رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    جا معہ حلیمہ دارالسلام میں جا معہ کے بانی و صدر حضرت مولانا محمد رضوان بیگ مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی جلسہ کا انعقاد

    قیصرگنج، بہرائچ : آج جا معہ حلیمہ دارالسلام میں جا معہ کے بانی و صدر حضرت مولانا محمد رضوان بیگ مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ کے سانحہ ارتحال پر ایک تعزیتی جلسہ کا انعقاد جامعہ کے مہتمم مولانا حاجی رئیس احمد صاحب قاسمی کی صدارت میں کیا گیا۔

    اس موقع پر مولانا فخرالدین قاسمی
    نے مولانا مرحوم سے اپنے قلبی تعلقات واحسات اور مولانا کے ملی خدمات کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا علم ومعرفت اور حسن اخلاق کی بلندی پر فائز تہے، اپنی تمام مصروفیات کے باوجود وہ جامعہ حلیمہ دارالسلام کبھی بھی نہیں بھولے ہمیشہ اسکی ترقی کے لیے کوشاں رہے اور ہم لوگوں کی ہمت افزائی فرماتے رہے خصوصاً جامعہ کے مہتمم مولانا حاجی رئیس احمد قاسمی کو مختلف ملی و سماجی خدمات کے لیے ابھار کر اور ہر طرح کا تعاون فرما کر قیصر گنج میں ایسی بے مثال ہموار کردی جو رہتی دنیا تک آپ کی رہنمائی کی روشنی میں ترقی کرتا اور بام عروج پر پہنچتا رہیگا۔

    یہ بھی پڑھیں  سی اے اے پر مظاہرہ جاری، میٹرو خدمات بحال

    مولانا ڈاکٹر عبد الحنان نے کہا کہ ہم لوگوں نے اُن سے بہت تعلقات تھے اور بہت دیرینہ تعلقات تہے، موصوف بہت خوبیوں کے مالک تھے اُن کے جانے سے جو خلا ہوا ہے اسکا پر ہونا بہت مشکل ہے۔ مولانا ارشد رئیس ندوی نے کہا کہ مولانا کا انتقال ملک وملت کا عظیم سانحہ ہے آپ کا حلقہ فیض بہت وسیع تھا – اپنے ملی اور فلاحی خدمات سے دنیا سے جانے کے بعد بھی ہمیشہ تابندہ اور روشن رہینگے، اللّٰہ رب العزت مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    مولانا صلاح الدین نے کہا کہ وہ قیصرگنج کے تعلیمی اداروں کے سر پرست تھے اور انہی کی قربانیوں و رہنمائی سے اداروں کی ترقی ہوئی، اُن کو ہم لوگ بھلا نہی پائنگے، مولانا کے تعلقات کا سلسلہ پورے عالم میں پھیلا ہوا تھا۔ مفتی محفوظ الرحمٰن نے کہا کہ حدیث کی روشنی میں حضرت مولانا کی موت ایک عالم کی موت ہے- موصوف اعلٰی اخلاق اور مہمان نوازی کے پیکر تھے۔ مفتی صہیب قاسمی نے کہا کہ مولانا رضوان قاسمی عالمی طور پر علماء اور بزرگان دین کے منظور نظر تھے- جن صفات کی وجہ سے اللّٰہ تعالیٰ نے انکو یہ مقام عطا فرمایا تھا ہمیں بھی اُن صفات کو اپنانا اور انکے کو آگے بڑھانا ہی اُنکی تعزیت ہے-

    یہ بھی پڑھیں  تبریز انصاری لنچنگ معاملہ: عمداًقتل کی دفعہ ہٹانا انصاف کاخون کرنے جیسا ہے :ارشدمدنی
    یہ بھی پڑھیں  ہاؤس فل 4' کا مزیدار ٹریلر ہوا ریلیز'

    وکیل شوکت نے کہا کہ مولانا مرحوم نے اتنی دور رہ کر بھی اپنے علاقہ کی فکر کی اُن کے ذریعہ قائم کردہ اداروں کا تعاون کرنا اور اُن کو مضبوط کرنا ہی اُنکے لئے اصل عقیدت ہے۔ سابق پرنسپل سیداحمد صاحب نے ایک شعر کے اپنی بات رکہی
    مت سہل اسے جانو پھرتا ہے برسوں
    خاک کے پردے سے انسان ہیں
    ایسے ہی انسان تھے جو صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

    مولانا محمد ارشد قاسمی نے کہا کی مولانا قیصرگنج کے علاقہ سے بڑی محبت فرماتے تھے اسی بنا پر مولانا نے یہاں مختلف تعلیمی وفلاحی اداروں کو قائم کیا اور سرپرستی فرماتے رہے جن میں جامعہ حلیمیہ دارالسلام، جامعة السلام للبنات، مدنی انٹرکالج ومدنی ہاسپٹل قابل ذکر ہیں، اپنی ان تمام خوبیوں کے ساتھ وہ ایک اچھے مربی تھے اُنکی وفات ہم سب کیلئے ایک بڑا خسارہ ہے جسکی تلافی نہایت مشکل ہے۔
    اس جلسہ میں مولانا الیاس مولانا محمد فاروق نے بھی خطاب کیا۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی اسمبلی انتخابات صرف دو جماعتوں کے مابین نہیں ، بلکہ دو نظریات کے مابین انتخابات ہیں: منیش سسودیا

    اس جلسہ میں جمیعت علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا سید محمود اسعد مدنی و دارلعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کے پیغام پڑھکر سنائے گۓ۔ آخر میں ایصال ثواب ودعائے مغفرت کی گئی ۔
    اس موقع پر مولانا مجیب قاسمی،محمد حسان، مولانا ڈاکٹر سلیم احمد قاسمی، مشتاق، اسعد رئیس،مولانا نورالدین قاسمی، حاجی شفیع اللہ ایڈوکیٹ، حاجی زبیر احمد، نصیب احمد خان ایڈوکیٹ، مولانا نور احمد ندوی، مولانا ذبیج اللہ، احمدرئیس، مولانا تاج محمد، حافظ عبدالقدوس، ڈاکٹر عبدالعلی، ڈاکٹر رفیق، مولانا لقمان ندوی،اخلد رئیس، مولانا معین الدین، مولانا سعید احمد و علاقے علماء حفاظ و دانشووران موجود رہے۔

    یہ بھی پڑھیں  پولیس والوں نے تین بہنوں کوتھانے میں بے رحمی سے پیٹا

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میں راجیہ سبھا سے ریٹائرڈ ہواہوں سیاست سے نہیں: غلام نبی آزاد

    نئی دہلی : کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہونے کے بعد جموں...

    کیا بی جے پی کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنا دہلی پولیس کا واحد کام ہے؟: آتشی

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی کالکاجی سے ممبر اسمبلی، آتشی نے کہا کہ بی جے پی کی...

    ہندوستانی بچے اپنے ملک کے جانبازوں، ہمارے ہیروز سے زیادہ باہر کے ہیروزکے بارے میں بات کرنے لگے: وزیر اعظم نریندر مودی

    بھدوہی : تاریخ کے صفحات سے تقریبا مٹ چکے کٹھ پتلی فن اور اس سے منسلک فنکاروں کو وزیر...

    اگر دہلی پولیس قاتلوں کو فوری طور پر نہیں پکڑتی ہے تو دلت معاشرہ سڑکوں پر آجائے گا اور پوری دہلی کو جام کردیگا...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دلت معاشرے سے...

    منیش سسودیا نے پارٹی میں سکھبیر سنگھ ملہوترا کو پٹکا پہنا پارٹی میں خیر مقدم کیا

    نئی دہلی : اسکول اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کیجریوال حکومت کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you