رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    آواز کی رفتار سے 27 گنا تیز روسی جوہری میزائل فوج کے حوالے

    ماسکو: روس نے ایک ایسا نیا بین البراعظمی میزائل فوج کے حوالے کیا ہے جو آواز سے 27 گنا تیز سفر طے کرتے ہوئے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ اس میزائل کو جمعہ کو روسی اسلحہ خانے میں شامل کیا گیا۔روس کے وزیر دفاع سرگئی شوگو نے کہا ہے کہ اس ہتھیار کو شامل کرنے سے ملک کی جوہری صلاحیت بڑھ گئی ہے۔روس کے صدر پوٹن نے ’ایون گارڈ ہائپر سونک گلائیڈ وہیکل‘ کو ٹیکنالوجی کے میدان میں گراں قدر اضافہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ویسا ہی کارنامہ ہے جیسے سوویت یونین نے 1957 میں پہلا سیٹلائٹ فضا میں روانہ کرکے انجام دیا تھا۔دفاعی حکمت عملی پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ نیا روسی میزائل امریکہ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  کچا تہاڑقبرستان میں پولیس نے نہیں ہونے دی تدفین

    چین کے پاس بھی اسی طرح کا ہتھیار موجود ہے۔ایون گارڈ کو بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے ہمراہ داغا جاسکتا ہے۔ عام نیوکلیئر میزائل روانہ ہونے کے بعد متعین کردہ راستے ہی پر چلتا ہے۔ ایون گارڈ ہدف کو نشانے کے لیے فضا میں غیر معمولی نوعیت کی قلابازیاں کھا سکتا ہے اور اس کا تعاقب بہت مشکل ہوگا۔سرگئی شوگو نے صدر پوٹن کو مطلع کیا کہ ایون گارڈ سے لیس مزائل لڑاکا دستے کے حوالے کردیے گئے ہیں۔ بعد ازاں اعلیٰ فوجی سربراہان کے ساتھ کانفرنس کال کے دوران شوگو نے کہا کہ ’’میں فوج اور قوم کو کامیابی کے اس سنگ میل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘اسٹریٹجک میزائل فورسز کے سربراہ جنرل سرگئی کاراکائیف نے کہا کہ ایون گارڈ کو جنوبی اڑل پہاڑی سلسلے کے اورنبرگ خطے میں واقع دستے کے حوالے کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی بارڈر پر سختی بڑھئی پولیس اور انتظامیہ چوکس : اروند کیجریوال
    یہ بھی پڑھیں  دہلی عرس کمیٹی کے چیرمین کا جامعہ حضرت نظا الدین اولیاء میں پرتپاک استقبال

    پوٹن نے مارچ 2018 میں خطاب کے دوران مستقبل کے جدید ہتھیاروں کے نظام کے طور پر ایون گارڈ کی رونمائی کی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ ہدف پر جھپٹتے ہوئے اس کی غیر متوقع قلابازی کی صلاحیت اسے خصوصی اہمیت کا حامل بناتی ہے، جس کے باعث میزائل دفاع کا نظام ناکارہ ہوجاتا ہے۔اس وقت پوٹن نے کہا تھا کہ ’’یہ شہاب ثاقت یا آتشی گولے کی طرح ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔‘‘ اس کی تشکیل میں ایسا نیا عنصر استعمال کیا گیا ہے جس کی بدولت یہ 2000 سیلشئس (3632 فارن ہائٹ) کی تپش برداشت کرسکتا ہے۔روسی فوج کا کہنا ہے کہ ایون گارڈ کی خصوصیت آواز کی رفتار سے 27 گنا تیز پرواز کی صلاحیت ہے۔ یہ دو میگاٹن وزن کا جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس ہفتے کے اوائل میں صدر پوٹن نے کہا تھا کہ روس ہی وہ واحد ملک ہے جو ہاپئرسونک ہتھیاروں سے لیس ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  ہم اپنی حکمت عملی اور مہارت کا صحیح مظاہرہ نہیں کر سکے: روہت

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  کچا تہاڑقبرستان میں پولیس نے نہیں ہونے دی تدفین

    Latest news

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you