رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دہشت گردی کے گیٹ وے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو مودی نے کیا بند : شاہ

    نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے دہشت گردی کا گیٹ وے تھا اور وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں ختم کرکے اس گیٹ وے کو بند کر دیا ہے ۔مسٹر شاہ نے مرد آہن کے نام سے مشہور ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی کے موقع پر جمعرات کو یہاں میجر دھیان چند اسٹیڈیم سے ‘یونیٹی ریس ’کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور وہاں موجود لوگوں کو ملک کے اتحاد و سالمیت کا حلف دلا یا۔اس سے قبل مسٹر پٹیل کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد اپنے خطاب میں مسٹر شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے ملک میں دہشت گردی کا گیٹ وے تھا

    یہ بھی پڑھیں  بس کے گہری کھائی میں گر نے سے کم از ا 24 افراد ہلاک

    اور مسٹر مودی نے انہیں ختم کر کے دہشت گردی کے دروازے کو بند کرنے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح مسٹر مودی نے جموں و کشمیر کو ہندوستان میں باقاعدہ طور سے شامل کرکے بڑے مسئلہ کوحل کیا ہے ۔مسٹر شاہ نے کہا کہ آزادی کے بعد ملک 550 ٹکڑوں میں بٹا ہوا تھا اور مسٹر پٹیل نے ان تمام ریاستوں کو ہندوستان میں ضم کرکے ایک ‘اکھنڈ بھارت’ کا خواب دیکھا تھا۔ اس وقت جموں کشمیر کا ہندوستان میں انضمام تو ہو گیا تھا لیکن آرٹیکل 370 اور 35 اے ملک کے لئے بڑا مسئلہ بن گئے تھے ۔ گزشتہ 70 برسوں میں کسی نے ان مسائل کے حل کی سمت میں قدم نہیں اٹھایا لیکن مسٹر مودی نے سردار پٹیل کے اس ادھورے خواب کو پورا کر دکھایا۔مسٹر شاہ نے کہا کہ آزادی کے بعد ملک کو اتحاد کی لڑی میں پرونے والے سردار پٹیل کو جائز مقام نہیں دیا گیا

    یہ بھی پڑھیں  کیجریوال حکومت میں بجلی ، پانی، صحت اور تعلیم کے میدان میں ہونے والے کاموں سے عوام خوش ہیں اور ایم سی ڈی میں آپ کی حکومت کو بھی لانا چاہتے ہیں
    یہ بھی پڑھیں  بس کے گہری کھائی میں گر نے سے کم از ا 24 افراد ہلاک

    اور انہیں فراموش کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔خواہ انہیں بھارت رتن دینے کی بات ہو؛ ان کامجسمہ لگانے کی بات ہو یا پھر پارلیمنٹ میں ان کا آئیل پینٹ لگانے کی بات ہو ہر بار ان کو فراموش کیا گیا۔ مسٹر مودی نے سردار پٹیل کی عزت و توقیر بڑھانے اور ملک کی جانب سے اظہارتشکر کے لئے گجرات کے کیوڑیا میں ان کا مجسمہ‘اسٹیچو آف یونٹی’ بنوایا جو دنیا میں سب سے بلند ہے ۔بعد میں امت شاہ نے اسٹیڈیم میں موجود تقریبا 10 ہزار سے بھی زائدہ لوگوں کو ملک کے اتحاد و سالمیت برقرار رکھنے کے لئے حلف دلایا۔

    اس کے بعد انہوں نے دنیا بھر میں باکسنگ میں ملک کا پرچم لہرانے والی خاتون باکسر میریکام کی موجودگی میں یونٹی ریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یونٹی ریس اسٹیڈیم سے شروع ہوکر امر جوان جیوتی پر ختم ہوا۔اس موقع پر شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری، انسانی وسائل و ترقی کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک، کھیل اور نوجوان امور کے وزیر کرن رجیجو، وزیر داخلہ جی کشن ریڈی اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل بھی موجود تھے ۔ اس سے قبل مسٹر شاہ نے صبح چھ بجے پٹیل چوک پر واقع سردار پٹیل کی مورتی کو پھولوں کا مالا پہناکران کو خراج عقیدت پیش کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹر کفیل پر این ایس اے کی توسیع کے فیصلے کو الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا کلعدم قرار

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  کورونا وبا کے دوران عدالت نے کن حالاتوں میں حکم دیا، عہدیداروں سے کہا گیا کہ وہ ان کے حالات کا مطالعہ کریں : اروند کیجریوال

    Latest news

    نرسنگھا نند سروسوتی کے بیان سے ہندوستان کی شبیہ دنیا میں داغدار ہوئی

    گستاخ رسول کے خلاف دیئے گئے اپنے بیان پر قائم،میرا بیان ہندوستان کے آئن کے مطابق،پارلیمینٹ اسٹریٹ تھانہ پہونچ...

    نرسنہانند پر کارروائی کے لئے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم

    وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو بھی کاپی،چیئرمین امانت اللہ خان نے درج کرائی تھی شکایت،مساجد کے ممبروں سے...

    آج کسان ایم ایس پی کی لڑائی لڑ رہے ہیں ، وہ جانتے ہیں کہ تین زرعی قوانین کے نفاذ کے بعد کتنا تکلیف...

    نئی دہلی : دہلی کی منڈیوں میں کاؤنٹر لگا کر ایف سی آئی کی جانب سے گندم کی خریداری...

    وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بے گھر کنبے کے لئے فلیٹ شفٹ کرنے کے لئے ‘جہاں کچی آبادی ،وہیں مکان’ اسکیم کا جائزہ لیا

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کچی بستیوں میں رہنے والے خاندانوں کے لئے ' جہاں جھگی...

    لال مسجد معاملہ ، 29اپریل تک کسی طرح کا ایکشن نہ لینے کی مرکز نے کرائی یقین دہانی

    مسجد کو شہید کرنے کی ہورہی ہے سازش،وقف بورڈ نے دکھائی مستعدی،پولیس انتظامیہ کے ذریعہ مسجد شہید کرنے کی...

    امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی کی وفات پر ملت ٹائمز کے زیر اہتمام تعزیتی نشست کا انعقاد

    نئی دہلی : امیر شریعت مولانا ولی رحمانی نور اللہ مرقدہ کے سانحہ ارتحال پر ملت ٹائمز کے زیر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you