نئی دہلی :این آرسی اور سی اے اے کی مخالفت میں آج تیراہویں دن بھی احتجاج ہوا ۔ملک کے کونے کونے میں جاری احتجاج آج بھی سخت سردی کی مار میں جاری رہا جس میں آسام ،ممبئی یوپی کے کئی علاقوں کے ساتھ دیش کی مختلف یونیورسٹیز میں بھی مظاہرہ رہا ،خاص طور پر جامعہ ملیہ اسلامیہ اور بی ایچ یو میں بھی مظاہرہ ہوا۔اسی درمیان آج جامعہ میں پہنچے مشہور اداکار ذیشان ایوب اور اداکارہ سورہ بھاسکر نے بھی اس قانون کی پرز ور مخالفت کی اور مظاہرین کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا اور یوپی میں ہوئی درندگی پر بھی بات چیت کی ۔بھاسکر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سی اے اے) کی مخالفت میں اترپردیش میں ہوئے پرتشدد احتجاج کے بعد پولیس کی کارروائی کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ سورا نے کہا کہ اترپردیش میں لوگوں کے حقوق چھین لئے گئے ہیں۔ پولیس طاقت کا استعمال کر رہی ہے، لوگوں کو مارا پیٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں احتجاج کے دوران زیادہ تر لوگوں کی جانیں پولیس کی فائرنگ میں گئی ہیں کیونکہ اس میں ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا۔ میں ایسے واقعہ کی مذمت کرتی ہوں۔ سورا بھاسکر نے کہا کہ مغربی یوپی میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو یرغمال بنایا جا رہا ہے۔ ایسے میں پولیس کی کارروائی کو جائز ٹھہرایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی بدلہ لینے والی بات درست نہیں ہے۔ سورا کے مطابق، اگر کسی نے تشدد کیا ہے تو ان کے اوپر قانون کے تحت کیس درج کیا جانا چاہئے۔ ایسے میں ہندوستانی عدالتوں سے درخواست کرتی ہوں کہ اس کی عدالتی جانچ کی جائے۔ بالی ووڈ
اداکارہ نے کہا کہ قانون کے رکھوالے قانون کے دائرے سے باہر جا رہے ہیں۔ اس کی آزادانہ جانچ ہونی چاہئے۔
وہیں، سماجی کارکن یوگیندر یادو نے کہا کہ بنارس میں 57 لوگ جیل میں بند ہیں۔ بچوں کو ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ پولیس لوٹ پاٹ کر رہی ہے۔ دکانیں سیل کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم پولیس اہلکاروں کو فورا معطل کیا جانا چاہئے۔ ساتھ ہی ہلاک شدگان کو معاوضہ دیا جائے وارانسی: شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج اور مظاہروں کے درمیان بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے پروفیسروں نے بھی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ بی ایچ یو کو ہمیشہ سے دائیں بازو کی حمایت کرنے والے ادارے کے طور پر جانا جاتا رہا ہے اور شاذ و نادر ہی مرکزی دھارے کی سیاست میں اس نے حصہ لیا ہے۔ اب بی ایچ یو اور اس سے وابستہ کالجوں کے 51 پروفیسرز
کے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف دستخطی مہم چلانے پر کچھ لوگوں کو کافی حیرت ہو رہی ہے۔
یہ اقدام 19 دسمبر کو بائیں بازو کی تنظیموں کے مطالبے پر مظاہرے میں شامل ہونے والے بی ایچ یو کے نصف درجن طلباء کی گرفتاری کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ گرفتار شدہ 12 طلبہ میں سے تین پی ایچ ڈی کے طالب علم ہیں جبکہ آٹھ ایم اے میں زیر تعلیم ہیں۔ گرفتار کیے گئے تین طلبا یونیورسٹی کیمپس کے اندر رہتے ہیں اور ایف آئی آر کے ایڈریس سیکشن میں اس کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
شہری ترمیم بل کے خلاف ممبئی کے بائیکلہ علاقہ سے انقلاب مورچہ کو پولس کی اجازت نہیں
ممبئی:ممبئی کے بائیکلہ نامی علاقہ کے رانی باغ سے آزاد میدان تک شہری ترمیم بل کے خلاف نکالے جانے والی انقلاب ریلی کو پولس نے اجازت نہیں دی ہے لیکن اس کے باوجودمنتظمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار سوشل جسٹس نے احتجاجی مظاہرہ نکالنے کا اعلان کیاہے اور کہا ہے کہ پولس کے اجازت کے بغیر بھی ریلی نکالی جائے گی۔
کل برو زجمعہ منعقد ہونے والے اس تنظیم کے احتجاجی مظاہرہ کے سبب شہر میں تشدد پھوٹ پڑنے کاخدشہ بھی پولس اور انٹلیجنس نے ظاہر کیا ہے ۔ اس احتجاجی مظاہرہ سے قبل ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن کو یہ کہتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ احتجاج میں طاقت کا مظاہرہ انتہائی ضروری ہے اور ہم نے اب تک سی اے اے اور این آر سی سے متعلق جتنے بھی مظاہرے ہوئے ہیں اس میں شرکت اپنی ذمہ داری سمجھی ہے ایسے احتجاج میں شریک ہونا بھی ضروری ہے لیکن احتجاج اس وقت تک موثر نہیں ہوتا تب تک اس میں طاقت کا مظاہرہ نہ کیا جائے اس لئے ہمیں اپنے احتجاج کو موثر بنانے کے لئے طاقت کامظاہرہ کرنا ہو گا کیونکہ جب تک ہم یہ نہیں کریں گے ہماری بات نہیں سنی جائے گی۔
بہوجن ونچت اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر کی قیادت میں سی اے اے ،این آ ر کیخلاف احتجاج
ممبئی،26دسمبر(یواین آئی)بہوجن ونچت اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر نے آج یہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )اور این سی آر لاکر ملک میں بے چینی پیدا کرنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔پرکاش امبیڈکرنے جنوب وسطی ممبئی میں خداداد سرکل یعنی دادر ٹی ٹی پر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ایک زبردست ریکی سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سی اے اے اور سی۔ آر سی بی جے پی اور آر ایس ایس کی سازش کا نتیجہ ہے تاکہ ملک کے عوام۔کے درمیان تفرقہ پیدا کیا جائے اور ملک میں جاری اقتصادی بحران سے عوام کی توجہ ہٹائی جائے ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سی اے اے اور سی آرسی ہرطرح سے سوفیصدمسلمانوں کے خلاف ہیں ،لیکن اس سے چالیس فیصد ہندو بھی۔متاثر یوں گے ۔اڈ لیے یہ ضروری ہے کہ تمام فرقے مل۔کر اس قانون کے خلاف لڑیں۔
شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ممتا بنرجی کی قیادت میں جلوس
کلکتہ:شہریت قانون اور این آر سی کیخلاف ایک بار سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے ‘بی جے پی واشنگ مشین ہے ، یہاں کوئی بھی جاکر سفید ہوسکتا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر آپ دوسری پارٹی میں ہیں تو آپ بدعنوانی کے الزامات عاحد کیے جائیں گے مگر بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد آپ کے تمام داغ دھل جائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں آج کلکتہ کے راجہ بازار سے ملک بازار تک این آر سی اور شہری ترمیمی ایکٹ کے خلاف مارچ نکالا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف اس وقت تحریک جاری رہے گا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت نفرت کی سیاست کررہی ہے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں کسی کو بھی جلوس نکالنے کی اجازت ہے ۔مگر ترنمو ل کانگریس کے وفد لکھنو اور گوہاٹی جانے نہیں دیا گیا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم سوال پوچھ رہے ہیں کہ اترپردیش میں ہمارے وفدپر پابندی کیوں عاید کیا گیا۔ترنمول رہنما نے بی جے پی کو متنبہ کیا کہ بہت سے ریاستوں میں بی جے پی مخالف حکومت ہے ۔ ان ریاستوں میں بی جے پی کا کیا ہوگا؟
طلبا شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں تحریک چلارہے ہیں۔ ممتا نے الزام لگایا کہ طلبا کو دبایا جارہا ہے ۔ اسی دوران، ممتا نے کہا، ‘طلبا تحریک کی مکمل وہ حمایت کرتی ہوں۔ اگر طلبہ پر ظلم کیا جاتا ہے تو، میں اس کے خلاف آواز بلند کروں گی۔ ہم جانتے ہیں کہ حقوق کیسے حاصل کییے جاتے ہیں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ کہ مرکز کے خلاف تنقید کرنے والوں کو مختلف ایجنسیوں سے دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ہمیں بھی ایجنسی سے ڈرایا جاتا ہے ۔ ‘ممتا نے آدھار کارڈ کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پہلیآدھار کارڈکو ہر ایک چیز سے جوڑنے کی لازمی قرار دیا گیا۔بینک کارڈ، پین کارڈ اور ووٹر کارڈ اور اب کہا جارہا ہے کہ آدھار کارڈ کی ضرورت نہیں ہے الزام لگایا کہ بی جے پی ملک بھر میں تقسیم کی سیاست کررہی ہے ۔