رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دہلی کیلئے تمام راستے بند،کسانوں نے منگل کو ملک گیر بند کرنے کی اپیل

    نئی دہلی : مرکز کے نئے زرعی قوانین کے خلاف دہلی کے مضافات میں احتجاج کررہے کسانوں نے منگل کو ملک گیر بند کی اپیل میں کہا ہے کہ وہ دارالحکومت کو جانے والی تمام سڑکوں پر راستہ روک دیں گے۔ احتجاجی کسانوں اور حکومت کے درمیان تعطل کی صورتحال برقرار ہے کیوں کہ مذاکرات کے چار دور میں بھی کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔ کسانوں نے کہا کہ وہ ملک بھر میں تمام ہائی وے ٹول گیٹس کا کنٹرول بھی حاصل کرلیں گے اور 8دسمبر کی ہڑتال کے تحت حکومت کو ٹول فیس وصول کرنے نہیں دیں گے۔

    احتجاجی گروپوں کے ایک لیڈر ہریندر سنگھ لاکھوال نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ مزید لوگ ہماری تحریک میں شامل ہورہے ہیں۔ کسان گروپوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ بات چیت میں ہم نے تینوں متنازعہ قوانین سے دستبرداری کا مطالبہ کیا ہے۔ ان قوانین کے تعلق سے کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ بڑے کارپوریٹ اداروں کے رحم و کرم پر ہوجائیں گے اور انہیں حاصل تحفظ ختم ہوجائے گا۔ اپنے احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کسانوں نے جنہیں گزشتہ ہفتے ہریانہ میں پولیس کی ظالمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، کہا کہ وہ ہفتے کو علامتی پتلے جلائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں  معروف اداکار دلیپ کمار کا انتقال ، بالی ووڈ سمیت ملک بھر میں غم کی لہر

    ہریانہ میں کسانوں پر سختی کے بعد حکام کو آخرکار انہیں مظاہرے کے لیے دہلی کے مضافات تک جانے کی اجازت دینا پڑا۔ صدر جمہوری کسان سبھا پنجاب ستنام سنگھ اجنالا نے بتایا کہ ہمیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت اقل ترین امدادی قیمت، برقی اور فصل کٹائی کے بعد کھیتوں میں گھاس پھوس کو جلانے پر جرمانے عائد نہ کرنے کے مطالبات قبول کرلے گی۔لیکن ہم متنازعہ قوانین کو منسوخ کرنے تک اپنا احتجاج نہیں روکیں گے۔ قبل ازیں جمعرات کو حکومت اور تقریباً 40 کسان یونینوں کے درمیان بات چیت کا چوتھا راﺅنڈ بھی کوئی پیشرفت برآمد کرنے میں ناکام رہا۔

    یہ بھی پڑھیں  اندھی بہری حکومت آشا کارکنوں کی بات نہیں سنتی : راہل

    لیکن ایک کابینی وزیر نے کہا ہے کہ وہ ہفتہ کو بات چیت جاری رکھیں گے۔ برسہا برس میں ملک کے سب سے بڑی زرعی بے چینی میں دسیوں ہزار کاشتکار موجودہ طور پر دہلی کے مضافات میں احتجاج پر ہیں۔ ان کا قطعی مطالبہ ہے کہ متنازعہ زرعی قوانین منسوخ کیئے جائیں اور کسانوں کو اپنی پیداوار ادارہ جاتی خریداروں اور بڑے انٹرنیشنل ریٹیلرس کو فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں  جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہوگا ’ آن لائن سمر اسکول آن جاب ریڈینیس‘ کا انعقاد

    کسان بلا شبہ طاقتور لابی ہیں۔ انہیں اندیشہ ہے کہ ستمبر میں منظورہ قوانین سے عین ممکن ہے حکومت ضمانت شدہ قیمتوں پر اجناس کی خریداری روک دے گی اور وہ خانگی خریداروں کے رحم و کرم پر ہوجائیں گے۔ وزیر زراعت اور کسان بہبود نریندر سنگھ تومر نے گزشتہ روز کہا کہ 7 گھنٹے کی بات چیت خیرسگالی کے ساتھ ہوئی اور حکومت نے ہمدردی سے بات سنی۔ تومر نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے کسانوں کے اٹھائے گئے مسائل پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور ہم پانچویں مرتبہ میٹنگ کرنے والے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت قیمتوں کے موجودہ سسٹم کی ضمانت دے گی لیکن کسان قائدین نے تحریری تیقن مانگا ہے۔ آل انڈیا کسان سنگھرش کوآرڈنیشن کمیٹی کی لیڈر کویتا کوروگنتی نے کہا کہ حکومت نے قوانین میں ترامیم کی جب تجویز پیش کی تھی، تبھی کسان یونینوں نے ان قوانین کو آگے نہ بڑھانے پر زور دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں  ہمارے وکلاء کی ٹیم اورخاص کر ڈاکٹر راجیو دھون نے بہت اچھی بحث کی:مولانا ارشد مدنی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  ایک ہفتہ کے اندر آٹو کرایہ میں اضافہ کردیا جائے گا : سنجے سنگھ

    Latest news

    مدارس اسامیہ دین اسلام کے محافظ اور اسلامی عقائد وتعلیمات کی حفاظت کا بڑا ذریعہ ہیں: مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی

    جامعہ گلزارِ حسینیہ اجراڑہ کے اجلاس عام کی پہلی نشست (برائے خواتین) میرٹھ : ”مدارس اسامیہ دین اسلام کے...

    آدتیہ دھر کی اگلی فلم سچے واقعات سے متاثر ہو کر ایک دلچسپ کہانی اور دلچسپ مناظر کے ساتھ ہے

    ممبئی : یہ فلم پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں سے متاثر ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ...

    ونود بھانوشالی کی پروڈیوس کردہ اور سیجل شاہ کی ہدایت کاری میں بننے والی تھرلر فلم میں نوازالدین صدیقی نظر آئیں گے – آج...

    ممبئی : پاور ہاؤس اداکار نوازالدین صدیقی جلد ہی فلمساز ونود بھانوشالی اور ہدایت کار سیجل شاہ کے ساتھ...

    نسلی تشدد کا جاری رہنا انسانیت کے لئے باعث شرم : جماعت اسلامی ہند

    نئی دہلی : ”منی پور میں المناک نسلی تشدد تقریبا تین ماہ سے جاری ہے۔ اتنے عرصے تک کسی...

    گروگرام : گھروں میں پڑھی گئی نمازِ جمعہ، درجن بھر گاڑیوں کے ساتھ توڑ پھوڑ، دکان نذرِ آتش، پولیس تعینات

    ہریانہ : گروگرام کے لیجر ویلی میدان میں سناٹا پسرا رہا جہاں جمعہ کی نماز ادا کی جاتی رہی...

    مسلمانوں کے خلاف یکطرفہ کارروائی قانون وانصاف کے ساتھ سنگین مذاق

    میوات کے امن اتحادکو آگ لگانے والے باہر سے آئے تھے، پہلے ان کی شناخت ہونی چاہئے۔ مولانا ارشدمدنی
    یہ بھی پڑھیں  معروف اداکار دلیپ کمار کا انتقال ، بالی ووڈ سمیت ملک بھر میں غم کی لہر
    نئی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you