ہوئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  گزشتہ سال مہاراشٹر میں ہر روز 7؍ کسانوں نے کی خودکشی

    اگر سوال خاص لوکدل سے چھٹکتی ہے تو میرٹھ کی 6سیٹوں پر جاٹ برادری بھی اتحاد سے منحرف ہوسکتی ہے۔ یہی سیٹ ہے جس پر لوکدل اور جاٹ امیدوار کے سہارے میرٹھ میں جاٹوں کو اپنا ساتھ لایا جاسکتا ہے۔ اس مجموعی صورت حال فائدہ بی جے پی کو ہوسکتا ہے۔ ظاہر ہے اگر یہاں سماجوادی پارٹی اور آر ایل ڈی میں اتفاق رائے نہیں بنتا تو مسلم ووٹوں میں بکھراؤ ہوگا۔ خیال رہے کہ 2013میں مظفرنگر کے فسادات کے بعد جاٹ اور مسلمانوں میں شدید اختلافات ہوگئے تھے اور اس کا نتیجہ یہ نکلا تھا کہ 2014کے لوک سبھا الیکشن میں مودی لہر میں بی جے پی ہندو ووٹوں کے سہارے یکطرفہ طور پر جیت گئی تھی۔ 2017میں اسمبلی کے انتخابات میں بھی لوکدل کو صرف چھپرولی سیٹ پر ہی جیت ملی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں  مغربی بنگال میں 15 سال پرانی کمرشیل گاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    اب جب کہ لوکدل اور سماجوادی پارٹی میں اتحاد ہوگیا ہے تو لوکدل اور سماجوادی پارٹی جاٹ اور مسلموں کو ایک ساتھ لانے کی کوشش کررہی ہے۔ میرٹھ میں سماجوادی پارٹی کے سابق وزیر شاہد منظور کو کیٹھور سیٹ سماجوادی پارٹی ایم ایل اے رفیق انصاری کو شہر سیٹ، سماجوادی پارٹی کے لیڈر اتل پردھان کو سردھنا سیٹ، سابق ایم ایل اے اور میئر کے شوہر یوگیش ورما کو سماجوادی پارٹی ہستناپور کا امیدوار بنانے کا اعلان کرچکی ہے جبکہ جنوبی سیٹ مسلمانوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جبکہ میرٹھ کینٹ سماجوادی پارٹی کا گڑھ ہے ایسے میں آر ایل ڈی کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی ہے۔ بی جے پی اس کا پورا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ بی جے پی سوال خاص سیٹ پر ایک جاٹ کو ہی ٹکٹ دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  راجدھانی دہلی بنی گیس چیمبر

    سوال خاص اسمبلی حلقہ باغپت ضلع میں آتا ہے۔ اس سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار جتیندر پال سنگھ (بلو) نے 2017 کا الیکشن جیتا تھا جبکہ اس سے قبل سماجوادی پارٹی کے غلام محمد جیتے تھے۔ اس وقت آر ایل ڈی کے امیدوار یشویر سنگھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر جنگت سنگھ جیتے تھے۔ باغپت ضلع کے دیگر اسمبلی حلقے چھپرولی، بڑوت، باغپت اور مودی نگر ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  متعصب میڈیا پر لگام کسنے کا معامہ چیف جسٹس آف انڈیا نے مقدمہ دوسری بینچ کے سپرد کردیا۔آئندہ سماعت 28/ ستمبر کو متوقع : گلزار اعظمی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    مدارس اسامیہ دین اسلام کے محافظ اور اسلامی عقائد وتعلیمات کی حفاظت کا بڑا ذریعہ ہیں: مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی

    جامعہ گلزارِ حسینیہ اجراڑہ کے اجلاس عام کی پہلی نشست (برائے خواتین) میرٹھ : ”مدارس اسامیہ دین اسلام کے...

    آدتیہ دھر کی اگلی فلم سچے واقعات سے متاثر ہو کر ایک دلچسپ کہانی اور دلچسپ مناظر کے ساتھ ہے

    ممبئی : یہ فلم پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں سے متاثر ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ...

    ونود بھانوشالی کی پروڈیوس کردہ اور سیجل شاہ کی ہدایت کاری میں بننے والی تھرلر فلم میں نوازالدین صدیقی نظر آئیں گے – آج...

    ممبئی : پاور ہاؤس اداکار نوازالدین صدیقی جلد ہی فلمساز ونود بھانوشالی اور ہدایت کار سیجل شاہ کے ساتھ...

    نسلی تشدد کا جاری رہنا انسانیت کے لئے باعث شرم : جماعت اسلامی ہند

    نئی دہلی : ”منی پور میں المناک نسلی تشدد تقریبا تین ماہ سے جاری ہے۔ اتنے عرصے تک کسی...

    گروگرام : گھروں میں پڑھی گئی نمازِ جمعہ، درجن بھر گاڑیوں کے ساتھ توڑ پھوڑ، دکان نذرِ آتش، پولیس تعینات

    ہریانہ : گروگرام کے لیجر ویلی میدان میں سناٹا پسرا رہا جہاں جمعہ کی نماز ادا کی جاتی رہی...

    مسلمانوں کے خلاف یکطرفہ کارروائی قانون وانصاف کے ساتھ سنگین مذاق

    میوات کے امن اتحادکو آگ لگانے والے باہر سے آئے تھے، پہلے ان کی شناخت ہونی چاہئے۔ مولانا ارشدمدنی
    یہ بھی پڑھیں  جمعیۃ نے کہا : کشمیر کے حالات قابومیں نہیں ہیں ، عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
    نئی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you