رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دہلی فساد متاثرین کی ہر ممکن مدد جاری ، آٹو خرید کر متاثر کے حوالے کیا گیا

    نئی دہلی : شمال مشرقی دہلی میں تقریباً سات ماہ قبل ہونے والے فسادات کے متاثرین کے درمیان امدادی کاموں کاسلسلہ بدستور جای ہے۔صدرِجمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر متاثرین کے درمیان مدد فراہمی کے اس سلسلے کی تازہ کڑی کے تحت کراول نگر میں کرایہ پر رہنے والے مقصود کو آج جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے آٹو خرید کر دیا گیا۔

    خیال رہے کہ مقصودکے آٹو کو شرپسندوں نے جلاکر خاکستر کردیاتھا،آٹوپاکر مقصودبہت خوش تھا اور نئے سرے سے اپنی زندگی کا آغازکرنے پر مطمئن بھی۔ مقصودکو آٹو کی چابی مولانا محمد مسلم قاسمی صدر جمعیۃ علماء دہلی نے اپنے دست مبارک سے دی اس موقع پر مفتی عبدالرازق مظاہری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء دہلی، قاری محمد ساجد فیضی سکریٹری جمعیۃ علماء دہلی، الحاج سلیم رحمانی صدر جمعیۃ علماء شمال مشرقی دہلی مولانا جمیل اختر قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء شمال مشرقی دہلی،مہتاب عالم ودیگر معززین علاقہ موجود تھے۔

    یہ بھی پڑھیں  بی جے پی صدر سبھاش برالا نے دیا استعفیٰ

    واضح ہوکہ جمعیۃ علماء ہند کی ایک ٹیم مستقل فساد متاثرین کے درمیان راحت ورسانی کے عمل میں سرگرم عمل ہے۔شمال مشرقی دہلی فساد متاثرہ علاقے کراول نگر،کھجوری خاص،گڑھی میہڈو،میں اب بھی مکانات کی تعمیر ومرمت کا کام جاری ہے جن میں سے اکثر مکانات کا کام مکمل ہوگیا ہے اور وہ متاثرین کے حوالے کردئے گئے ہیں اور باقی بھی انشاء اللہ بہت جلد متاثرین کے حوالے کردئے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں  سوشل میڈیا سے آدھارکوجوڑنے کا معاملہ:مرکزکچھ نہیں کریگاتوعدالت کریگی فیصلہ:سپریم کورٹ

    فساد زدہ علاقوں میں شرپسندوں کے ذریعہ مساجد کو بھی بہت نقصان پہنچایاگیا تھا جس کی تعمیر ومرمت کا کام بھی ہنوزجاری ہیں، خاکستر کی گئی فاطمہ مسجد کھجوری خاص کا کام مکمل ہوگیا ہے جس میں باضابطہ نماز اداکی جارہی ہے۔ مسجد اللہ والی شہید بھگت سنگھ کالونی کراول نگر کا کام بھی آخری مرحلے میں ہے اور بہت جلد جنتی مسجد گوکل پوری کی مرمت کا کام بھی ان شاء اللہ شروع کردیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں  ملک کا دستور ہمیں سر جوڑ کر آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے

    بھجن پورہ میں جلائے گئے ای رکشہ کے شوروم کے مالک رئیس احمد کومالی مدددی گئی ہے تاکہ وہ اپنے کام کو پھر سے شروع کرسکیں۔ قابل ذکر ہے کہ فساد متاثرین کی قانونی چارہ جوئی کے لئے جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے آن ریکارڈ ایڈووکیٹ ظہیرالدین بابرچوہان کی سربراہی میں دس وکیلوں کا ایک پینل مقررکردیا گیا ہے جو مستقل فسادمتاثرین کے مقدمات کی پیروی کررہا ہے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    سید بلال نورانی حامیوں کے ساتھ ایس پی میں شامل، مل سکتی ہے بڑی ذمہ داری

    لکھنؤ: ریاست کے معروف سماجی کارکن اور رہنما سید بلال نورانی جمعہ کو اپنے حامیوں کے ساتھ سماج وادی...

    اسکول، اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کجریوال حکومت کے تاریخی کاموں سے متاثر ہو کر لوگ آپ...

    نئی دہلی : دہلی میں 2022 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے پہلے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔...

    اروند کیجریوال نئے ورینٹ سے متاثرہ ممالک سے آنے والی پروازوں کو روکنے کا کیا مطالبہ

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you