رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    بہار میں کورونا وائرس کے 180 نئے معاملے

    پٹنہ: بہار میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 180 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد 8858 ہوگئی ہے ۔ جبکہ 261 افراد شفایاب ہوئے ہیں اور ایک مریض کی موت ہوگئی ہے ۔

    ہفتہ کے روز محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ریاست میں 180 نئے معاملوں کی تصدیق ہونے سے ریاست میں متاثرین کی تعداد 8858 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 29 نئے معاملے بھوج پور میں ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھاگلپور میں 23، پٹنہ میں 18، مدھی پورہ میں 15، اور لکھی سرائے میں12، بکسر میں 12، اورنگ آباد میں نو، نوادہ میں آٹھ، کشن گنج میں چھ، جموئی اور جہان آباد میں پانچ، سوپول، مغربی چمپارن، سارن ، سمستی پور میں چار، مظفر پور، اروول اور دربھنگہ میں تین ، بانکا، بیگوسرائے ، کیمور اور مدھوبنی میں ایک، کٹیہار، کھگڑیا، گوپال گنج، پورنیہ اور سیوان میں ایک شخص کے انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ان میں 38 خواتین شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  پی چدمبرم کو ملی سپریم کورٹ سے راحت

    وزارت صحت کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ، اطلاعات و رابطہ عامہ کے سکریٹری انوپم کمار اور ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولس (ہیڈ کوارٹر) جتیندر کمار نے ہفتہ کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کورونا انفیکشن کی روک تھام کے کاموں کی معلومات شیئر کرنے کے لئے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 261 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح 6930 کورونا سے متاثرہ افراد صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ہیں، جو ریاست کے متاثرہ مریضوں کا 78 فیصد ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز روہتاس میں ایک 60 سالہ کورونا سے متاثرہ مریض کی موت ہوگئی۔ جس سے ریاست میں کورونا سے اموات کی تعداد 58 ہوگئی ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  میدھا پاٹیکر نے 9 دن بعد ختم کیا انشن، سی ایم اور سی ایس نے کرائی یقین دہانی

    مسٹر لو کیش سنگھ نے کہا کہ اب بہار کے 38 اضلاع میں کورونا وائرس سے متاثرہ 1،871 مریض زیر علاج ہیں۔ جانچ کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے ۔ جمعہ کے روز 8742 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس طرح سے ریاست میں اب تک ایک لاکھ 98 ہزار 385 نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے ۔ اطلاعات و رابطہ عامہ کے سکریٹری انوپم کمار نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر مستقل طور پر ضروری کارروائی کی جارہی ہے ۔ روزگار کی تیاری پر حکومت کی خصوصی توجہ ہے اور اس کے لئے بہت سارے کام ہوچکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی میں 2.1 لاکھ اسٹریٹ لائٹ لگائی جائیں گی

    مسٹر انوپم کمار نے بتایا کہ بغیر راشن کارڈ والے اہل خانہ کے لئے اب تک 22 لاکھ 44 ہزار نئے راشن کارڈ بنائے جا چکے ہیں اور ان میں سے اب تک ایک لاکھ تین ہزار سے زیادہ راشن کارڈ تقسیم ہوچکے ہیں۔ محکمہ فوڈ اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے نئے راشن کارڈوں کی تقسیم 15 جولائی تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  ہاپوڑ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

    Latest news

    دہلی حکومت کے کوویڈ اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈوں کی مسلسل بڑھ رہی ہے تعداد

    نئی دہلی : کوویڈ -19 کے خلاف دہلی کی لڑائی میں طبی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لئے...

    اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے جاری

    حیدرآباد : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2020-21 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ...

    ’جیو میٹ ‘زوم کے مقابلے آسان:امیتابھ کانت

    جیو میٹ کے سافٹ لانچ اور اس کے استعمال سے ہر کسی کو مفت ویڈیو کانفرنسنگ سہولت کے بعد...

    جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں تصادم، دو جنگجو ہلاک

    سری نگر : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے واگہامہ بجبہاڑہ میں منگل کی علی الصبح ہونے والے...

    چینی ایپ پر پابندی لگانے پر ملک نے تعریف کی : جاوڈیکر

    نئی دہلی : اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ 59موبائل ایپ پر پابندی لگانے...

    بی جے پی کے خلاف کانگریس کارکنان اترے سڑکوں پر

    لکھنؤ : اترپردیش میں تین دہائیوں سے زیادہ وقت سے اقتدار سے باہرکانگریس اس وقت جس طرح سے ریاستی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you