رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کپڑے کے گودام میں لگی آگ ، 9 افرادکی موت

    نئی دہلی : راجدھانی دہلی میں ا یک بار پھر آگ لگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دہلی کے کراڑی علاقے میں اتوار دیر رات کپڑوں کے ایک گودام میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں 9 افراد کی موت ہو گئی اور کئی لوگ بری طرح جھلس گئے۔ عمارت میں آگ پھیل گئی اور اس کی وجہ سے ایک سلنڈر پھٹ گیا۔ دھماکے کی وجہ سے دیوار کا ایک حصہ بھی گر گیا۔ دیوار گرنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر ہی 10 افراد کو بچایا۔ زخمیوں کو سنجے گاندھی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عمارت میں صرف ایک ہی سیڑھی تھی جس کی وجہ سے آگ سے بچنے کے کوئی وسائل دستیاب نہیں تھے۔ملی معلومات کے مطابق گزشتہ رات تقریباً12:30 بجے دہلی کے کراڑی علاقے میں تین منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ آگ مکان کے گراؤنڈ فلور کے فرش پر بنے کپڑے کے گودام میں لگی ، جو پھیلتے پھیلتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی حکومت کی طرف سے، میری درخواست ہے کہ مرحوم مسٹر سندر لال بہوگونا کو بھارت رتن کے لقب سے نوازا جانا چاہئے : اروند کیجریوال

    آگ کی زد میں آنے سے بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی موت ہو گئی۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک صاف نہیں ہو پائی ہے۔واضح رہے کہ آگ لگنے کی وجہ گھر میں رکھا ایک گیس سلنڈر بھی دھماکے کا سبب ہوسکتاہے۔فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر ڈھائی گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ جس وقت آگ لگی گھر میں بچوں اور خواتین سمیت تقریباً 12 لوگ موجود تھے۔جنہیں فوری طور پر ریسکیو کر قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ حادثے میں 9 افراد کے ہلاک ہونے تصدیق ہوئی ہے۔ جن لوگوں کی اس حادثے میں موت ہوئی ہے ان کے نام۔

    یہ بھی پڑھیں  سی اے اے ،این آرسی کے خلاف مظاہرے جاری

    رام چندر جھا، سدریا دیوی، سندو جھا، ادے چودھری، مسکان، انجلی، آدرش اور تلسی ہیں۔ ایک خاتون کی شناخت ہونی باقی ہے۔ حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اسی مہینے میں دہلی کی اناج منڈی میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تھی اورفیکٹری میں رکھے کیمیکل سے آگ پھیل گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ ترلوگوںکا تعلق اترپردیش اور بہار سے تھا۔ ریاستی حکومتوں نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے معاوضے کا اعلان کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں  جمعیۃ علماء ہند کی قومی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    سید بلال نورانی حامیوں کے ساتھ ایس پی میں شامل، مل سکتی ہے بڑی ذمہ داری

    لکھنؤ: ریاست کے معروف سماجی کارکن اور رہنما سید بلال نورانی جمعہ کو اپنے حامیوں کے ساتھ سماج وادی...

    اسکول، اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کجریوال حکومت کے تاریخی کاموں سے متاثر ہو کر لوگ آپ...

    نئی دہلی : دہلی میں 2022 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے پہلے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔...

    اروند کیجریوال نئے ورینٹ سے متاثرہ ممالک سے آنے والی پروازوں کو روکنے کا کیا مطالبہ

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you