رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    عالمی یوم اردو پر مظفرنگر میں شاندار اردو کانفرنس کا انعقاد


    اردوڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے دیا ماجد نظامی کو ’علامہ اقبال ایوارڈ

    مظفرنگر: اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مظفرنگر کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش ’عالمی یوم اردو‘ کے موقع پر آج محفل ریسٹورنٹ میں ایک شاندار اردو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت عبدالغفور ایڈوکیٹ اور نظامت کلیم تیاگی نے کی۔

    پروگرام میں مہمانِ خصوصی راشٹریہ سہاراکے ڈپٹی گروپ ایڈیٹر عبدالماجد نظامی کو اردو فروغ اور صحافتی خدمات کے لےے ’علامہ اقبال ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اردو صرف ایک زبان ہی نہیں بلکہ بھارت کی مشترکہ تہذیب کی وراثت اور اس کی امین بھی ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ سرکاری ادارے ہوں یا پرائیویٹ کمپنیاں ہر جگہ اردو کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔

    لیکِن اس کے با وجود ہمیں اپنی مادری زبان کی حفاظت خود کرنی ہے۔ اپنی زبان و تہذیب کے  تحفظ اور اس کے فروغ کے لئے بیساکھیوں کا سہارا لینے کے بجائے خود ہی عملی اقدامات کرنے ھوں گے۔اپنے بچوں کو جو بھی تعلیم دلائیں جس ادارے یا اسکول میں بھیجیں لیکن یاد رہے کہ اردو بطور زبان ضرور سکھائیں۔ ہمارے اسلاف نے بڑی قربانیاں دے کر ا±ردو کی آبیاری کی ہے اور ہم تک پہنچایا ہے اب ہماری بھی ذمے داری ہے کہ ہم بزرگوں کی اس امانت کو پہلے سے بھی بہتر طریقے سے اپنی نسلوں تک منتقل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم افسوس کے ساتھ اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں کہ اردو اپنے ہی وطن میں ایک مظلوم زبان بن کر رہ گئی ہے۔اور یہ سلسلہ آزادی سے لے کر تا ہنوز جاری ہے۔لیکن ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ا±ردوکے تئیں اپنی ذمےداری ادا کرتے رہنا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  مودی کابینہ میں بڑا ردوبدل: 43 وزرا حلف لیں گے

    آرگنائزیشن کے ضلع صدر کلیم تیاگی نے کہا کہ ہمیں اردو کے فروغ کے ذمہ داریاں اپنے کاندھوں پر لینی ہوگی۔ ہم جلد ہی ایسا سینٹر قائم کرنے جارہے ہیں جہاںمفت اردو سکھائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اردو ہماری مشترکہ تہذیب اور خالص ہندوستانی زبان ہے۔ دارالعلوم دیوبند کے استاد مولانا صداقت قاسمی نے کہا کہ علامہ اقبال کے پیغام کو دنیا میں عام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے نوجوان علامہ اقبال کی شاعری کو پڑھیں اور سمجھےں تو یقینا ان کی زندگی میں انقلاب آ سکتا ہے۔
    انہوں نے کہا مبارک باد کے قابل ہیں وہ لوگ جو اردو کا پرچم لے کر اٹھے ہیں۔
    کنوینر تحسین علی نے بتایا کہ تنظیم نے اردو خوشخطی مقابلہ کرایا تھا جس میں بہت سے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور اچھی پوزیشن حاصل کی ۔ ان کو بھی ایک سرٹیفکیٹ اور ٹرافی سے نوازا گیا ہے۔ مولانا موسی قاسمی اور اوصاف احمد نے بتایاکہ پروگرام میں اشونی کھنڈیلوال، ڈاکٹر ارشد اقبال، عبدالغفور ایڈوکیٹ، مصطفی کمال پاشا،احمد مظفرنگری، نوید انجم، رئیس الدین رانا، شرافت علی، شمیم قصار، شہزاد علی، شاعری این چائے چینل کو اعزاز سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ اریب احمد کو اِسرو میں سائنٹسٹ منتخب ہونے پر ’فخر قوم و ملت ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں  پی وی سندھو کو بیڈمنٹن اکیڈمی کیلئے ریاستی حکومت دے گی پانچ ایکڑ زمین
    یہ بھی پڑھیں  آیشمان کھرانہ اور ’ڈریم گرل‘کی ٹیم نے کی میوزیکل نائٹ

    معروف سماجی کارکن اسعد فاروقی نے کہا کہ اردو بہت پیاری اور میٹھی زبان ہے۔ اس چاہنے والے پوری دنیا میں ہے۔ اردو نہ مٹی ہے اور کبھی مٹے گا۔ اگر ہمارا حوصلہ زندہ رہا تو اردو بھی زندہ رہے گی۔ بدرالزماں خان اور شمیم قصار نے کہا کہ ہمیں اردو زبان کے فروغ کے لےے ہمیشہ آگے آنا چاہےے۔ اور جہاں تک ممکن ہو سکے اردو اخبارات، رسائل و جرائد خرید کر پڑھنا چاہےے اس کے علاوہ شادی کارڈ ، سائن بورڈ میں ارود کے استعمال کو یقینی بنانا چاہےے۔
    کانفرنس کو محبوب عالم ایڈوکیٹ، سلامت راہی، سید وجاہت شاہ، ڈاکٹر فرخ حسن، مولانا طاہر قاسمی، اشونی کھنڈیلوال وغیرہ بھی خطاب کیا۔

    نوید انجام اور احمد مظفرنگری نے اپنی شاعری سے سامعین کو محظوظ کیا۔ پروگرام میں گلفام احمد، قاری سلیم مہربان، قاری توحید، ڈاکٹر صداقت دیوبندی، گوہر صدیقی، صدام علی، وسیم ندوی، سرفرازعلی، ماسٹر خلیل احمد، شاہنواز آفتاب، انجینئر وسیم فاروقی، نفیس رانا،ستیش شرما وغیرہ موجود رہے۔

    یہ بھی پڑھیں  تیار شدہ فلیٹوں کے الاٹمنٹ سے متعلق ضروری رسمی روایات جلد مکمل کی جائیں، تاکہ کچی آبادی کے کنبے کو جلد ہی پکے مکان مل سکیں: اروند کیجریوال

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  شہریت ترمیمی بل راجیہ سبھا سے بھی منظور

    Latest news

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    سید بلال نورانی حامیوں کے ساتھ ایس پی میں شامل، مل سکتی ہے بڑی ذمہ داری

    لکھنؤ: ریاست کے معروف سماجی کارکن اور رہنما سید بلال نورانی جمعہ کو اپنے حامیوں کے ساتھ سماج وادی...

    اسکول، اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کجریوال حکومت کے تاریخی کاموں سے متاثر ہو کر لوگ آپ...

    نئی دہلی : دہلی میں 2022 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے پہلے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔...

    اروند کیجریوال نئے ورینٹ سے متاثرہ ممالک سے آنے والی پروازوں کو روکنے کا کیا مطالبہ

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you