کانپور: کانپور میں تشدد نے خوفناک شکل اختیار کرلیا تھا کچھ شرپسندوں نے کانپور کے امن کو اس طرح تہ و بالا کیا کہ شہر میں کئی جگہ تشدد پھیلا دی ہے۔ اسی تشدد میں جہاں ایک طرف عام انسان زخمی ہے وہیں پولیس اہلکار بھی اس سے بچ نہیں سکے ہیں۔ کانپور میں ہوئے آج تشدد میں کچھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔زخمی کو دیکھنے زون کے اے ڈی جی پہنچے۔
کانپور کے بیکن گنج تھانا علاقے میں آج کچھ فسادیوں نے ہنگامہ برپا کر دیا۔ یتیم خانہ کے پاس بنے ہوٹل کو آگ کے حوالے کر دیا گیا بہت سی گاڑیاں جلا دی گئیں۔ اسی تشدد میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ انہی میں سے شدیدطور پر زخمی ایک ٹرینی داروغہ پربل پرتاپ سنگھ اور ایک سپاہی ارپت سنگھ کوہےلےٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ داروغہ کے اوپر پیٹرول بم سے وار کیا گیا وہیں سپاہی کے گولی لگی ہے جس کو نکال دیا گیا ہے۔ انہی پولیس اہلکاروں کا حال جاننے اے ڈی جی زون پریم پرکاش کے ساتھ آئی جی موہت اگروال پہنچے۔ اے ڈی جی نے پولیس اہلکاروں کا حال لیا اور ان کو تسلی دی۔