رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں 2 لاکھ روہنگیا مسلمانوں کی ریلی

    ڈھاکہ :بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم 2 لاکھ روہنگیا مسلمانوں نے میانمار کی فوج کی جانب سے پر تشدد کریک ڈاو¿ن کے آغاز کے بعد وہاں سے فرار ہونے کے 2 سال مکمل ہونے پر ریلی کا انعقاد کیا۔میڈیا رپورٹوںکے مطابق اگست 2017 میں میانمار کی ریاست رخائن سے 7 لاکھ 40 ہزار روہنگیا مسلمان فوج کی بربریت کے باعث فرار ہونے پر مجبور ہوئے تھے جبکہ جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں قائم کیمپوں میں کریک ڈاو¿ن سے قبل فرار ہونے والے 2 لاکھ افراد پہلے سے مقیم تھے۔دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ میں موجود بچوں، خواتین اور مردوں نے ریلی کے دوران ’ خدا عظیم ہے، روہنگیا زندہ باد‘ کے نعرے بلند کیے۔50 سالہ طیبہ خاتون نے کہا کہ ’ میں یہاں اپنے 2 بیٹوں کے قتل کا انصاف مانگنے آئی ہوں ، میں اپنی آخری سانس تک انصاف مانگتی رہوں گی‘۔ خیال رہے کہ میانمار کی حکومت نے کہا تھا کہ وہ پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد روہنگیا انتہا پسندوں کے خلاف آپریشن کررہے ہیں لیکن گزشتہ برس اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے جرم میں میانمار فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔روہنگیا رہنما محب اللہ نے کہا کہ غیرریاستی اقلیت اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتے ہیں لیکن وہ اسی وقت واپس جائیں گے جب انہیں شہریت ، حفاظت کی یقین دہانی اور اپنے دیہاتوں میں مقیم ہونے کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ’ ہم نے میانمار کی حکومت سے مذاکرات کا کہا لیکن اب تک ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔محب اللہ نے کہا کہ ’ رخائن میں ہمیں مارا گیا، قتل کیا گیا اور ریپ کا نشانہ بنایا گیا، لیکن وہ آج بھی ہمارا گھر ہے اور ہم واپس جانا چاہتے ہیں‘۔پولیس افسر ذاکر حسن نے اے ایف پی کو بتایا کہ 2 لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمانوں نے پرامن ریلی میں شرکت کی۔دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ اور 6 لاکھ روہنگیا مسلمانوں کی رہائش گاہ کتوپلاگ پناہ گزین کیمپ میں سخت سیکیورٹی قائم ہے۔مقامی پولیس کے سربراہ عبدالمنصور نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکڑوں پولیس اہلکار، فوجی اور باڈی گارڈز تعینات ہیں‘۔
    مذکورہ ریلی کا انعقاد پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کی ناکام کوشش کے 3 روز بعد کیا گیا جس میں کوئی روہنگیا مسلمان میانمار واپس نہیں گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں  اپنا گھر، دکان تسمہ، تمام فروخت کر رہی مودی حکومت : کانگریس

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  گوا میں مہدیئی ندی کے پانی کے سلسلے میں نیا تنازعہ

    Latest news

    مولانا رفیق احمد قاسمی کے انتقال پرملال پر صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سید ارشدمدنی کا اظہاررنج وغم

    نئی دہلی : صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سیدارشدمدنی نے مشہورعالم دین و جماعت اسلامی ہندکے سابق سکریٹری مولانا رفیق احمدقاسمی...

    عالمی یوم ماحولیات : خوش گوار زندگی پانے کے لیے شجر کاری کے ذریعہ فضائی آلودگی کا خاتمہ ضروری : حاجی یاسین قریشی

    یومِ ماحولیات پر آئی ایم آئی ٹی کالج ہاپوڑ، جدید پولیس چوکی، پولیس لائن ہاپوڑ، محکمۂ جنگلات ڈسپینسری حافظ...

    محکمہ ماحولیات سرچشمے کا مطالعہ کر رہا ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران ہوا اور آلودگی کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے غور...

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ محکمہ ماحولیات پوری دہلی میں دواؤں کے...

    ’نیوز کلپنگ سروس‘ کاعالمی ریکارڈ بنانے پر شفیق الحسن کو مبارکباد

    ’ انٹرنیشنل بُک آف ریکارڈس‘نے سوشل میڈیا پر منفرد ’نیوز کلپنگ سروس‘ کیلئے اعزاز سے نوازا، اہم شخصیات نے...

    ہم نے لاک ڈاؤن میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا: سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ویڈیو کانفرنس کے زیر اہتمام کوویڈ 19 عالمی...

    سپریم کورٹ کی ہدایت پر جمعتہ نے براڈ کاسٹ ایسو سی ایشن کو بھی فریق بنا دیا، معاملہ کی جلد سماعت کے لئیے کوشش...

    ممبئی : مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار،ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان نفرت کی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you