:نئی دہلی
بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جگن ناتھ مشرا کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہا کہ وہ سیکولر اقدار کے حامل سیاست داں تھے بہار میں وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے انہوں ہندو مسلم کی کسی تفریق کے بغیر سبھی کیلئے کام کیا. مسلمانوں کی پسماندگی دور کرنے کیلئے اپنے دور حکومت میں کئی طرح کے منصوبے بنائے، اردو زبان کو بہار میں دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا،مدرسہ بورڈ قائم کیا. اوقاف اور اقلیتی تعلیمی اداروں کے حوالے سے کئی منصوبے کو عملی جامہ پہنایا. وہ انصاف اور ترقی کو ترجیح دیتے تھے، پارٹی ٹائم لائن سے اوپر اٹھ کر کام کرتے تھے، یہی وجہ ہے کہ وہ سماج کے سبھی طبقہ میں مقبول اور پسندیدہ تھے. زمینی مسائل سے جڑے ہوئے تھے پارٹی ورکرز کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتے تھے اور ان کے ساتھ بہتر سلوک کرتے تھے.
ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہا کہ ہندوستان کی سیاست میں ان کا کردار قابل ذکر ہے اور ان کی حیثیت سیاسی دنیا میں ایک آئیڈیل شخصیت کی ہے کیونکہ وہ فرقہ پرستی اور تعصب سے دور رہتے تھے اور ہندو مسلم کے نام پر کوئی سیاست نہیں کی.
واضح رہے کہ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جگن ناتھ مشرا کا آج انتقال ہوگیا ہے. وہ کانگریس کی حکومت میں بہار کے وزیر اعلی تھے تاہم اخیر وقت میں انہوں نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا.
جگن ناتھ مشرا سیکولر اور زمینی مسائل سے جڑے عوام کے پسندیدہ لیڈر تھے
