رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ایک بھی ہندو کو ملک نہیں چھوڑنا پڑے گا: بھاگوت

    نئی دہلی: آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے آسا م میں این آر سی سے لوگوں کے باہر ہونے کے حوالے سے لوگوں کی پریشانی کو دور کرنے کی کوشش کے تحت کہاکہ ایک بھی ہندو کو ملک چھوڑ کر جانا نہیں پڑے گا۔مانا جا رہا ہے کہ بھگوت نے یہ تبصرہ سنگھ اور بی جے پی سمیت اس سے جڑی تنظیموں کی بند دروازے کے پیچھے ہوئی کوہم آہنگی میٹنگ (Coordination)کے دوران کی۔میٹنگ کے بعد سنگھ کے ایک عہدیدار نے کہا،’موہن بھاگوت جی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایک بھی ہندو کو ملک نہیں چھوڑنا پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں میں اذیت اور تکلیف سہنے کے بعد ہندوستان آئے ہندو یہیں رہیں گے۔’دی ٹیلی گراف کے مطابق،’بھاگوت نے آگے کہا،این آر سی کی حتمی فہرست میں شامل نہیں کئے گئے ہندوؤں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔آر ایس ایس ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ملک میں کہیں بھی رہ رہے ہندوؤں کو این آر سی کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرروت نہیں ہے۔’آسام میں این آر سی 31 اگست کو جاری ہوئی ، حتمی فہرست میں 19لاکھ سے زیادہ لوگوں کے نام نہیں ہیں۔ان 19 لاکھ لوگوں میں 12 لاکھ سے زیادہ ہندو ہیں۔سنگھ کے ذرائع کے مطابق میٹنگ میں موجود کچھ رہنماؤں نے مغربی بنگال میں این آر سی کی قواعد شروع کرنے سے پہلے ریاست میں شہریت (ترمیم)بل کو نافذ کرنے کی ضرورت کو بھی نشان زد کیا۔میٹنگ میں شامل ایک سینئر رہنما نے کہا،’بنگال میں پہلا شہریت ترمیم بل نافذ ہوگا اور اس کے بعد این آر سی لائی جائے گی۔ریاست کے ہندوؤں کو اس بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔’راجستھان میں اس مہینہ کے شروع میں سنگھ کی تین روزہ سالانہ ہم آہنگی میٹنگ کے دوران یہ تشویش ظاہر کی گئی تھی کہ ‘آسام میں این آر سی کی حتمی فہرست میں کئی اصلی باشندے چھوٹ گئے تھے جن میں سے زیادہ تر ہندو تھے۔’ بھگوت کا بیان اسی تشویش کے مد نظر میں آیا ہے۔بھگوت 19 ستمبر کو کولکاتہ پہنچے تھے۔یہ میٹنگ دو دن چلے گی۔بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کی قیادت میں پارٹی کا ایک وفد بھی اس میٹنگ میں شامل ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں  نرموہی اکھاڑہ کے گواہوں کے بیانا ت میں کوئی صداقت نہیں

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  بی جے پی کے منشور میں بجلی اور پانی مفت نہیں ہے:کجریوال

    Latest news

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    سید بلال نورانی حامیوں کے ساتھ ایس پی میں شامل، مل سکتی ہے بڑی ذمہ داری

    لکھنؤ: ریاست کے معروف سماجی کارکن اور رہنما سید بلال نورانی جمعہ کو اپنے حامیوں کے ساتھ سماج وادی...

    اسکول، اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کجریوال حکومت کے تاریخی کاموں سے متاثر ہو کر لوگ آپ...

    نئی دہلی : دہلی میں 2022 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے پہلے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔...

    اروند کیجریوال نئے ورینٹ سے متاثرہ ممالک سے آنے والی پروازوں کو روکنے کا کیا مطالبہ

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you