رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مالا رانی اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن سروس سلیکشن بورڈ کی ترجمان منتخب۔ علاقہ میں خوشی کا ماحول

    ہاپوڑ :اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن سروس سلیکشن بورڈ میں ضلع ہاپوڑ کی بیٹی مالا رانی کے ترجمان کی حیثیت سے انتخاب کے بعد ہاپوڑ کے باشندوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ دہلی میں مقیم ہاپوڑ کے باشندے عبدالماجد نظامی جو اردو اکیڈمی حکومت دہلی کی گورننگ کونسل کے ممبر اور ہندو نیوز میڈیا گروپ کے ایڈیٹر ہیں ، انہوں نے اپنے آبائی ضلع کی بیٹی مالا رانی کے انتخاب پر خوشی کاب اظہارکیا اور ان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے خوشحال مستقبل کی تمنا کی۔

    عبدالماجد نظامی نے کہا کہ ضلع ہاپوڑ کے گائوں اسوڑا کی مالا رانی نے نہ صرف ضلع کا نام روشن کیا ہے بلکہ خاص طور پر جن حالات میں اس نے یہ مقام حاصل کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ بچپن میں ہی باپ کا سایہ سر سے اٹھ جانے کے باوجود انہوں نے یہ مقام حاصل کیا اس کا سہرا ڈاکٹر مالا رانی نے اپنے بڑے بھائ چمن لال کو دیا۔ سال 2010 میں ہندی میں پی ایچ ڈی کرنے والی مالا رانی کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے بھائی چمن لال جودہلی پولیس میں ایس ایچ او کے عہدے پرتعینات ہیں وہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جنہوں نے والد کی موت کے بعد اپنے بہن بھائیوں کو تعلیم دلانے کا فریضہ سرانجام دیا۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی حکومت کا ڈینگو کے خلاف 10 ہفتہ، دس بجے، 10 منٹ مہم کا آغاز اتوار سے شروع : اروند کیجریول
    یہ بھی پڑھیں  کورونا وائرس : نظام الدین مرکز سے منسلک 9 افراد ہلاک، 24 متاثر

    ڈاکٹر مالا رانی کے دوسرے بھائی روی بھوشن مودی نگر کے انٹر کالج میں نائب پرنسپل ہیں جبکہ بھابھی ہاپوڑ کے پرائمری اسکول میں ٹیچر ہیں۔
    ڈاکٹر مالا رانی کی اس کامیابی پر تمام متعلقین میں خوشی کاماحول ہے اور انکو مبارکباد پیش کر رہے ہیں جن میں خاص طور پر ہاپوڑکے چودھری عبدالقادر تیاگی ، حاجی ابرار ،سابق ایم ایل اے دھرمپال کے صاحبزادے مونو بھائ اور روی بھوشن وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میں راجیہ سبھا سے ریٹائرڈ ہواہوں سیاست سے نہیں: غلام نبی آزاد

    نئی دہلی : کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہونے کے بعد جموں...

    کیا بی جے پی کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنا دہلی پولیس کا واحد کام ہے؟: آتشی

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی کالکاجی سے ممبر اسمبلی، آتشی نے کہا کہ بی جے پی کی...

    ہندوستانی بچے اپنے ملک کے جانبازوں، ہمارے ہیروز سے زیادہ باہر کے ہیروزکے بارے میں بات کرنے لگے: وزیر اعظم نریندر مودی

    بھدوہی : تاریخ کے صفحات سے تقریبا مٹ چکے کٹھ پتلی فن اور اس سے منسلک فنکاروں کو وزیر...

    اگر دہلی پولیس قاتلوں کو فوری طور پر نہیں پکڑتی ہے تو دلت معاشرہ سڑکوں پر آجائے گا اور پوری دہلی کو جام کردیگا...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دلت معاشرے سے...

    منیش سسودیا نے پارٹی میں سکھبیر سنگھ ملہوترا کو پٹکا پہنا پارٹی میں خیر مقدم کیا

    نئی دہلی : اسکول اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کیجریوال حکومت کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you