جے پور؍کوٹہ: راجستھان کے کوٹہ میں اب تک104 معصوم بچوں کی موت ہوگئی ہے۔2020میںتین اور بچوں نے دم توڑ دیا۔ جمعرات کو بھی ایک بچی کی موت ہوگئی۔ بچوں کی اموات کی جانچ پڑتال کے لئے کوٹہ کے انچارج پرتاپ سنگھ کھاچریواس اور وزیر صحت رگھو شرما آج کوٹہ پہنچے۔ساتھ ہی مرکز کی اعلیٰ سطحی ٹیم بھی کوٹہ جائے گی۔یہ پہلا معاملہ نہیں ہے جب کوٹہ میں اتنے بچوں کی موت ہوئی ہے۔
اس سے پہلے2014 میں15719 بچے داخل ہوئے تھے جس میں سے1198بچوں کو بچایانہیں جاسکاتھا۔2015میں 17579 بچے داخل ہوئے تھے جس میں1260بچوں کی موت ہوئی تھی۔ ہیلتھ سینٹر کی ایک ٹیم راجستھان کے کوٹہ میں واقع جے۔ کے۔ لون اسپتال جائے گی ۔ ڈاکٹر ہر ش وردھن نے کہا کہ مرکزی سرکار نے راجستھان سرکا ر کو بچوں کے علاج میں ہر ممکن مدد دینے کا بھروسہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم راجستھان کے لئے روانہ کی جائے گی۔ جو بچوں کو صحیح علاج مہیا کرائے گی۔