رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    افغانستان دنیا کا سب سے زیادہ جان لیوا جنگی ملک : یونیسیف

    اقوام متحدہ : دنیا کے سب سے زیادہ جان لیوا جنگی ملک افغانستان میں اختتام پذیرسال کے دوران یومیہ کوئی نو9بچے ہلاک یا معذور ہوئے ہیں۔یہ انکشاف اقوام متحدہ کے عالمی ادارے یونیسیف نے کیا ہے ۔یونیسف نے اعدادوشمار کے لحاظ سے افغانستان کو ‘دنیا کا سب سے زیادہ جان لیوا جنگی حصہ’ قرار دے دیا ہے ۔یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فور کے مطابق افغانستان میں سال 2019 خاص طور پر بچوں کے لیے مہلک رہا ، جہاں وہ بچے ، ان کے کنبے اور برادری کے لوگ یومیہ تنازعات کے بھیانک نتائج سکا سامنا کرتے رہے ۔یونیسیف کی رپورٹ میں ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا ایک بیان بھی شامل ہے

    جس میں کہا گیا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود افغان بچوں کی ہمت کی داد دی جانی چاہئے کہ وہ بڑے ہونے ، اسکول جانے ، مہارت سیکھنے اور اپنا مستقبل سنوارنے کے لیے بے قرار ہیں۔‘‘ہمیں ان کی غیر معمولی ہمت کی حوصلہ افزائی کے لئے مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔بچوں کی حفاظت عنوان سے اس رپورٹ میں افغانستان کی صورتحال کے لئے میں تمام فریقین کو مورد الزام گردانا گیا ہے جو کوئی چالیس برسوں سے بر سر پیکار ہیں اور ان کی غیر ذمہ داری کی سزا بچوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  نئے سال پردگ وجے نے مانگی مودی شاہ کیلئے صحیح سمجھ کی دعا

    رپورٹ کے مطابق 2009 اور 2018 کے درمیان جہاں لگ بھگ ساڑھے چھ ہزار بچے ہلاک اور کم و بیش 15 ہزار زخمی (معذور) ہوچکے ہیں ، وہیں 2018 کے بعد سے افغانستان میں بچوں کی ہلاکتوں کی شرح میں 11 فیصد اضافہ بھی ہوا۔بچوں کو دیگر چیلنجوں کا بھی سامنا ہے جس میں شدید غذائیت قلت بھی شامل ہے اور اس کی وجہ سے 6 لاکھ نوجوان متاثر ہیں۔خودکش بم حملوں میں اضافہ اور حکومت اور حکومت مخالف عسکریت پسندوں کے مابین زمینی جھڑپیں ان تباہیوں کے بنیادی اسباب ہیں۔ یونیسیف نے تمام بر سر پیکارفریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بین اقوامی انسانی اور انسانی حقوق کے قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں جس میں بچوں کی حفاظت، اسکولوں اور صحت کے مراکز کو نشانہ نہ بنانے اور انسانی امداد تک رسائی کی اجازت ہو۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے

    یہ بھی پڑھیں  کیرلہ : سی اے اےکے نفاذ کے سلسلے میں وزیراعلی پنیاری وجین کا کوئی کردار نہیں :مرلی دھرن
    یہ بھی پڑھیں  میدھا پاٹیکر نے 9 دن بعد ختم کیا انشن، سی ایم اور سی ایس نے کرائی یقین دہانی

    ہر کہ تین میں سے ایک لڑکی کی شادی 18 سال کی عمر سے پہلے ہی کر دی جاتی ہے جوغیر منصوبہ بند زچگی کا باعث بنتی ہے اور باضابطہ تعلیم تک رسائی نہ ہونے سے تقریباً 37 لاکھ اسکول کی عمر والے بچے متاثر ہور ہے ہیں۔لڑکیاں غیرت کے نام پر قتل کی جارہی ہیں اور انہیں گھریلو زیادتی اور جنسی تشدد ک ا بھی سامنا ہے جس سے بچانے کے لیے افغان حکام اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ بھی ینیسیف سرگرم عمل ہے ۔شدید غذائی قلت کے خاتمے کے لیے یونیسیف 2 لاکھ 77 ہزار متاثرہ بچوں کو علاج فراہم کرتا ہے ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  نربھیا گینگ ریپ معاملہ : تہاڑ جیل انتظامیہ نے عدالت کو سونپی رپورٹ

    Latest news

    میں راجیہ سبھا سے ریٹائرڈ ہواہوں سیاست سے نہیں: غلام نبی آزاد

    نئی دہلی : کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہونے کے بعد جموں...

    کیا بی جے پی کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنا دہلی پولیس کا واحد کام ہے؟: آتشی

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی کالکاجی سے ممبر اسمبلی، آتشی نے کہا کہ بی جے پی کی...

    ہندوستانی بچے اپنے ملک کے جانبازوں، ہمارے ہیروز سے زیادہ باہر کے ہیروزکے بارے میں بات کرنے لگے: وزیر اعظم نریندر مودی

    بھدوہی : تاریخ کے صفحات سے تقریبا مٹ چکے کٹھ پتلی فن اور اس سے منسلک فنکاروں کو وزیر...

    اگر دہلی پولیس قاتلوں کو فوری طور پر نہیں پکڑتی ہے تو دلت معاشرہ سڑکوں پر آجائے گا اور پوری دہلی کو جام کردیگا...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دلت معاشرے سے...

    منیش سسودیا نے پارٹی میں سکھبیر سنگھ ملہوترا کو پٹکا پہنا پارٹی میں خیر مقدم کیا

    نئی دہلی : اسکول اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کیجریوال حکومت کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you