رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    افسوسناک: قاسم سلیمانی کی تدفین کے وقت بھگدڑ، 35 ہلاک، 48 زخمی

    نئی دہلی:امریکی فضائی حملے میں قتل کئے گئے ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی تدفین کے وقت بھگدڑ مچ گئی۔ منگل کو ہوئے اس حادثہ میں 35 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 48 سے زائد افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ سرکاری ٹیلی ویژن چینل ایران ٹی وی کے مطابق، قاسم سلیمانی کے آبائی شہر کارین میں پیر کو آخری دیدارکے لیے نکالی گئی تھی۔ اس میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ شامل ہوئے۔اس میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثے میں سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے، جس 35 لوگوں کی موت ہو گئی۔یہ بھگدڑ منگل کو قاسم سلیمانی کے آبائی شہر کرمان میں ان کے جنازے میں مچی جس میں بہت بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔تاحال واضح نہیں کہ بھگدڑ کیوں اور کیسے مچی تاہم اس واقعے کے بعد قاسم سلیمانی کی تدفین کا عمل بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  اتراکھنڈ : بارش اور برفباری کی مار، چار نیشنل اور ڈیڑھ درجن ہائی وے بند

    اس سے پہلے پیر کو میجر جنرل قاسم سلیمانی کو خراج تحسین عقیدت پیش کرنے کے لئے تہران میں لاکھوں لوگ جمع ہوئے تھے۔ ان میں ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خمینی بھی تھے۔ جنرل سلیمانی کو گزشتہ ہفتے امریکی فوجیوں ایک فضائی حملے میں بغداد میں قتل کردیا تھا۔خبر رساں ایجنسی ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، پیر کی صبح ہی اینگلیب اسکوائر کے قریب تہران یونیورسٹی کی جانب لوگ اکٹھاہونے لگے، جہاں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعروں کے درمیان آخری رسومات شروع ہوئیں۔

    یہ بھی پڑھیں  تعلیم کے بغیر انسان کو زندگی گزارنے کا شعور پیدا نہیں ہوسکتا : مولانا محمد عبداللہ مغیثی

    ایرانی ایمرجنسی سروسز کے سربراہ پیرحسین قلیوند کا کہنا ہے کہ ’بدقسمتی سے بھگدڑ میں متعدد افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔کرمان پولیس کے ڈائریکٹر جنرل حامد شمس الدین نے ان افواہوں کو مسترد کیا ہے کہ جنازے کے جلوس میں دہشت گردی کی کوئی کارروائی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’قاسم سلیمانی کے جنازے میں دہشت گردی کی کارروائی کی افواہ نظام کے دشمنوں کی سازش ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  سی پی ایم کوایک زبان،ایک ملک قبول نہیں

    جنازے کے اٹھانے کے دوران لوگ سلیمانی کی تصاویر، ایرانی پرچم اور بینر اور امریکہ کے خلاف لکھے نعروںکواٹھائے ہوئے تھے۔ تہران واقع پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سلیمانی کی بیٹی زینب نے کہا کہ امریکہ اور یہودیت کو سمجھنا چاہئے کہ میرے والد کی شہادت نے مزاحمت کے محاذ پر زیادہ لوگوں کو بیدار کیا ہے، یہ ان کے لئے زندگی کوتاریخ بنا دے گا۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  ’نیوز کلپنگ سروس‘ کاعالمی ریکارڈ بنانے پر شفیق الحسن کو مبارکباد

    Latest news

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you